Sunday, September 19, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:7

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ  قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَی خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ

عبید ﷲ بن موسی، حنظلہ بن ابی سفیان، عکرمہ بن خالد، ابن عمرنے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام (کا قصر پانچ ستونوں) پر بنایا گیا ہے، اس بات کی شہادت دینا کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ محمد ﷲ کے رسول ہیں، نماز پڑھنا، زکوۃ دینا، حج کرنا، رمضان کے روزے رکھنا-


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = ایمان کا بیان
باب = ارشاد نبو ی ہے کہ اسلام کی بنےاد پانچ چیزوں پر ہے اور ایمان قول وفعل دونوں کو کہا جاتا ہے اور کم وبیش ہوتا ہے، اللہ تعالی نے متعدد مقامات پر فرمایا ہے تاکہ ایمان والوں کے ایمان پر ایمان بڑھ جائیں، اور ہم نے ان لوگوں کی ہدایت زیادہ کر دی، اور اللہ تعالی ہدایت یافتہ لوگوں کی ہدایت کو بڑھا دیتا ہے، اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کی ہدایت اللہ تعالی نے زیادہ کر دی، اور انہیں ان کا تقوی عنایت کر دیا، اور تاکہ ایمانداروں کا ایمان بڑھ جائے اور اللہ بزرگ وبرتر کا ارشاد (ہے) تم میں سے کون ہے کہ جو اس ایمان کوبڑھادے، پس جولوگ ایمان والے ہیں ان کا ایمان اللہ تعالی نے بڑھادیا ہے، اور اللہ تعالی کاقول ہے کہ ان کوڈراو
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  7

No comments:

Post a Comment