Saturday, November 20, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1100


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فرض کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1100
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَأَمَّا الْمَغْرِبُ وَالْعِشَائُ فَفِي بَيْتِهِ وَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي حَفْصَةُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَکَانَتْ سَاعَةً لَا أَدْخُلُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا وَقَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ بَعْدَ الْعِشَائِ فِي أَهْلِهِ تَابَعَهُ کَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ وقال ابن الزناد عن موسی بن عقبة عن نافع بعد العشائ في اهله
مسدد، یحییٰ بن سعید، عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، دو رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت ظہر کے بعد، دو رکعت عشاء کے بعد اور دو رکعت جمعہ کے بعد پڑھیں لیکن مغرب اور عشا کے وقت اپنے گھر میں پڑھتے تھے۔ ابن ابی الزناد نے بطریق موسی بن عقبہ نافع سے بعد العشا فی اہلہ کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا۔کثیر بن فرقد، ایوب، نافع سے روایت ہے کہ مجھ سے میری بہن حفصہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم طلوع فجر کے بعد دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے اور وہ ایسا وقت تھاجب کہ میں نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس داخل نہیں ہوتا تھا کثیر بن فرقد اور ایوب نے نافع سے اس کی متابع حدیث روایت کی ہے اور ابن ابی الزناد نے موسی بن عقبہ سے انہوں نے نافع سے بعد العشا فی اہلہ اپنے گھر میں عشاکے بعد پڑھتے کے الفاظ روایت کيے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1099


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فجرکی دو رکعتوں میں کیاچیز پڑھی جائے
حدیث نمبر
1099
حدثنا محمد بن بشار قال حدثنا محمد بن جعفر قال حدثناشعبة عن محمد ابن عبد الرحمن عن عمته عمرة عن عائشة رضي الله عنها قالت کان النبي صلي الله عليه وسلم ح وحدثنا احمد بن يونس حدثنازهير حدثنا يحي هو ابن سعيدعن محمد ابن عبد الرحمن عن عمرة عن عائشة رضي الله عنها قالت کان النبي صلي الله عليه وسلم يخفف الرکعتين اللتين قبل صلوة الصبح حتی اني لاقول هل قرأبأم الکتاب
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، محمد بن عبدالرحمن، عمرۃ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں ح احمد بن یونس، زبیر، یحییٰ بن سعید، محمد بن عبدالرحمن عمرۃ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز سے پہلے سنت جو دو رکعت ہیں اس کو ہلکی پڑھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ آپ نے صرف سورہ فاتحہ پڑھی ہے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1098


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فجرکی دو رکعتوں میں کیاچیز پڑھی جائے
حدیث نمبر
1098
حدثناعبد الله بن يوسف قال اخبرنامالک عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة رضي الله عنها قالت کان رسول الله صلی الله عليه وسلم يصلي باالليل ثلاث عشرة رکعة ثم يصلي اذاسمع الندائ بالصبح رکعتين خفيفتين
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے پھر نماز پڑھتے تھے جب فجر کی نماز کی اذان سنتے تو ہلکی دو رکعتیں پڑھتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1097


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فجر کی دو رکعتوں کے بعد گفتگو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1097
حدثناعلي بن عبدالله قال حدثنا سفيان قال ابوالنضر حدثني عن ابي سلمة عن عائشةرضي الله تعالي عنها ان النبي صلی الله عليه وسلم کان يصلي رکعتين فان کنت مستيقظة حدثني والا اضطجع قلت لسفيان فان بعضهم يرويه رکعتي الفجر قال سفيان هوذاک
علی بن عبدﷲ ، سفیان، ابوالنضر، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں- حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت نماز پڑھتے تھے تو اگر میں بیدار ہوتی تو مجھ سے گفتگو فرماتے ورنہ لیٹ جاتے، میں نے سفیان سے پوچھا کہ بعض فجر کی دو رکعتیں روایت کرتے ہیں تو سفیان نے کہا یہی صحیح ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1096


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فجر کی دو رکعتوں پر التزام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1096
حدثنا بيان بن عمر وقال حدثنا يحيی ابن سعيد قال حدثنا ابن جريج عن عطآئ عن عبيد بن عمير عن عآئشة رضي الله عنها قالت لم يکن النبي صلی الله عليه وسلم علی شئ من النوافل اشد منه تعاهدا علی رکعتي الفجر
بیان بن عمرو،  یحیی بن سعید، ابن جریج، عطاء، عبید بن عمیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کسی نفل کا اس قدر التزام نہ کرتے تھے جس قدر فجر کی دو رکعتوں کو پابندی کیساتھ پڑھتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1095


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں۔
حدیث نمبر
1095
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي مَنْزِلِهِ فَقِيلَ لَهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ دَخَلَ الْکَعْبَةَ قَالَ فَأَقْبَلْتُ فَأَجِدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ وَأَجِدُ بِلَالًا عِنْدَ الْبَابِ قَائِمًا فَقُلْتُ يَا بِلَالُ أَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْکَعْبَةِ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ فَأَيْنَ قَالَ بَيْنَ هَاتَيْنِ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ فِي وَجْهِ الْکَعْبَةِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَوْصَانِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَکْعَتَيْ الضُّحَی وَقَالَ عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ غَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَعْدَ مَا امْتَدَّ النَّهَارُ وَصَفَفْنَا وَرَائَهُ فَرَکَعَ رَکْعَتَيْنِ
ابونعیم، سیف بیان کرتے ہیں کہ میں نے مجاہد کو کہتے ہوئے سنا کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اپنی قیام گاہ میں گئے تو ان کو خبردی گئی کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں داخل ہوچکے ہیں ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، جب میں کعبہ کے سامنے یا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم باہر نکل چکے تھے، اور بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو میں نے دروازے پر کھڑا پایا، تو میں نے پوچھا کہ اے بلال کیا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ میں نماز پڑھی؟ بلال نے جواب دیا ہاں میں نے پوچھا کہاں، کہا ان دونوں ستوں کے درمیان، پھر باہر نکلے اور کعبہ کے سامنے دو رکعت پڑھی- امام بخاری کا بیان ہے کہ ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ مجھے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی دو رکعتوں کی وصیت کی- اور عتبان نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ دن چڑھ چکا تھا ہم نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف بندی کی اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1094


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں۔
حدیث نمبر
1094
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَکْعَتَيْنِ
آدم، شعبہ، عمروبن دینار، جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں جابر بن عبدﷲ نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خطبہ کے دوران فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام خطبہ پڑھ رہا ہو یا نکل چکا ہو تو دو رکعتیں پڑھ لے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1093


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں۔
حدیث نمبر
1093
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ
ابن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، سالم، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت اس کے بعد اور دو رکعت جمعہ کے بعد اور دو رکعت مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد پڑھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1092


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں۔
حدیث نمبر
1092
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبدﷲ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی پھر واپس ہوئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1091


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں۔
حدیث نمبر
1091
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ بْنَ رِبْعِيٍّ الْأنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمْ الْمَسْجِدَ فَلَا يَجْلِسْ حَتَّی يُصَلِّيَ رَکْعَتَيْنِ
مکی بن ابراہیم، عبدﷲ بن سعید، عامر بن عبدﷲ بن زبیر، عمرو بن سلیم زرقی، ابوقتادہ بن ربعی انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو نہ بیٹھے یہاں تک کہ دو رکعت نماز پڑھ لے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1090


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں۔
حدیث نمبر
1090
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ فِي الْأُمُورِ کُلِّهَا کَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ يَقُولُ إِذَا هَمَّ أَحَدُکُمْ بِالْأَمْرِ فَلْيَرْکَعْ رَکْعَتَيْنِ مِنْ غَيْرِ الْفَرِيضَةِ ثُمَّ لِيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُکَ بِعِلْمِکَ وَأَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَأَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِيمِ فَإِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي أَوْ قَالَ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي ثُمَّ بَارِکْ لِي فِيهِ وَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي أَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدُرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ کَانَ ثُمَّ أَرْضِنِي قَالَ وَيُسَمِّي حَاجَتَهُ
قتیبہ، عبدالرحمن بن ابی المولی، محمد بن منکدر، جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہمیں تمام امور میں استخارہ کی تعلیم کرتے تھے، جس طرح قرآن کی سورت ہمیں سکھاتے تھے، چناچہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی شخص کسی کام کا ارادہ کرے تو فرض کے علاوہ دو رکعت(نفل نماز) پڑھے پھر کہے کہ اے میرے ﷲ میں تجھ سے تیرے علم کے ذریعہ خیر طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کے ذریعہ قدرت طلب کرتا ہوں اور تیرے فضل عظیم کی درخواست کرتا ہوں، تو قادر ہے، لیکن میں قادر نہیں، تو علم رکھتا ہے لیکن مجھے علم نہیں، تو غیب کا سب سے زیادہ جاننے والا ہے، اے میرے ﷲ اگر تو سمجھتا ہے کہ یہ امر میرے دین اور معاش اور انجام کار کے لحاظ سے بہتر ہے تو اسے میرے لئے مقدر فرمادے اور میرے لئے اس میں آسانی پیدا کردے، پھر اس میں میرے واسطے برکت عطا کر اور اگر تو سمجھتا ہے کہ یہ امر میرے لئے میرے دین اور معاش اور انجام کار کے لحاظ سے برا ہے تو اس کو مجھ سے پھیر دے اور مجھ کو اس سے باز رکھ اور میرے لئے بھلائی مقدر فرمادے جہاں بھی ہو پھر مجھے راضی رکھ، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اپنی حاجت بیان کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1089


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو دو رکعتوں کے بعد گفتگو کرے اور نہ لیٹے۔
حدیث نمبر
1089
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا صَلَّی فَإِنْ کُنْتُ مُسْتَيْقِظَةً حَدَّثَنِي وَإِلَّا اضْطَجَعَ حَتَّی يُؤْذَنَ بِالصَّلَاةِ
بشر بن حکم، سفیان، سالم ابوالنضر، ابواسلمہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب نماز پڑھ لیتے اور میں جاگتی ہوتی تو مجھ سے گفتگو فرماتے، ورنہ لیٹ جاتے یہاں تک کہ نماز کی اذان (یعنی اقامت) کہی جاتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1088


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فجر کی دو رکعتوں کے بعد دائیں کروٹ کے بل لیٹنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1088
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی رَکْعَتَيْ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَی شِقِّهِ الْأَيْمَنِ
عبدﷲ بن یزید، سعید بن ابی ایوب، ابوالاسود، عروۃ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب فجر کی دو رکعت پڑھتے تو دائیں پہلو پر لیٹ جاتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1087


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فجر کی دو رکعتوں پر مداومت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1087
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ ثُمَّ صَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ وَرَکْعَتَيْنِ جَالِسًا وَرَکْعَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَائَيْنِ وَلَمْ يَکُنْ يَدَعْهُمَا أَبَدًا
عبدﷲ بن یزید، سعید بن ابوایوب، جعفر بن ربیعہ، عرک بن مالک، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی پھر آٹھ رکعت اور دو رکعت بیٹھ کر پڑھیں اور دو رکعت دونوں پکار (اذان واقامت) کے درمیان پڑھیں اور ان دونوں رکعتوں کو کبھی نہ چھوڑتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1086


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کی فضیلت کا بیان جورات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔
حدیث نمبر
1086
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَأَنَّ بِيَدِي قِطْعَةَ إِسْتَبْرَقٍ فَکَأَنِّي لَا أُرِيدُ مَکَانًا مِنْ الْجَنَّةِ إِلَّا طَارَتْ إِلَيْهِ وَرَأَيْتُ کَأَنَّ اثْنَيْنِ أَتَيَانِي أَرَادَا أَنْ يَذْهَبَا بِي إِلَی النَّارِ فَتَلَقَّاهُمَا مَلَکٌ فَقَالَ لَمْ تُرَعْ خَلِّيَا عَنْهُ فَقَصَّتْ حَفْصَةُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَی رُؤْيَايَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الرَّجُلُ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ کَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ وَکَانُوا لَا يَزَالُونَ يَقُصُّونَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرُّؤْيَا أَنَّهَا فِي اللَّيْلَةِ السَّابِعَةِ مِنْ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَی رُؤْيَاکُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَمَنْ کَانَ مُتَحَرِّيهَا فَلْيَتَحَرَّهَا مِنْ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ
ابوالنعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں خواب دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک ریشمی ٹکڑا ہے اور جنت کے جس حصہ میں بھی جانا چاہتا ہوں وہ مجھے اڑالے جاتا ہے اور میں نے دیکھا کہ گویا دو شخص میرے پاس آئے اور جہنم کی طرف لے جانا چاہا اور ان دونوں سے ایک فرشتہ ملا اور کہا کہ اسے چھوڑ دو اور مجھے کہا کہ ڈرنے کی بات نہیں- حضرت حفصہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے میرے خواب میں سے ایک حصہ بیان کیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بہت اچھا آدمی ہے کاش وہ رات کو نماز پڑھتا، چناچہ عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رات کو نماز پڑھتے، اور لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اپنا خواب بیان کرتے کہ شب قدر ماہ رمضان کے آخری عشرے کی ساتویں رات کو ہے، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری عشرے کے متلعق متفق ہوگئے، تم میں سے جو شخص اس کو تلاش کرے تو اسے چاہئے کہ آخری عشرہ میں تلاش کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1085


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کی فضیلت کا بیان جورات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔
حدیث نمبر
1085
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي الْهَيْثَمُ بْنُ أَبِي سِنَانٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يَقُصُّ فِي قَصَصِهِ وَهُوَ يَذْکُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَخًا لَکُمْ لَا يَقُولُ الرَّفَثَ يَعْنِي بِذَلِکَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ وَفِينَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُو کِتَابَهُ إِذَا انْشَقَّ مَعْرُوفٌ مِنْ الْفَجْرِ سَاطِعُ أَرَانَا الْهُدَی بَعْدَ الْعَمَی فَقُلُوبُنَا بِهِ مُوقِنَاتٌ أَنَّ مَا قَالَ وَاقِعُ يَبِيتُ يُجَافِي جَنْبَهُ عَنْ فِرَاشِهِ إِذَا اسْتَثْقَلَتْ بِالْمُشْرِکِينَ الْمَضَاجِعُ تَابَعَهُ عُقَيْلٌ وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدٍ وَالْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
یحییٰ بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، ہیثم بن ابی سنان نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو اپنے واعظ میں کہتے ہوئے سنا اس حال میں کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر خیر کر رہے تھے کہ تمہارا بھائی یعنی عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن رواحہ بالکل لغو بات نہیں کرتا اور ہم میں ﷲ کے رسول ہیں جو اس کی کتاب پڑھتے ہیں جب کہ فجر طلوع ہوتی ہے ہمیں راہ راست دکھایا اس کے بعد کہ جہالت کی تاریکی میں تھے، چناچہ ہمارے دل یقین کرتے ہیں کہ جو کچھ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کہا وہ ہوکر رہے گا وہ رات گزارتے ہیں تو اس حال میں کہ بستر سے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا پہلو جدا ہوتا ہے جب کہ بستر ان مشرکین کی وجہ سے بوجھل ہوتے ہیں، عقیل نے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور زبیدی نے کہا کہ مجھ سے زہری نے اور انہوں نے سعید اور اعرج سے انہوں نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1084


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کی فضیلت کا بیان جورات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔
حدیث نمبر
1084
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ هُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ قَالَ حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَعَارَّ مِنْ اللَّيْلِ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي أَوْ دَعَا اسْتُجِيبَ لَهُ فَإِنْ تَوَضَّأَ وَصَلَّی قُبِلَتْ صَلَاتُهُ
صدقہ بن فضل، ولید، اوزادی، عمیر بن ہانی، جنادہ ابن ابی امیہ، عبادہ بن صامت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاجو شخص رات کو اٹھے اور  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہے پھر کہے اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي یادعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے اگر اس نے وضو کیا تو اس کی نماز مقبول ہوتی ہے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1083


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب

حدیث نمبر
1083
 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّکَ تَقُومُ اللَّيْلَ وَتَصُومُ النَّهَارَ قُلْتُ إِنِّي أَفْعَلُ ذَلِکَ قَالَ فَإِنَّکَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِکَ هَجَمَتْ عَيْنُکَ وَنَفِهَتْ نَفْسُکَ وَإِنَّ لِنَفْسِکَ حَقًّا وَلِأَهْلِکَ حَقًّا فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَقُمْ وَنَمْ
علی بن عبدﷲ ، سفیان، عمرو، ابوالعباس سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے بتلایا گیا ہے کہ تم رات کو کھڑے ہوتے ہو اور دن کو روزے رکھتے ہو، میں نے جواب دیا کہ میں یہ کرتا ہوں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم ایسا کرو گے تو تمہاری آنکھ کمزور اور طبیعت سست ہو جائے گی، تمہاری جان اور تمہارے بال بچوں کا بھی تم پر حق ہے، اس لئے روزہ رکھو اور افطار بھی کرو اور رات کو قیام کرو اور سو بھی رہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1082


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جو شخص رات کو کھڑا ہوتاتھا اس کیلئے قیام ترک کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر
1082
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا تَکُنْ مِثْلَ فُلَانٍ کَانَ يَقُومُ اللَّيْلَ فَتَرَکَ قِيَامَ اللَّيْلِ وَقَالَ هِشَامٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَکَمِ بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ مِثْلَهُ وَتَابَعَهُ عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ
عباس بن حسین، مبشر، اوزاعی، محمد بن مقاتل ابوالحسن، عبدﷲ ، اوزاعی، یحییٰ بن ابن کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عبدﷲ بن عمرو بن عاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں عبدﷲ بن عمرو نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبدﷲ تم فلاں شخص کی طرح نہ ہوجا، جو رات کو جاگتا تھا پھر رات کا کھڑا ہونا اس نے ترک کردیا، اور ہشام نے کہا مجھ سے ابن ابی العشرین نے بہ سند اوزاعی، یحییٰ، عمر بن حکم بن ثوبان، ابوسلمہ اسی کی مثل روایت کیا ہے اور عمروبن ابوسلمہ نے اوزاعی سے اس کی متابع حدیث روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1081


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
عبادت میں شدت اختیار کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر
1081
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ فَقَالَ مَا هَذَا الْحَبْلُ قَالُوا هَذَا حَبْلٌ لِزَيْنَبَ فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حُلُّوهُ لِيُصَلِّ أَحَدُکُمْ نَشَاطَهُ فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ قال وقال عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قُلْتُ فُلَانَةُ لَا تَنَامُ بِاللَّيْلِ فَذُکِرَ مِنْ صَلَاتِهَا فَقَالَ مَهْ عَلَيْکُمْ مَا تُطِيقُونَ مِنْ الْأَعْمَالِ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا
ابومعمر، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دفعہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو دیکھا کہ دو ستونوں کے درمیان رسی کھنچی ہوئی ہے، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ یہ رسی کیسی ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ زینب کی رسی ہے- جب وہ تکان محسوس کرتی ہیں تو اس کے ساتھ لٹک جاتی ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں اسے کھول دو تم میں سے ہر شخص اپنی خوشی کے ساتھ نماز پڑھے جب سستی معلوم ہو تو بیٹھ جائے اور عبدﷲ بن مسلمہ نے مالک، ہشام بن عروہ، عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میرے پاس بنی اسد کی ایک عورت تھی تو میرے پاس نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ یہ کون عورت ہے؟ میں نے جواب دیا کہ یہ فلاں عورت جو رات کو نہیں سوتی پھر اس کی نماز کا تذکرہ کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خاموش رہو، تو ہی اعمال اپنے اوپر لازم کرو جن کی تمہیں طاقت ہو کہ ﷲ تعالیٰ نہیں اکتاتا جب تک کہ تم نہ اکتا جاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1080


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات اور دن کو پاکی حاصل کرنے اور رات اور دن میں وضو کے بعد نماز کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
1080
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ يَا بِلَالُ حَدِّثْنِي بِأَرْجَی عَمَلٍ عَمِلْتَهُ فِي الْإِسْلَامِ فَإِنِّي سَمِعْتُ دَفَّ نَعْلَيْکَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ قَالَ مَا عَمِلْتُ عَمَلًا أَرْجَی عِنْدِي أَنِّي لَمْ أَتَطَهَّرْ طَهُورًا فِي سَاعَةِ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا صَلَّيْتُ بِذَلِکَ الطُّهُورِ مَا کُتِبَ لِي أَنْ أُصَلِّيَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ دَفَّ نَعْلَيْکَ يَعْنِي تَحْرِيکَ
اسحٰق بن نصر، ابواسامہ، ابوحیان، ابوزرعہ، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے فجر کی نماز کے وقت فرمایا کہ اے بلال تم مجھے امید کا کام بتاؤ جو تم نے حالت اسلام میں کیا ہو، اس لئے کہ میں نے تمہارے جوتوں کی آواز جنت میں سنی ہے، بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ میں نے امید کا کام جو کیا وہ یہ ہے کہ رات یا دن کسی بھی ساعت میں میں نے پاکی حاصل کی، وضو کیا، تو اس وضو سے میں نے جس قدر میرے مقدر میں تھا، نماز پڑھی، ابوعبدﷲ نے کہا دف نعلیک سے مراد بلانا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1079


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا رمضان اور غیر رمضان کی راتوں میں کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1079
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي شَيْئٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا حَتَّی إِذَا کَبِرَ قَرَأَ جَالِسًا فَإِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ السُّورَةِ ثَلَاثُونَ أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهُنَّ ثُمَّ رَکَعَ
محمد بن مثنیٰ، یحییٰ بن سعید، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو رات کی نماز میں کچھ بھی بیٹھ کر قرات کرتے ہوئے نہیں سنا یہاں تک کہ جب بڑھاپا آگیا تو بیٹھ کر پڑھتے جب کسی سورت میں تیس یا چالیس آیتیں باقی رہتیں تو کھڑے ہوکر پڑھتے تھے اور رکوع کرتے تھے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1078


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا رمضان اور غیر رمضان کی راتوں میں کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1078
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَيْفَ کَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَقَالَتْ مَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلَا فِي غَيْرِهِ عَلَی إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلَا تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلَا تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي ثَلَاثًا قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ وَلَا يَنَامُ قَلْبِي
عبدﷲ بن یوسف، مالک، سعید بن ابی سعید مقربی، ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ ابوسلمہ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ رمضان میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رمضان میں اور دوسرے مہینوں میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم گیارہ رکعتوں سے زیادہ کبھی نہ پڑھتے تھے، چار رکعت ایسی پڑھتے کہ ان کی اچھائی اور درازی سے تو پوچھو نہیں کہ کیسی عمدہ اور طویل نماز ہوتی تھی، پھر چار رکعتیں پڑھتے اور یہ نہ پوچھو کہ کیسی عمدہ اور طویل رکعتیں ہوتی تھیں، پھر تین رکعت نماز پڑھتے، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا میری دونوں آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا قلب نہیں سوتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1077


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو رات کے ابتدائی حصہ میں سو رہا اور آخری حصہ جاگا۔
حدیث نمبر
1077
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَيْفَ کَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ قَالَتْ کَانَ يَنَامُ أَوَّلَهُ وَيَقُومُ آخِرَهُ فَيُصَلِّي ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی فِرَاشِهِ فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَثَبَ فَإِنْ کَانَ بِهِ حَاجَةٌ اغْتَسَلَ وَإِلَّا تَوَضَّأَ وَخَرَجَ
ابوالولید، شعبہ، سلیمان شعبہ، ابواسحاق، اسود سے روایت کرتے ہیں اسود نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کیسی تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابتدائے شب میں سوجاتے اور آخر شب میں کھڑے ہوتے، اور نماز پڑھتے، پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ جاتے، جب مؤذن اذان کہتا تو اچھل جاتا اور اگر غسل کی حاجت ہوتی تو غسل کرتے ورنہ وضو کرتے اور نماز کیلئے نکلتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1076


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کے آخری حصہ میں دعا اور نماز، اور ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ لوگ رات کو بہت کم سوتے تھے (یہجعون کا معنی نیا مون ہے) اور صبح کے وقت وہ مغفرت چاہتے ہیں۔
حدیث نمبر
1076
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَکَ وَتَعَالَی کُلَّ لَيْلَةٍ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَی ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ يَقُولُ مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ
عبدﷲ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، ابوسلمہ، ابوعبدﷲ ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا رب تبارک وتعالیٰ ہر رات کو آسمان دنیا کی طرف اترتا ہے، جس وقت کہ آخری تہائی رات باقی رہتی ہے، اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھے پکارے، تو میں اس کی پکار کو قبول کروں؟ کو ن ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے دوں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت چاہے تو میں اسے بخش دوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1075


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب سویا رہے اور نماز نہ پڑھے تو شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے
حدیث نمبر
1075
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقِيلَ مَا زَالَ نَائِمًا حَتَّی أَصْبَحَ مَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ فَقَالَ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ
مسدد، ابوالاحوص، منصور، ابووائل، عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص کا ذکر آیا تو کہا گیا کہ وہ سوتا رہا یہاں تک کہ صبح ہوگئی اور نماز کیلئے کھڑا نہ ہوا توآپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1074


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
شیطان کا سر کے پیچھے گرہ لگانے کا بیان جب کہ رات کو نماز نہ پڑھی ہو
حدیث نمبر
1074
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَمُرَةُ بْنُ جُنْدَبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرُّؤْيَا قَالَ أَمَّا الَّذِي يُثْلَغُ رَأْسُهُ بِالْحَجَرِ فَإِنَّهُ يَأْخُذُ الْقُرْآنَ فَيَرْفِضُهُ وَيَنَامُ عَنْ الصَّلَاةِ الْمَکْتُوبَةِ
مومل بن ہشام، اسماعیل، عوف، ابورجاء، سمرہ بن جندب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ خواب والی حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا سر پتھر سے کچلا جاتا ہے وہ شخص ہے جو قرآن یاد کرتا ہے پھر اسے چھوڑ دیتا ہے اور فرض نماز سے غافل ہو کر سوجاتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1073


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
شیطان کا سر کے پیچھے گرہ لگانے کا بیان جب کہ رات کو نماز نہ پڑھی ہو
حدیث نمبر
1073
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَی قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِکُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ يَضْرِبُ کُلَّ عُقْدَةٍ عَلَيْکَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ فَإِنْ اسْتَيْقَظَ فَذَکَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ صَلَّی انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ کَسْلَانَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابی الزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان تم میں سے ہر ایک کے سر کے پیچھے گرہ لگاتا ہے جب کہ وہ سوتا ہے اور ہر گرہ پر یہ پھونک دیتا ہے کہ ابھی رات بہت باقی ہے اس لئے سویا رہ، اگر وہ بیدار ہوا اور خدا کی یاد کی تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اگر وضو کیا تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے، اگر نماز پڑھی لی تو تیسری گرہ کھل جاتی ہے، تو اس کی صبح اس حال میں ہوتی ہے کہ خوش اور چست و چالاک ہوتا ہے ورنہ بدباطن اور سست ہوکر اٹھتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1072


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو رات کو کھڑے ہونے اور سونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1072
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ مِنْ الشَّهْرِ حَتَّی نَظُنَّ أَنْ لَا يَصُومَ مِنْهُ وَيَصُومُ حَتَّی نَظُنَّ أَنْ لَا يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا وَکَانَ لَا تَشَائُ أَنْ تَرَاهُ مِنْ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلَّا رَأَيْتَهُ وَلَا نَائِمًا إِلَّا رَأَيْتَهُ تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حُمَيْدٍ
عبدالعزیز بن عبدﷲ، محمد بن جعفر، حمید سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سارا مہینہ افطار کرتے یہاں تک کہ ہم گمان کرتے کہ اب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ میں روزہ نہیں رکھیں گے اور کسی مہینہ میں روزہ رکھتے تو ہم گمان کرنے لگتے کہ اب افطار نہیں کریں گے اور ہم رات کو جس وقت آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے دیکھ لیتے اور سوئے ہوئے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے سلیمان اور ابوخالد احمر نے حمید سے روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1071


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی اور یہ کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو کس قدر نمازیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر
1071
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً مِنْهَا الْوِتْرُ وَرَکْعَتَا الْفَجْرِ
عبیدﷲ بن موسیٰ، حنظلہ، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے- ان ہی میں وتر اور فجر کی دو رکعتیں بھی ہوتی تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1070


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی اور یہ کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو کس قدر نمازیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر
1070
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ وَثَّابٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ فَقَالَتْ سَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَی عَشْرَةَ سِوَی رَکْعَتِي الْفَجْرِ
اسحاق، عبیدﷲ ، سرائیل، ابوحصین، یحییٰ بن وثاب، مسروق سے روایت کرتے ہیں، مسروق نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا سات، نو اور گیارہ رکعتیں فجر کی دو رکعتوں کے علاوہ تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1069


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی اور یہ کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو کس قدر نمازیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر
1069
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً يَعْنِي بِاللَّيْلِ
مسدد یحییٰ، شعبہ، ابوجمرہ، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یعنی رات کی نماز تیرہ رکعتیں تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1068


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی اور یہ کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کو کس قدر نمازیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر
1068
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ
ابو الیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبدﷲ ، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات کی نماز کس طرح پڑھے؟ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو دو رکعتیں- پھر جب تمہیں صبح ہوجانے کا خوف ہو تو ایک رکعت ملا کر ان نمازوں کو طاق بنا لو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1067


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کی نماز میں دیر تک کھڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر
1067
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَامَ لِلتَّهَجُّدِ مِنْ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاکِ
حفص بن عمر، خالد بن عبدﷲ ، حصین، ابووائل، حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو تہجد کیلئے کھڑے ہوتے تو مسواک سے اپنا منہ صاف کرتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1066


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کی نماز میں دیر تک کھڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر
1066
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّی هَمَمْتُ بِأَمْرِ سَوْئٍ قُلْنَا وَمَا هَمَمْتَ قَالَ هَمَمْتُ أَنْ أَقْعُدَ وَأَذَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، اعمش، ابووائل، عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ میں نے ایک امر ناگوار کا ارادہ کیا ہم نے پوچھا کہ کس چیز کا آپ نے ارادہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے قصد کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ دوں اور آپ بیٹھا رہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1065


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے سحری کھائی اور اس وقت تک نہ سویا جب تک کہ صبح کی نماز پڑھ لی۔
حدیث نمبر
1065
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَسَحَّرَا فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سَحُورِهِمَا قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الصَّلَاةِ فَصَلَّی فَقُلْنَا لِأَنَسٍ کَمْ کَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِمَا مِنْ سَحُورِهِمَا وَدُخُولِهِمَا فِي الصَّلَاةِ قَالَ کَقَدْرِ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً
یعقوب بن ابراہیم، روح، سعید، قیتادہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور زید بن ثابت نے سحری کھائی جب سحری سے فارغ ہوئے تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی- میں نے انس سے پوچھا کہ ان دونوں کے سحری سے فراغت اور نماز میں داخل ہونے کے درمیان کتنا فصل تھا؟ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اتنی دیر جس میں ایک شخص پچاس آیتیں پڑھ لے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1064


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کے آخری حصہ میں سوجانے کا بیان
حدیث نمبر
1064
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ ذَکَرَ أَبِي عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا أَلْفَاهُ السَّحَرُ عِنْدِي إِلَّا نَائِمًا تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
موسیٰ بن اسمعیل، ابراہیم بنسعد، سعد، ابوسلمہ سے اور وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں ان کو یعنی نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو صبح کے وقت اپنے پاس سوتا ہی پایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1063


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کے آخری حصہ میں سوجانے کا بیان
حدیث نمبر
1063
 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَشْعَثِ قَالَ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ قَامَ فَصَلَّی
محمد بن سلام، ابوالاحوص، اشعث سے روایت کرتے ہیں اشعث نے بیان کیا کہ جب مر غ کی آواز سنتے تو اٹھ کر نماز پڑھتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1062


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کے آخری حصہ میں سوجانے کا بیان
حدیث نمبر
1062
حَدَّثَنِي عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَيُّ الْعَمَلِ کَانَ أَحَبَّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ الدَّائِمُ قُلْتُ مَتَی کَانَ يَقُومُ قَالَتْ کَانَ يَقُومُ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ
عبدان، عبدان کے والد، شعبہ، اشعث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مسروق سے سنا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کون سا عمل نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو زیادہ پسند تھا؟ انہوں نے جواب دیا، جس پر مداومت کی جائے- میں نے پوچھا رات کو کس و قت اٹھتے تھے انہوں نے جواب دیا جب مرغ کی آواز سنتے، تو اٹھتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1061


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کے آخری حصہ میں سوجانے کا بیان
حدیث نمبر
1061
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ أَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللَّهِ صَلَاةُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام وَأَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللَّهِ صِيَامُ دَاوُدَ وَکَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيَقُومُ ثُلُثَهُ وَيَنَامُ سُدُسَهُ وَيَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا
علی بن عبدﷲ ، سفیان، عمروبن دینار، عمروبن اوس، عبدﷲ بن عمرو بن عاص سے روایت کرتے ہیں کہ عبدﷲ بن عمرو نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا ﷲ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز داؤد علیہ السلام کی نماز ہے کہ ﷲ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے وہ نصف رات سوتے تھے تہائی رات جاگتے تھے اور چھٹا حصہ سوتے اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1060


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1060
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَقُومُ لِيُصَلِّيَ حَتَّی تَرِمُ قَدَمَاهُ أَوْ سَاقَاهُ فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُولُ أَفَلَا أَکُونُ عَبْدًا شَکُورًا
ابو نعیم، مسعر، زیاد، مغیرہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے تھے تاکہ نماز پڑھیں یہاں تک کہ دنوں پاؤں یا دونوں پنڈلیاں پھول جاتی تھیں اس کے متعلق آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے کہا جاتا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اتنی تکلیف کیوں کرتے ہیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1059


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کی نمازوں اور نوافل کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے رغبت دلانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1059
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّی بِصَلَاتِهِ نَاسٌ ثُمَّ صَلَّی مِنْ الْقَابِلَةِ فَکَثُرَ النَّاسُ ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنْ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعْتُمْ وَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنْ الْخُرُوجِ إِلَيْکُمْ إِلَّا أَنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْکُمْ وَذَلِکَ فِي رَمَضَانَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، شہاب، عروہ بن زبیر، ام المومنین حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات مسجد میں نماز پڑھی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لوگوں نے بھی پڑھی، پھر دوسری رات میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی تو لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگئی، پھر تیسری یا چوتھی رات کو لوگ جمع ہوئے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس نہیں آئے- جب صبح ہوئی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اس چیز کو دیکھا جو تم نے کیا اور مجھے باہر آنے سے کسی چیز نے نہیں روکا، بجز اس خوف کے کہ کبھی تم پر فرض نہ ہوجائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1058


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کی نمازوں اور نوافل کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے رغبت دلانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1058
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَدَعُ الْعَمَلَ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ خَشْيَةَ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ وَمَا سَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَةَ الضُّحَی قَطُّ وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، عروہ، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے وایت کرتے ہیں عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کسی کام کو چھوڑ دیتے تھے حالانکہ وہ عمل آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو محبوب ہوتا تھا لیکن اس خوف سے چھوڑ دیتے تھے کہ کہیں لوگ اس پر عمل کرنے لگیں اور وہ فرض نہ ہوجائے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی نماز کبھی نہیں پڑھی اور میں پڑھتی ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1057


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کی نمازوں اور نوافل کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے رغبت دلانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1057
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَام لَيْلَةً فَقَالَ أَلَا تُصَلِّيَانِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللَّهِ فَإِذَا شَائَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا فَانْصَرَفَ حِينَ قُلْنَا ذَلِکَ وَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيَّ شَيْئًا ثُمَّ سَمِعْتُهُ وَهُوَ مُوَلٍّ يَضْرِبُ فَخِذَهُ وَهُوَ يَقُولُ وَکَانَ الْإِنْسَانُ أَکْثَرَ شَيْئٍ جَدَلًا
ابوالیمان، شعیب، زہری، علی بن حسین، حسین بن علی، علی بن ابی طالب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک شب ان کے پاس آئے اور فاطمہ بنت النبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، تو فرمایا کہ تم دونوں نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ میں نے کہا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہماری جانیں خدا کے قبضہ میں ہیں جب وہ ہمیں اٹھانا چاہے گا تو ہم اٹھیں گے، جب ہم لوگوں نے کہا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم لوٹ گئے اور ہم لوگوں کی طرف کچھ بھی متوجہ نہ ہوئے پھر میں نے سنا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پیٹھ پھیر رہے تھے ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا انسان تمام چیز سے زیادہ جھگڑالو ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1056


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کی نمازوں اور نوافل کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے رغبت دلانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَيْقَظَ لَيْلَةً فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَاذَا أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ مِنْ الْفِتْنَةِ مَاذَا أُنْزِلَ مِنْ الْخَزَائِنِ مَنْ يُوقِظُ صَوَاحِبَ الْحُجُرَاتِ يَا رُبَّ کَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةٍ فِي الْآخِرَةِ
ابن مقاتل، عبدﷲ ، معمر، زہری، ہند بنت حارث، ام سلمہ رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک رات جاگے تو فرمایا سبحان ﷲ کیا کیا آزمائش کی چیزیں اور کیا کیا خزانے رات کو اتارے گئے، کوئی شخص ہے جو ان حجرہ والی عورتوں کو جگادے بہت سی عورتیں دنیا میں کپڑے پہنے ہوئے ہیں لیکن آخرت میں ننگی ہوں گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1055


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
مریض کیلئے تمام قیام چھوڑ دینے کا بیان
حدیث نمبر
1055
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا يَقُولُ اشْتَکَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ
ابو نعیم، سفیان، اسود، جندب سے روایت کرتے ہیں کہ جندب نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو ایک یا دو رات کھڑے نہیں ہوئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1054


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
شب بیداری میں طویل سجدوں کا بیان
حدیث نمبر
1054
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً کَانَتْ تِلْکَ صَلَاتَهُ يَسْجُدُ السَّجْدَةَ مِنْ ذَلِکَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدُکُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ وَيَرْکَعُ رَکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ ثُمَّ يَضْطَجِعُ عَلَی شِقِّهِ الْأَيْمَنِ حَتَّی يَأْتِيَهُ الْمُنَادِي لِلصَّلَاةِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم گیارہ رکعتیں نماز پڑھتے تھے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اس نماز میں سجدہ اس قدر طویل ہوتا تھا کہ تم میں سے ایک شخص پچاس آیتیں پڑھ سکتا ہے قبل اس کے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سر اٹھائیں- اور نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر اپنے دائیں پہلویا کروٹ پرلیٹ جاتے یہاں تک کہ نماز کیلئے پکارنے والا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1053


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کو کھڑے ہونے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر
1053
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح و حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ الرَّجُلُ فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَی رُؤْيَا قَصَّهَا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَمَنَّيْتُ أَنْ أَرَی رُؤْيَا فَأَقُصَّهَا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکُنْتُ غُلَامًا شَابًّا وَکُنْتُ أَنَامُ فِي الْمَسْجِدِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ فِي النَّوْمِ کَأَنَّ مَلَکَيْنِ أَخَذَانِي فَذَهَبَا بِي إِلَی النَّارِ فَإِذَا هِيَ مَطْوِيَّةٌ کَطَيِّ الْبِئْرِ وَإِذَا لَهَا قَرْنَانِ وَإِذَا فِيهَا أُنَاسٌ قَدْ عَرَفْتُهُمْ فَجَعَلْتُ أَقُولُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ قَالَ فَلَقِيَنَا مَلَکٌ آخَرُ فَقَالَ لِي لَمْ تُرَعْ فَقَصَصْتُهَا عَلَی حَفْصَةَ فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ نِعْمَ الرَّجُلُ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ کَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَکَانَ بَعْدُ لَا يَنَامُ مِنْ اللَّيْلِ إِلَّا قَلِيلًا
عبدﷲ بن محمد، ہشام، معمر، محمود، عبدالرزاق، معمر، زہری سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے وقت میں لوگ جب کوئی خواب دیکھتے تو اس کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیان کرتے- مجھے تمنا تھی کہ میں بھی کوئی خواب دیکھتا، تو اس کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیان کرتا اور میں ایک جوان لڑکا تھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں میں مسجد نبوی میں سوتا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا دو فرشتوں نے مجھے پکڑا اور مجھے جہنم کی طرف لے گئے اور وہ پیچ دار کنویں کی طرح پر پیچ تھی، جس کے دو ستون تھے اور اس میں کچھ لوگ تھے جن کو میں نے پہچا ن لیا تھا میں جہنم سے خدا کی پناہ مانگنے لگا، پھر مجھ سے ایک دوسرا فرشتہ ملا اور مجھ سے کہا کہ مت ڈرو پھر اس کو میں نے حفصہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا اور حفصہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اس کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عبدﷲ کیا ہی اچھا آدمی ہے کاش وہ رات کی نماز (نفل) پڑھا کرتا چناچہ اس کے بعد وہ رات کو بہت ہی کم سویا کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1052


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
رات کو تہجد کی نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1052
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ اللَّهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ لَکَ مُلْکُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِکُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُکَ حَقٌّ وَقَوْلُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَإِلَيْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْکَ حَاکَمْتُ فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَوْ لَا إِلَهَ غَيْرُکَ قَالَ سُفْيَانُ وَزَادَ عَبْدُ الْکَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ سَمِعَهُ مِنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
علی بن عبدﷲ، سفیان، سلیمان بن ابی مسلم، طاؤس، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو تہجد کی نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہوتے تو فرماتے کہ اے میرے ﷲ تیرے ہی لئے حمد ہے، تو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان جو چیزیں ہیں ان کا نگران ہے، تیری ہی لئے حمد ہے تیرے ہی لئے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں پر حکومت ہے، تیرے ہی لئے حمد ہے تو آسمان اور زمین کی روشنی ہے، تیرے ہی لئے حمد ہے تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری ملاقات حق ہے- تیرا قول حق ہے جنت حق ہے، جہنم حق ہے، تمام نبی حق ہیں اور محمد حق ہیں اور قیامت حق ہے، اے میرے ﷲ میں نے اپنی گردن تیرے لئے جھکا دی اور میں تجھ پر ایمان لایا تجھی پر میں نے بھروسہ کیا، تیری طرف میں متوجہ ہوا، تیری ہی مدد سے میں نے جھگڑا کیا اور تیری ہی طرف میں نے اپنا مقدمہ پیش کیا، میرے اگلے پچھلے اور ظاہری اور چھپے ہوئے گناہوں کو بخش دے تو ہی آگے اور پیچھے کرنے والاہے، تو ہی معبود ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں سفیان نے کہا کہ عبدالکریم نے  وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ  کی زیادتی کے ساتھ روایت کی ہے سفیان نے کہا کہ سلیمان بن ابی مسلم نے اس کو طاؤس سے اور انہوں نے ابن عباس سے اور انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کو سنا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1051


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب بیٹھ کر نماز پڑھے، پھر تندرست ہوجائے یا کچھ آسانی پائے تو باقی کو پورا کرے۔
حدیث نمبر
1051
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ وَأَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي جَالِسًا فَيَقْرَأُ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِذَا بَقِيَ مِنْ قِرَائَتِهِ نَحْوٌ مِنْ ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهَا وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ يَرْکَعُ ثُمَّ سَجَدَ يَفْعَلُ فِي الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِکَ فَإِذَا قَضَی صَلَاتَهُ نَظَرَ فَإِنْ کُنْتُ يَقْظَی تَحَدَّثَ مَعِي وَإِنْ کُنْتُ نَائِمَةً اضْطَجَعَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، عبدﷲ بن یزید، ابوالنصر (عمر بن عبیدﷲ کے آزاد کردہ غلام) ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عائشہ ام المومنین رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو بیٹھے بیٹھے قرات کرتے پھر جب تقریبا تیس یا چالیس آیتیں قرات کی باقی رہ جاتیں تو پھر آپ کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے پھر رکوع کرتے اور سجدہ کرتے پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے جب اپنی نماز ختم کرلیتے تو مجھ سے باتیں کرتے اگر میں جاگتی ہوتی اور اگر میں سوگئی ہوتی تو لیٹ جاتے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1050


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب بیٹھ کر نماز پڑھے، پھر تندرست ہوجائے یا کچھ آسانی پائے تو باقی کو پورا کرے۔
حدیث نمبر
1050
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا لَمْ تَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ اللَّيْلِ قَاعِدًا قَطُّ حَتَّی أَسَنَّ فَکَانَ يَقْرَأُ قَاعِدًا حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ قَامَ فَقَرَأَ نَحْوًا مِنْ ثَلَاثِينَ آيَةً أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً ثُمَّ رَکَعَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عائشہ ام المومنین رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو رات کی نماز کبھی بیٹھ کر پڑھتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ جب آپ آخری عمر کو پہنچے تو بیٹھ کر قرات کرتے تھے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو کھڑے ہوجاتے اور تقریبا تیس یا چالیس آیتیں پڑھتے، پھر رکوع کرتے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1049


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو پہلو پر کروٹ لیٹ کر پڑھے۔
حدیث نمبر
1049
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ الْمُکْتِبُ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَتْ بِي بَوَاسِيرُ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّلَاةِ فَقَالَ صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَی جَنْبٍ
عبدان، عبدﷲ ، ابراہیم بن طہمان، حسین، ابن بریدہ، عمران بن حصین سے روایت کرتے ہیں کہ عمران بن حصین نے بیان کیا کہ مجھ کو بواسیر کا مرض تھا تو میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نماز کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر پڑھ، اگر اس کی قدرت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اس کی بھی قدرت نہ ہو تو کسی پہلو پر (کروٹ پر) لیٹ کر پڑھو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1048


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
بیٹھنے والے کا اشارے سے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1048
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ وَکَانَ رَجُلًا مَبْسُورًا وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ مَرَّةً عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ وَهُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ مَنْ صَلَّی قَائِمًا فَهُوَ أَفْضَلُ وَمَنْ صَلَّی قَاعِدًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَائِمِ وَمَنْ صَلَّی نَائِمًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَاعِدِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ نَائِمًا عِنْدِي مُضْطَجِعًا هَا هُنَا
ابو معمر، عبدالورث، حسین معلم، عبدﷲ بن بریدہ، عمران بن حصین (جو بواسیر کے مریض تھے) اور ایک بار ابومعمر نے عمران سے روایت کیا عمران نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متلعق دریافت کیا- تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی وہ افضل ہے اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو اس کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کا نصف اجر ملے گا اور جس نے سوکر نماز پڑھی تو اس کیلئے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا نصف اجر ملے گا ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا کہ میرے خیال میں نائما سے یہاں مراد  مُضْطَجِعًا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1047


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
بیٹھنے والے کی نماز کا بیان
حدیث نمبر
1047
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَأَلَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ عَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَکَانَ مَبْسُورًا قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ قَاعِدًا فَقَالَ إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَهُوَ أَفْضَلُ وَمَنْ صَلَّی قَاعِدًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَائِمِ وَمَنْ صَلَّی نَائِمًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَاعِدِ
اسحاق بن منصور، روح بن عبادہ، حسین، عبدﷲ بن بریدہ، عمران بن حصین سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا اسحاق عبدالصمد کے والد، حسین، ابن بریدہ، عمران بن حصین سے روایت کرتے ہیں جو بواسیر کے مریض تھے- انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کھڑا ہو کر پڑھے تو بہتر ہے اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو اس کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والے کا نصف اجر ملے گا اور جس نے لیٹ کر پڑھی تو اس کو بیٹھ کر پڑھنے والے کا نصف اجر ملے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1046


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
بیٹھنے والے کی نماز کا بیان
حدیث نمبر
1046
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَقَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ فَخُدِشَ أَوْ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا قُعُودًا وَقَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ
ابونعیم، ابن عیینہ، زہری، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انس نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے- تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں بازو میں خراش لگ گیا ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس عیادت کیلئے آئے- تو نماز کا وقت آگیا- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھی اور آپ نے فرمایا کہ امام اس لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور جب  سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1045


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
بیٹھنے والے کی نماز کا بیان
حدیث نمبر
1045
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاکٍ فَصَلَّی جَالِسًا وَصَلَّی وَرَائَهُ قَوْمٌ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ اجْلِسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا
قتیبہ بن سعید، مالک، ہشام بن عروہ، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے گھر میں بیماری کی حالت میں نماز پڑھی تو بیٹھ کر پڑھی اور لوگوں نے آپ کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھی، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایاگیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے جب وہ رکوع کرے تو رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سراٹھاو۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1044


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
آفتاب ڈھلنے کے بعد سفر شروع کرے تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوارہو
حدیث نمبر
1044
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَی وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا فَإِنْ زَاغَتْ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ رَکِبَ
قتیبہ، مفضل بن فضالہ، عقیل ابن شہاب، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انس بن مالک نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب آفتاب ڈھلنے سے پہلے سفر شروع کرتے تو ظہر کو عصر کے وقت تک موخر کرتے پھر سواری سے اترتے اور ان دونوں کو ایک ساتھ ملا کر پڑھتے اور اگر سفر شروع کرنے سے پہلے آفتاب ڈھل جاتا تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوار ہوتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1043


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
آفتاب ڈھلنے سے پہلے سفر کیلئے روانہ ہو تو ظہر کو عصر کے وقت تک مؤخرکرے
حدیث نمبر
1043
حَدَّثَنَا حَسَّانُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَی وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا وَإِذَا زَاغَتْ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ رَکِبَ
حسان واسطی، مفضل بن فضالہ، عقیل، ابن شہاب، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب آفتاب ڈھلنے سے پہلے سفر کیلئے روانہ ہوتے، تو ظہر کو عصر کے وقت تک موخر کرتے پھر سواری سے اترتے- ان دونوں کو ایک ساتھ ملا کر پڑھتے اور اگر سفر شروع کرنے سے پہلے جب آفتاب ڈھل جاتا تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوار ہوتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1042


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھے تو کیا اذان یا اقامت کہے
حدیث نمبر
1042
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حَرْبٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ يَعْنِي الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ
اسحاق، عبدالصمد، حرب، یحییٰ، حفص بن عبیدﷲ بن انس بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں نمازوں یعنی مغرب اور عشاء کو سفر میں ایک ساتھ ملا کر پڑھتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1041


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھے تو کیا اذان یا اقامت کہے
حدیث نمبر
1041
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّی يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَائِ قَالَ سَالِمٌ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَفْعَلُهُ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ وَيُقِيمُ الْمَغْرِبَ فَيُصَلِّيهَا ثَلَاثًا ثُمَّ يُسَلِّمُ ثُمَّ قَلَّمَا يَلْبَثُ حَتَّی يُقِيمَ الْعِشَائَ فَيُصَلِّيهَا رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ وَلَا يُسَبِّحُ بَيْنَهُمَا بِرَکْعَةٍ وَلَا بَعْدَ الْعِشَائِ بِسَجْدَةٍ حَتَّی يَقُومَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں چلنے کی جلدی ہوتی تو مغرب کی نماز دیر کرکے پڑھتے یہاں تک کہ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھتے اور سالم نے بیان کیا کہ عبدﷲ بھی یہی کرتے تھے کہ جب انہیں سفر میں جلدی ہوتی تو مغرب کی اقامت کہلواتے اور مغرب کی تین رکعت پڑھتے اور پھر سلام پھیرتے، پھربہت کم ٹھہرتے یہاں تک کہ عشاء کی تکبیر کہی جاتی اور دو رکعت عشاء کی نماز پڑھتے، پھر سلام پھیرتے اور نہ تو ان دونوں کے درمیان اور نہ عشاء کے بعد نفل پڑھتے تھے یہاں تک کہ آدھی رات کو کھڑے ہوتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1040


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
سفر میں مغرب اور عشاء کی نماز جمع کر کے پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1040
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ الْحُسَيْنِ الْمُعَلِّمِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ إِذَا کَانَ عَلَی ظَهْرِ سَيْرٍ وَيَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ وَعَنْ حُسَيْنٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فِي السَّفَرِ وَتَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ وَحَرْبٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ حَفْصٍ عَنْ أَنَسٍ جَمَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
علی بن عبدﷲ ، سفیان، زہری سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھتے تھے جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سیر (سفر) میں ہوتے اور ابراہیم بن طہمان نے بطریق حسین معلم، یحییٰ بن ابی کثیر، عکرمہ، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ پڑھتے جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سفرمیں ہوتے اور مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھتے اور بسند حسین یحییٰ بن ابی کثیر، حفص بن عبیدﷲ بن انس، انس بن بالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انس بن مالک نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مغرب اور عشاء کی نماز سفر میں ایک ساتھ ملا کر پڑھتے اور علی بن مبارک و حرب نے بسند یحییٰ، حفص، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جمع کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1039


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جس نے سفر میں فرض نمازوں سے پہلے اور اس کے بعد نفل نماز پڑھی اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں فجر کی دو رکعت پڑھی
حدیث نمبر
1039
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُسَبِّحُ عَلَی ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ کَانَ وَجْهُهُ يُومِئُ بِرَأْسِهِ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبدﷲ ، ابن عمررضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سواری کی پیٹھ پر نفل نماز پڑھتے تھے سواری کا رخ جس طرف بھی ہوتا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے سر سے اشارہ کرتے تھے اور ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی اسی طرح کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1038


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جس نے سفر میں فرض نمازوں سے پہلے اور اس کے بعد نفل نماز پڑھی اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں فجر کی دو رکعت پڑھی
حدیث نمبر
1038
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الضُّحَی غَيْرُ أُمِّ هَانِئٍ ذَکَرَتْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا فَصَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ فَمَا رَأَيْتُهُ صَلَّی صَلَاةً أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی السُّبْحَةَ بِاللَّيْلِ فِي السَّفَرِ عَلَی ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ
حفص بن عمر، شعبہ، عمرو، ابن ابی لیلی سے روایت کرتے ہیں کہ ابن ابی لیلی نے بیان کیا کہ ام ہانی کے سوا کسی شخص نے بیان نہیں کیا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی نماز پڑھی- ام ہانی نے بیان کیا کہ فتح مکہ کے دن آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے گھر میں غسل کیا پھر آٹھ رکعت پڑھیں، میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی نماز اس سے ہلکی پڑھتے نہیں دیکھا بجز اس کے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رکوع و سجود کو پورا کرتے تھے اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے یونس نے انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبدﷲ بن عامر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا کہ انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں رات کو نفل نماز سواری کی پیٹھ پر پڑھتے ہوئے دیکھا، سواری کا رخ جدھر بھی ہوتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1037


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو سفر میں فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد نفل نہ پڑھے۔
حدیث نمبر
1037
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عِيسَی بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَانَ لَا يَزِيدُ فِي السَّفَرِ عَلَی رَکْعَتَيْنِ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ کَذَلِکَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
مسدد، یحییٰ، بن حفص بن عاصم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (سفر میں) رہا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سفر میں دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ وعمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی اسی طرح کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1036


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو سفر میں فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد نفل نہ پڑھے۔
حدیث نمبر
1036
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ حَدَّثَهُ قَالَ سَافَرَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَرَهُ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ وَقَالَ اللَّهُ جَلَّ ذِکْرُهُ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ
یحییٰ بن سلیمان، ابن وہب، عمر بن محمد، حفص بن عاصم بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے سفر کیا تو فرمایا کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہا- تو میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں نفل نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا اور ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہارے لئے ﷲ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1035


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
گدھے پر نماز نفل پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1035
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ اسْتَقْبَلْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حِينَ قَدِمَ مِنْ الشَّأْمِ فَلَقِينَاهُ بِعَيْنِ التَّمْرِ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي عَلَی حِمَارٍ وَوَجْهُهُ مِنْ ذَا الْجَانِبِ يَعْنِي عَنْ يَسَارِ الْقِبْلَةِ فَقُلْتُ رَأَيْتُکَ تُصَلِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن سعید، حبان، ہمام، انس بن سیرین سے روایت کرتے ہیں- انس بن سیرین نے بیان کیا کہ جب انس شام سے آئے تو ہم ان کے استقبال کیلئے گئے چناچہ ہم ان سے عین التمر میں ملے میں نے ان کو گدھے پر نماز پڑھتے دیکھا اور چہرہ ان کا اس جانب یعنی قبلہ سے بائیں طرف تھا میں نے ان سے کہا کہ میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو غیر قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے دیکھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح کرتے نہ دیکھتا تو میں ایسا نہ کرتا طہمان نے اس حدیث کو بطریق حجاج، انس بن سیرین، انس نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1034


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فرض نماز کیلئے سواری سے اترنے کا بیان
حدیث نمبر
1034
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبانَ قَالَ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ الْمَکْتُوبَةَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحییٰ، محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سواری پر مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے اور جب ارادہ کرتے کہ فرض نماز پڑھیں تو اترتے اور قبلہ رخ ہوجاتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1033


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
فرض نماز کیلئے سواری سے اترنے کا بیان
حدیث نمبر
1033
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْن بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الرَّاحِلَةِ يُسَبِّحُ يُومِئُ بِرَأْسِهِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ وَلَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِکَ فِي الصَّلَاةِ الْمَکْتُوبَةِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ سَالِمٌ کَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي عَلَی دَابَّتِهِ مِنْ اللَّيْلِ وَهُوَ مُسَافِرٌ مَا يُبَالِي حَيْثُ مَا کَانَ وَجْهُهُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ عَلَی الرَّاحِلَةِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ وَيُوتِرُ عَلَيْهَا غَيْرَ أَنَّهُ لَا يُصَلِّي عَلَيْهَا الْمَکْتُوبَةَ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبدﷲ بن عامر بن ربیعہ (اپنے والد) عامربن ربیعہ سے روایت کرتے ہیں عامربن ربیعہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سواری پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اپنے سر سے اشارہ کرتے تھے، جس طرف بھی سواری کا رخ ہوتا اور فرض نمازوں میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایسا نہ کرتے تھے اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے یونس نے انہوں نے ابن شہاب سے اور انہوں نے سالم سے روایت کیا سالم نے بیان کیا کہ عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اپنی سواری پر رات کی نماز سفر کی حالت میں پڑھتے تھے اور اس کی پرواہ انہیں بالکل نہ ہوتی کہ سواری کا رخ کس طرف ہے- ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سواری پر نفل پڑھتے جس طرف سواری کا رخ ہوتا اور اس پر وتر بھی پڑھتے مگر یہ کہ فرض نماز سواری پر نہ پڑھتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1032


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
سواری پر اشارہ سے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1032
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ کَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي فِي السَّفَرِ عَلَی رَاحِلَتِهِ أَيْنَمَا تَوَجَّهَتْ يُومِئُ وَذَکَرَ عَبْدُ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُهُ
موسیٰ بن اسمعیل، عبدالعزیز بن مسلم، عبدﷲ بن دینار بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سفر میں اپنی سواری پر نماز پڑھتے تھے جس طرف بھی سواری کا رخ ہوتا اشارہ کرتے اور عبدﷲ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1031


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
سواری پر نفل پڑھنے کا بیان سواری کا رخ جس طرف بھی ہو
حدیث نمبر
1031
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِهِ وَيُوتِرُ عَلَيْهَا وَيُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُهُ
عبدالاعلی بن حماد، وہیب، موسیٰ بن عقبہ، نافع سے روایت کرتے ہیں نافع نے بیان کیا کہ حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اپنی سواری پر نفل نماز (نفل) پڑھتے تھے اور وتر بھی پڑھ لیتے تھے اور خبر دیتے تھے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1030


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
سواری پر نفل پڑھنے کا بیان سواری کا رخ جس طرف بھی ہو
حدیث نمبر
1030
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي التَّطَوُّعَ وَهُوَ رَاکِبٌ فِي غَيْرِ الْقِبْلَةِ
ابونعیم، شیبان، یحییٰ، محمد بن عبدالرحمن، جابر بن عبدﷲ بیان کرتے تھے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نفل نماز سوار ہو کر قبلہ کے سوا دوسرے رخ میں پڑھتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1029


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
سواری پر نفل پڑھنے کا بیان سواری کا رخ جس طرف بھی ہو
حدیث نمبر
1029
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ
علی بن عبدﷲ ، عبدالاعلیٰ، معمر، زہری، عبدﷲ بن عامر اپنے والد (ربیعہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سواری پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جدھر بھی سواری کا رخ ہوتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1028


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
مغرب کی نماز سفر میں تین رکعت پڑھے
حدیث نمبر
1028
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ حَتَّی يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَائِ قَالَ سَالِمٌ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَفْعَلُهُ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ وَزَادَ اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ سَالِمٌ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِالْمُزْدَلِفَةِ قَالَ سَالِمٌ وَأَخَّرَ ابْنُ عُمَرَ الْمَغْرِبَ وَکَانَ اسْتُصْرِخَ عَلَی امْرَأَتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ فَقُلْتُ لَهُ الصَّلَاةَ فَقَالَ سِرْ فَقُلْتُ الصَّلَاةَ فَقَالَ سِرْ حَتَّی سَارَ مِيلَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّی ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ يُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ فَيُصَلِّيهَا ثَلَاثًا ثُمَّ يُسَلِّمُ ثُمَّ قَلَّمَا يَلْبَثُ حَتَّی يُقِيمَ الْعِشَائَ فَيُصَلِّيهَا رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ وَلَا يُسَبِّحُ بَعْدَ الْعِشَائِ حَتَّی يَقُومَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں جلدی پہنچنا ہوتا تو مغرب میں تاخیر کرتے یہاں تک کہ مغرب اور عشاء دونوں کو ملا کر پڑھتے- اور سالم نے بیان کیا کہ عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی یہی کرتے تھے جب انہیں جلدی پہنچنا ہوتا اور لیث نے اس زیادتی کے ساتھ بیان کیا کہ مجھ سے یونس نے اور انہوں نے ابن شہاب سے اور انہوں نے سالم سے کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ مغرب اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں ایک ساتھ پڑھتے اور سالم نے بیان کیا کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جب کہ ان کی بیوی صفیہ بنت ابی عبید کی علالت شدید کی خبر ملی تھی، مغرب کی نماز کو موخر کیا تھا میں نے ان سے کہا کہ نماز کا وقت گیا، انہوں نے کہا چلے چلو، میں نے کہا نماز کا وقت گیا انہوں نے کہا بڑھے چلو، یہاں تک کہ دو یا تین میل آگے چلے پھر اترے اور نماز پڑھی پھر کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے، جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو جلدی جانا ہوتا، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں جلدی ہوتی تو مغرب کی تکبیر کہتے اور تین رکعت نماز پڑھ کر سلام پھیرتے پھر بہت کم ٹھہرتے یہاں تک کہ عشاء کی تکبیر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے پھر سلام پھیرتے اور عشاء کی نماز کے (تسبیح نفل) سنت نہ پڑھتے یہاں تک کہ آدھی رات کے بعد کھڑے ہوتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1027


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب اپنے گھر سے نکلے تو قصر کرے
حدیث نمبر
1027
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ الصَّلَاةُ أَوَّلُ مَا فُرِضَتْ رَکْعَتَيْنِ فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ وَأُتِمَّتْ صَلَاةُ الْحَضَرِ قَالَ الزُّهْرِيُّ فَقُلْتُ لِعُرْوَةَ مَا بَالُ عَائِشَةَ تُتِمُّ قَالَ تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ
عبد ﷲ بن محمد، سفیان، زہری، عروہ، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نماز پہلے دو رکعت فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز قائم رہی اور حضر کی نماز پوری کردی گئی، میں نے عروہ سے کہا کہ عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا کیا حال ہے تو انہوں نے کہا کہ عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے تاویل کی ہے جیسا کہ عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے تاویل کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1026


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
جب اپنے گھر سے نکلے تو قصر کرے
حدیث نمبر
1026
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّيْتُ الظُّهْرَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ
ابونعیم، سفان، محمد بن منکدر، وابراہیم بن میسرہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں اور عصر کی ذی الحلیفہ میں دو رکعتیں پڑھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1025


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
کتنی مسافت میں نماز قصر کرے؟
حدیث نمبر
1025
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ لَيْسَ مَعَهَا حُرْمَةٌ تَابَعَهُ يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ وَسُهَيْلٌ وَمَالِکٌ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
آدم، ابن ابی ذئب، مقبری، مقبری کے والد، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی کسی عورت کیلئے حلال نہیں کہ ایک رات کا سفر کرے اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی رشتہ دار نہ ہو جس سے نکاح حرام ہے- یحییٰ بن ابی کثیر وسہل و مالک نے مقبری سے انہوں نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1024


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
کتنی مسافت میں نماز قصر کرے؟
حدیث نمبر
1024
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ ثَلَاثًا إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ تَابَعَهُ أَحْمَدُ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد یحییٰ، عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ کوئی عورت تین دن کا سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کا ایسا رشتہ دار ساتھ ہو جس سے نکاح حرام ہے، احمد نے بروایت عبدﷲ بن مبارک، عبیدﷲ ، نافع ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1023


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
کتنی مسافت میں نماز قصر کرے؟
حدیث نمبر
1023
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ حَدَّثَکُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ
اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے ابواسامہ سے پوچھا کیا تم سے عبیدﷲ نے بسند نافع ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عورت تین دن کا سفر نہ کرے، بجز اس صورت کے کہ اس کا کوئی محرم رشتہ دار ساتھ ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1022


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
حج میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کتنے دن ٹھہرے
حدیث نمبر
1022
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لِصُبْحِ رَابِعَةٍ يُلَبُّونَ بِالْحَجِّ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ مَعَهُ الْهَدْيُ تَابَعَهُ عَطَائٌ عَنْ جَابِرٍ
موسیٰ بن اسمعیل، وہیب، ایوب العالیہ براء، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ابن عباس نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے ساتھ ذوالحجہ کی چوتھی کی صبح کو حج کے تلبیہ کہتے ہوئے ئے تو ان لوگوں کو حکم دیا گیا کہ اس کو عمرہ بنالیں، مگروہ شخص جس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو، عطاء نے جابر سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1021


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
منیٰ میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1021
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ صَلَّی بِنَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِمِنًی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ فَقِيلَ ذَلِکَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَرْجَعَ ثُمَّ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ فَلَيْتَ حَظِّي مِنْ أَرْبَعِ رَکَعَاتٍ رَکْعَتَانِ مُتَقَبَّلَتَانِ
قتیبہ، عبدالواحبد بن زیادہ، اعمش، ابراہیم، عبدالرحمن بن یزید سے روایت کرتے ہیں عبدالرحمن بن یزید نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو عثمان بن عفان نے منیٰ میں چار رکعت نماز پڑھائی اس کے متعلق عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا تو انہوں نے ﴿ان ﷲ وانا الیہ راجعون﴾ پڑھا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت پڑھیں اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ منی میں دو رکعت پڑھیں اور عمربن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت پڑھیں، کاش ان چار رکعتوں میں سے دو مقبول رکعتیں ہمارے حصہ میں تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.