Sunday, January 9, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2100


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
اس شخص سے سلم کرنے کا بیان جس کے پاس اصل مال نہ ہو۔
حدیث نمبر
2100
 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الواسطي َّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ بِهَذَا وَقَالَ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِير
اسحق، خالد بن عبدﷲ شیبانی، محمد بن ابی مجالد، سے اسی روایت کو بیان کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم گیہوں اور جو میں سلم کیا کرتے تھے،عبداللہ بن ولید نے سفیان کا قول نقل کیا، کہ ہم سے شیبانی نے بیان کیا اور کہا کہ زیتون (میں بھی سلم کرتے تھے) قتیبہ نے بواسطہ جریر، شیبانی روایت کی کہ گیہوں جو اور منقی میں بھی (سلم کرتے تھے) ۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2099


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
اس شخص سے سلم کرنے کا بیان جس کے پاس اصل مال نہ ہو۔
حدیث نمبر
2099
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ بَعَثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ إِلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَا سَلْهُ هَلْ کَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِفُونَ فِي الْحِنْطَةِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ کُنَّا نُسْلِفُ نَبِيطَ أَهْلِ الشَّأْمِ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّيْتِ فِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ قُلْتُ إِلَی مَنْ کَانَ أَصْلُهُ عِنْدَهُ قَالَ مَا کُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِکَ ثُمَّ بَعَثَانِي إِلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ کَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِفُونَ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ نَسْأَلْهُمْ أَلَهُمْ حَرْثٌ أَمْ لَا
موسی بن اسمعیل، عبدا لواحد شیبانی، محمد بن ابی المجالد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ کو عبدﷲ بن شداد اور ابوبردہ نے عبدﷲ بن ابی اوفی کے پاس بھیجا اور کہا کہ ان سے دریافت کرو کہ کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں لوگ گیہوں میں بیع سلم کرتے تھے عبدﷲ نے کہا ہم لوگ اہل شام کے کاشتکاروں سے گیہوں جو اور زیتون میں مدت معینہ تک کے لئے مقررہ ناپ اور وزن میں سلم کیا کرتے تھے میں نے پوچھا ان لوگوں سے کرتے تھے جن کے پاس اصل مال موجود ہوتا انہوں نے کہا ہم ان سے اس کے متعلق نہیں پوچھتے تھے پھر ان دونوں نے مجھ کو عبدالرحمن بن ابزی کے پاس بھیجا تو میں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں سلم کیا کرتے تھے اور ہم ان سے نہیں پوچھتے تھے کہ ان کے پاس کھیتی ہے یا نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2098


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
معین وزن میں سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2098
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ و حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ فَبَعَثُونِي إِلَی ابْنِ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِنَّا کُنَّا نُسْلِفُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَی فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ
ابو الولید، شعبہ، ابن ابی المجالد، ح، دوسری سند، یحیی، وکیع، شعبہ، محمد بن ابوالمجا لد، حفص بن عمرو، شعبہ، محمد، و عبدﷲ بن ابی المجا لد سے روایت کرتے ہیں کہ عبدﷲ بن شداد بن ہاد اور ابوبردہ بیع سلم کے متعلق اختلا ف کرنے لگے تو ان لوگوں نے کہا ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر اور عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں گیہوں جو منقی اور کھجور میں بیع سلم کیا کرتے تھے اور میں نے ابن ابزیٰ سے پوچھا تو انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2097


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
معین وزن میں سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2097
 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ فِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ
قتیبہ، سفیان، ابونجیح، عبدﷲ بن کیثر، ابوالمنہال سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مدنیہ تشریف لائے اور پھر یہی حدیث بیان کی مدت معینہ تک کے لئے مقرر ناپ اور وزن میں (سلم کرے) ۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2096


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
معین وزن میں سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2096
 حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَقَالَ فَليُسْلِفْ فِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ
علی بن سفیان، ابن ابی نجیح، نے بھی یہی روایت بیان کی ہے جس میں یہ بیان کیا ہے کہ مقررہ وزن میں مدت معینہ کے لئے بیع سلم کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2095


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
معین وزن میں سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2095
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ بِالتَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ فَقَالَ مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْئٍ فَفِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ
صدقہ، ابن عیینہ، ابن ابی نجیح، عبدﷲ بن کثیر، ابولمنہال، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مدنیہ تشریف لائے تو لوگ کھجوروں میں دو یا تین سال کی مد ت پر سلم کرتے تھے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی چیز میں سلم کرے تو معین ناپ اور معین وزن میں ایک مدت مقرر تک کے لئے کرے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2094


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
ایک معین نام میں سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2094
 حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ بِهَذَا فِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ
محمد، اسمعیل، ابن ابی نجیح سے یہی روایت معین ناپ اور معین وزن کے متعلق روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2093


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
بیع سلم کا بیان
باب
ایک معین نام میں سلم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2093
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالنَّاسُ يُسْلِفُونَ فِي الثَّمَرِ الْعَامَ وَالْعَامَيْنِ أَوْ قَالَ عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً شَکَّ إِسْمَاعِيلُ فَقَالَ مَنْ سَلَّفَ فِي تَمْرٍ فَلْيُسْلِفْ فِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ
عمر بن زارارہ، اسمیعل بن علیہ، ابن ابی نجیح، عبدﷲ بن کثیر، ابوالمنہال، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مدنیہ تشریف لائے تو لوگ اس وقت پھلوں میں ایک سال یا دو سال کی مدت پر سلم کرتے تھے یا یہ کہا کہ دو سال یا تین سال کی مدت پر سلم کرتے تھے اسمعیل کو شک ہوا آپ نے فرمایا کہ جو شخص کھجور میں سلم کرے تو چاہیے کہ معین ناپ اور مقررہ وزن میں ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2092


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کتے کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر
2092
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبِي اشْتَرَی حَجَّامًا فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَکُسِرَتْ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِکَ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْکَلْبِ وَکَسْبِ الْأَمَةِ وَلَعَنَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ
حجاج بن منہال، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے پچھنے لگانے والا غلام خریدا تو (اس کے اوزار توڑ دئیے) تو میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا انہوں نے بتایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خون کی قیمت اور لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا اور گودنے والے اور گدوانے والے پر لعنت کی اور سود کھانے اور کھلا نے والے اور مصور پر لعنت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2091


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کتے کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر
2091
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْکَاهِنِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہا ب، ابوبکر بن عبدالرحمن، حضرت ابومسعود انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کتے کی قیمت لینے اور زنا کاری کی اجرت سے اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2090


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مر دار اور بتوں کے بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2090
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَکَّةَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهَا يُطْلَی بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ فَقَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِکَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ شُحُومَهَا جَمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَکَلُوا ثَمَنَهُ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ کَتَبَ إِلَيَّ عَطَائٌ سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ، لیث، یزید بن ابی حبیب، عطاء بن ابی رباح، جابر بن عبدﷲ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فتح کے سال جب کہ آپ مکہ میں تھے فرماتے ہوئے سنا کہ ﷲ اور اس کے رسول نے شراب مردار سور اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام کیا ہے عرض کیا گیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مرادر کی چربی کا کیا حکم ہے وہ کشتیوں پر ملتے ہیں اور کھالوں پر روغن چڑھا تے ہیں اور اس سے لوگ چراغ روشن کرتے ہیں آپ نے فرمایا نہیں وہ حرام ہے پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت فرمایا ﷲ یہود کو بتاہ کرے ﷲ نے جب ان پر چربی حرام کی تو ان لوگوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا اور اس کو قیمت کھانے لگے ابوعاصم نے مجھ سے عبدالحمید نے ان سے یزید نے بیان کیا کہ مجھ کو عطاء نے لکھ بھیجا کہ میں نے جابر سے سنا انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2089


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کیا لونڈی کے ساتھ قبل اس کے کہ اس کا استبرا کرے سفر کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر
2089
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْحِصْنَ ذُکِرَ لَهُ جَمَالُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ وَقَدْ قُتِلَ زَوْجُهَا وَکَانَتْ عَرُوسًا فَاصْطَفَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ فَخَرَجَ بِهَا حَتَّی بَلَغْنَا سَدَّ الرَّوْحَائِ حَلَّتْ فَبَنَی بِهَا ثُمَّ صَنَعَ حَيْسًا فِي نِطَعٍ صَغِيرٍ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آذِنْ مَنْ حَوْلَکَ فَکَانَتْ تِلْکَ وَلِيمَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی صَفِيَّةَ ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَوِّي لَهَا وَرَائَهُ بِعَبَائَةٍ ثُمَّ يَجْلِسُ عِنْدَ بَعِيرِهِ فَيَضَعُ رُکْبَتَهُ فَتَضَعُ صَفِيَّةُ رِجْلَهَا عَلَی رُکْبَتِهِ حَتَّی تَرْکَبَ
عبدالغفار بن داؤد، یعقوب بن عبدالرحمن، عمرو بن ابی عمرو، انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خیبر تشریف لائے اور ﷲ تعالی نے خیبر کا قلعہ فتح کرا دیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے صفیہ بنت حیی بن اخطب کا حسن و جمال بیان کیا گیا اس کا شوہر مارا گیا تھا اور وہ نئی دلہن تھیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنے لیے چن لیا اور ان کو لے کر ساتھ خلوت کی پھر ایک چھوٹے دسترخوان پر حیس تیار کر کے رکھوایا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے متعلق رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ولیمہ تھا پھر ہم مدنیہ کی طرف چلے کہ حضرت صفیہ کو اپنی عبا سے گھیرے ہوئے ہیں پھر اونٹ کے پاس بیٹھتے اپنا گھٹنا رکھتے اور حضرت صفیہ اپنا پاؤں آپ کے گھٹنے پر رکھ کر سوار ہو جاتیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2088


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مدبر کا بیان
حدیث نمبر
2088
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِکُمْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ الثَّالِثَةَ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ
عبدالعزیز بن عبدﷲ ، لیث، سعید، ابوسعید، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا کھل جائے تو اس کو حد لگائے اور اس کو ملامت نہ کرے پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے لگائے اور ملامت نہ کرے پھر اگر تیسری بار زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے تو اس کو بیچ دے اگرچہ بال کی ایک رسی کے عوض کیوں نہ ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2087


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مدبر کا بیان
حدیث نمبر
2087
حَدَّثَنِا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَ ابْنُ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ الْأَمَةِ تَزْنِي وَلَمْ تُحْصَنْ قَالَ اجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ بِيعُوهَا بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ
زہیر بن حرب، یعقوب، یعقوب کے والد ابراہیم بن سعد، صالح، ابن شہاب، عیبد ﷲ ، زید بن خالد، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں ان دونوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ سے اس لونڈی کے متعلق پوچھا گیا جو زنا کرے اور شادی شدہ نہ ہو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اس کو بیچ دو تیسری یا چوتھی بار کے بعد آپ نے فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2086


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مدبر کا بیان
حدیث نمبر
2086
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بَاعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ، سفیا ن، عمر و، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس (مدبر) کو بیچا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2085


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مدبر کا بیان
حدیث نمبر
2085
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَاعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُدَبَّرَ
ابن نمیر، وکیع، اسمعیل، سلمہ بن سہیل، عطاء، حضرت جابر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مدبر (غلام) بیچا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2084


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
لونڈی غلام بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2084
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ مُحَيْرِيزٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُصِيبُ سَبْيًا فَنُحِبُّ الْأَثْمَانَ فَکَيْفَ تَرَی فِي الْعَزْلِ فَقَالَ أَوَإِنَّکُمْ تَفْعَلُونَ ذَلِکَ لَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا ذَلِکُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ نَسَمَةٌ کَتَبَ اللَّهُ أَنْ تَخْرُجَ إِلَّا هِيَ خَارِجَةٌ
ابوالیمان، شعیب، زہری، ابن محیریز، ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار وہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہم قیدی عورتوں کے پاس پہنچتے ہیں تو جماع کرتے ہیں اور انہیں ہم بیچنا چاہتے ہیں تو آپ عزل کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم لوگ ایسا کرتے ہو اگر تم لوگ ایسا نہ کرو تو بھی کوئی مضائقہ نہیں اس لیے کہ جس جان کا پیدا ہونا مقدر میں لکھا جا چکا ہے وہ پیدا ہو کر رہے گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2083


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
حیوان کے عوض حیوان اور غلام کے ادھار بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2083
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ فِي السَّبْيِ صَفِيَّةُ فَصَارَتْ إِلَی دَحْيَةَ الْکَلْبِيِّ ثُمَّ صَارَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ثابت، انس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ قیدیوں میں حضرت صفیہ بھی تھیں وہ دحیہ کلبی کے حصہ میں آئیں پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو مل گئیں۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2082


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اس شخص کا گناہ جس نے کسی آزاد کو بیچ دیا۔
حدیث نمبر
2082
حَدَّثَنا بِشْرُ بْنُ مَرْحُومٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ أَعْطَی بِي ثُمَّ غَدَرَ وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَکَلَ ثَمَنَهُ وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَی مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِ أَجْرَهُ
بشر بن مرحوم، یحٰی بن سلیم، اسمعیل بن امیہ، سعید بن ابی سعید، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ ﷲ تعالی نے کہا میں قیامت کے دن تین آدمیوں کا دشمن ہوگا ایک وہ جو میرا نام لے کر عہد کرے پھر توڑ دے دوسرے وہ شخص جس نے کسی آزاد کو بیچ دیا ور اس کی قیمت کھائی تیسرے وہ شخص جس نے کسی مزدور کو کام پر لگایا کام پورا کیا لیکن اس کی مزدوی نہ دی۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2081


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
شراب کی تجارت کا حرام ہونا۔
حدیث نمبر
2081
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَمَّا نَزَلَتْ آيَاتُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ عَنْ آخِرِهَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ حُرِّمَتْ التِّجَارَةُ فِي الْخَمْرِ
مسلم، شعبہ، اعمش، ابوالضحی، مسروق، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ جب سورہ بقر کی آخری ایتیں نازل ہوئیں تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ شراب کی تجارت حرام کردی گئی



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2080


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ان چیزوں کی تصویروں کا بیان جس میں جان نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر
2080
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنِّي إِنْسَانٌ إِنَّمَا مَعِيشَتِي مِنْ صَنْعَةِ يَدِي وَإِنِّي أَصْنَعُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَا أُحَدِّثُکَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فَإِنَّ اللَّهَ مُعَذِّبُهُ حَتَّی يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا أَبَدًا فَرَبَا الرَّجُلُ رَبْوَةً شَدِيدَةً وَاصْفَرَّ وَجْهُهُ فَقَالَ وَيْحَکَ إِنْ أَبَيْتَ إِلَّا أَنْ تَصْنَعَ فَعَلَيْکَ بِهَذَا الشَّجَرِ کُلِّ شَيْئٍ لَيْسَ فِيهِ رُوحٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ سَمِعَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ مِنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ هَذَا الْوَاحِدَ
عبد ﷲ بن عبدالوہاب، یزید بن زریع، عوف، سعید بن ابی الحسن سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مین ابن عباس کے پاس تھا ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ میں ایسا ہوں کہ میرا ذریعہ معاش میرے ہاتھ کی صنعت ہے اور میں یہ تصوریں بناتا ہوں تو ابن عباس نے اس سے کہا میں تجھ سے وہی چیز بیان کروں گا جو میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کسی چیز کی تصویر بنائی تو ﷲ تعالی اس کو عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اس میں جان نہ ڈال سکے گا اس شخص نے بہت ٹھنڈی سانس لی اور اس کا چہرہ زرد ہو گیا تو حضرت ابن عباس نے کہا کہ تیرا برا ہو اگر تو تصویریں ہی بنانا چاہتا ہے تو ان درختوں کی جن میں جان نہیں ہوتی تصویریں بنایا کر ابوعبد ﷲ بخاری نے کہا سعید بن ابی عروبہ نے نضر بن انس سے یہی ایک حدیث سنی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2079


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مردار کی چربی نہ پگھلائی جائے۔
حدیث نمبر
2079
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ يَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ لَعَنَهُمْ قُتِلَ لُعِنَ الْخَرَّاصُونَ الْکَذَّابُونَ
عبدان، عبدﷲ ، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ﷲ تعالی یہود کو تباہ کرے ان پر چربی حرام کی گئی لیکن ان لوگوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمتیں کھائیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2078


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مردار کی چربی نہ پگھلائی جائے۔
حدیث نمبر
2078
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ فُلَانًا بَاعَ خَمْرًا فَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا
حمید ی، سفیان، عمرو بن دینا ر، طاؤس، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو معلوم ہوا کہ فلاں شخص نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے فرمایا کہ ﷲ تعالی فلاں کو تباہ کر دے کیا اسے معلوم نہیں ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ﷲ یہود کو تباہ کرے ان پر چربی حرام کی گئی لیکن اسے پگھلا کر ان لوگوں نے فروخت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2077


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سور مار ڈالنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2077
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِکَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيکُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَکَمًا مُقْسِطًا فَيَکْسِرَ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضَ الْمَالُ حَتَّی لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ
قتیبہ بن سعید لیث ابن شہاب ابن مسیب حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ عنقریب تم میں ابن مریم اتریں گے وہ منصف حاکم ہوں گے صلیب توڑ دیں گے اور سور کو مار ڈالیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال کی اس قدر کثرت ہوگی کہ مکہ میں کوئی لینے والا نہ ہو گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2076


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
دباغت سے پہلے مردار کی کھال کا بیان۔
حدیث نمبر
2076
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ فَقَالَ هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا قَالُوا إِنَّهَا مَيِّتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حَرُمَ أَکْلُهَا
زہیربن حرب، یعقوب بن ابراہیم، ابراہیم، صالح، ابن شہا ب، عبید ﷲ بن عبدﷲ ، عبدﷲ بن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی کھال سے تم نے کیوں نہیں فائدہ اٹھایا لوگوں نے عرض کیا وہ تو مردار ہے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صرف اس کا کھانا حرام ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2075


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
حربی سے غلام خریدنے اس کے ہبہ کرنے اور آزاد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2075
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَکِيمَ بْنَ حِزَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ أُمُورًا کُنْتُ أَتَحَنَّثُ أَوْ أَتَحَنَّتُ بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ صِلَةٍ وَعَتَاقَةٍ وَصَدَقَةٍ هَلْ لِي فِيهَا أَجْرٌ قَالَ حَکِيمٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلَمْتَ عَلَی مَا سَلَفَ لَکَ مِنْ خَيْرٍ
ابو الیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر، حکیم بن احزام سے رایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بتائیے کہ جو نیک کام میں جاہلیت کے زمانہ میں کرتا تھا یعنی صلہ رحمی غلام آزاد کرنا اور صدقہ کرنا کیا مجھ کو اس کا بھی اجر ملے گا حکیم کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے جس قدر نیکیاں کی ہیں تم انہیں پر مسلمان ہوئے ہو یعنی ان سب کا اجر ملے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2074


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
حربی سے غلام خریدنے اس کے ہبہ کرنے اور آزاد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِصُهَيْبٍ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَدَّعِ إِلَی غَيْرِ أَبِيکَ فَقَالَ صُهَيْبٌ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي کَذَا وَکَذَا وَأَنِّي قُلْتُ ذَلِکَ وَلَکِنِّي سُرِقْتُ وَأَنَا صَبِيٌّ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، سعد بن ابراہیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف نے صہیب سے کہا ﷲ سے ڈرو اور اپنے باپ کے سوا کسی کی طرف اپنے کو منسوب نہ کرو صہیب نے کہا مجھے اتنی اتنی دولت ملے تو بھی ایسی بات کہنا پسند نہ کروں میں بچپن میں چرالیا گیا تھا اس لیے میری زبان رومی ہو گئی ورنہ اصل میں میرا باپ ایک عرب تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2073


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
حربی سے غلام خریدنے اس کے ہبہ کرنے اور آزاد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2073
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بن سعيد قال حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فِي غُلَامٍ فَقَالَ سَعْدٌ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ أَخِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ انْظُرْ إِلَی شَبَهِهِ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ هَذَا أَخِي يَا رَسُولَ اللَّهِ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی شَبَهِهِ فَرَأَی شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ هُوَ لَکَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ بِنْتَ زَمْعَةَ فَلَمْ تَرَهُ سَوْدَةُ قَطُّ
قتیبہ، لیث، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ سعد بن ابی وقاص اور عبد بن زمعہ ایک لڑکے کے متعلق جھگڑنے لگے سعد نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم یہ میرا بھا ئی عتبہ بن ابی وقاص کا لڑکا ہے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کی صورت دیکھئے(کہ عتبہ سے ملتی ہے) عبد بن زمعہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم یہ میرا بھائی ہے میرے باپ کے بستر پر اس کی لونڈی کے بطن سے پیدا ہوا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی صورت دیکھی تو دیکھا کہ اسے عتبہ سے صاف مناسبت ہے تو آپ نے فرمایا یہ تجھ کو ملے گا اے عبد! لڑکا اس کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لئے پتھر ہے اور اے سودہ بنت زمعہ تم اس سے پردہ کرو چناچہ سودہ نے اس کو کبھی نہیں دیکھا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2072


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
حربی سے غلام خریدنے اس کے ہبہ کرنے اور آزاد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2072
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَاجَرَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام بِسَارَةَ فَدَخَلَ بِهَا قَرْيَةً فِيهَا مَلِکٌ مِنْ الْمُلُوکِ أَوْ جَبَّارٌ مِنْ الْجَبَابِرَةِ فَقِيلَ دَخَلَ إِبْرَاهِيمُ بِامْرَأَةٍ هِيَ مِنْ أَحْسَنِ النِّسَائِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ مَنْ هَذِهِ الَّتِي مَعَکَ قَالَ أُخْتِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهَا فَقَالَ لَا تُکَذِّبِي حَدِيثِي فَإِنِّي أَخْبَرْتُهُمْ أَنَّکِ أُخْتِي وَاللَّهِ إِنْ عَلَی الْأَرْضِ مُؤْمِنٌ غَيْرِي وَغَيْرُکِ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيْهِ فَقَامَ إِلَيْهَا فَقَامَتْ تَوَضَّأُ وَتُصَلِّي فَقَالَتْ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتُ آمَنْتُ بِکَ وَبِرَسُولِکَ وَأَحْصَنْتُ فَرْجِي إِلَّا عَلَی زَوْجِي فَلَا تُسَلِّطْ عَلَيَّ الْکَافِرَ فَغُطَّ حَتَّی رَکَضَ بِرِجْلِهِ قَالَ الْأَعْرَجُ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَتْ اللَّهُمَّ إِنْ يَمُتْ يُقَالُ هِيَ قَتَلَتْهُ فَأُرْسِلَ ثُمَّ قَامَ إِلَيْهَا فَقَامَتْ تَوَضَّأُ تُصَلِّي وَتَقُولُ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتُ آمَنْتُ بِکَ وَبِرَسُولِکَ وَأَحْصَنْتُ فَرْجِي إِلَّا عَلَی زَوْجِي فَلَا تُسَلِّطْ عَلَيَّ هَذَا الْکَافِرَ فَغُطَّ حَتَّی رَکَضَ بِرِجْلِهِ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَتْ اللَّهُمَّ إِنْ يَمُتْ فَيُقَالُ هِيَ قَتَلَتْهُ فَأُرْسِلَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا أَرْسَلْتُمْ إِلَيَّ إِلَّا شَيْطَانًا ارْجِعُوهَا إِلَی إِبْرَاهِيمَ وَأَعْطُوهَا آجَرَ فَرَجَعَتْ إِلَی إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَتْ أَشَعَرْتَ أَنَّ اللَّهَ کَبَتَ الْکَافِرَ وَأَخْدَمَ وَلِيدَةً
ابو الیمان، شعیب، ابولزناد، اعرج، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابراہیم علیہ السلام نے سارہ کے ساتھ ہجرت کی ان کو لے کر ایسی آبادی میں پہنچے جہاں باشاہوں میں سے ایک بادشاہ یا ظالم حکمرانوں میں سے ایک ظالم حکمران رہتا تھا اس سے بیان کیا گیا کہ ابراہیم علیہ السلام یہاں ایک خوبصورت عورت لے کر آئے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس نے ایک آدمی دریافت کرنے کو بھیجا کہ اے ابراہیم یہ عورت تمہارے ساتھ کون ہے آپ نے فرمایا میری بہن ہے پھر حضرت ابراہیم علیہ السام لوٹ کر سارہ کے پاس گئے اور کہا کہ میری بات کو جھوٹا نہ کرنا میں نے لوگوں کو بتایا کہ تو میری بہن ہے بخدا اس زمین پر میرے اور تیرے سوا کوئی مومن نہیں اور حضرت سارہ کو اس بادشاہ کے پاس بھیج دیا وہ بادشاہ حضرت سارہ کے پاس گیا وہ کھڑی ہوئیں اور وضو کر کے نماز پڑھی اور دعا کی کہ ﷲ اگر میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان لائی ہوں اور میں نے اپنی شرمگاہ کی بجز اپنے شوہر کے حفاظت کی ہے تو مجھ پر اس کافر کو مسلط نہ کر تو وہ بادشاہ زمین پر گر کر خراٹے لینے لگا یہاں تک کہ پاؤں زمیں پر رگڑنے لگا اعرج کہتے ہیں ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ نے کہ حضرت سارہ نے کہا کہ یا ﷲ اگر یہ مر جائے گا تو لوگ کہیں گے کہ اسی عورت نے بادشاہ کو قتل کیا ہے اس بادشاہ کی یہ حالت دور ہوئی تو پھر ان کی طرف اٹھا حضرت سارہ کھڑی ہوئیں وضو کر کے نماز پڑھی پھر دعاکی کہ اے میرے ﷲ اگر میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان لائی ہوں اور میں نے اپنے شوہر کے سبب سے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی ہے تو اس کافر کو مجھ پر مسلط نہ کر وہ زمین پر گر کر خراٹے لینے لگا یہاں تک کہ پاؤں رگڑنے لگا عبدالرحمن نے بواسطہ ابوسلمہ ابوہریرہ سے نقل کیا کہ سارہ نے کہا یا ﷲ اگر یہ مر گیا تو لوگ کہیں گے کہ اس عورت نے اس کو قتل کیا اس کی یہ حالت جاتی رہی بادشاہ نے دوسری یا تیسری بار کہا کہ بخدا تم نے میرے پاس ایک شیطان کو بھیجا اس کو ابراہیم کے پاس لے جاؤ اور (ہاجرہ) لونڈی ان کو دیدو وہ لوٹ کر حضرت ابراہیم کے پاس گیئں تو کہا کہ آپ نے دیکھ لیا کہ ﷲ نے اس کو ذلیل کیا اور ایک لونڈی خدمت کے لئے دلوائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2071


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مشرکین اور دارلحرب کے رہنے والوں سے خرید و فروخت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2071
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَائَ رَجُلٌ مُشْرِکٌ مُشْعَانٌّ طَوِيلٌ بِغَنَمٍ يَسُوقُهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْعًا أَمْ عَطِيَّةً أَوْ قَالَ أَمْ هِبَةً قَالَ لَا بَلْ بَيْعٌ فَاشْتَرَی مِنْهُ شَاةً
ابولنعما ن، معتمر بن سلیمان، سلیمان، ابوعثمان، عبدالرحمن بن ابی بکر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے پھر ایک مشرک آدمی آیا جو لمبا تھا اور اس کے سر کے بال یشان تھے بکریاں ہانک رہا تھا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا بیچنا چاہتا ہے یا عطیہ یا ہبہ کے طور پر دینا چاہتا ہے اس نے کہا نہیں بلکہ بیچتا ہوں تو آپ نے اس سے بکری خرید لی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2070


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اگر کوئی چیز دوسرے کے لئے اس کے اجازت کے بغیر خریدے پھر وہ راضی ہو جائے
حدیث نمبر
2070
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَرَجَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ يَمْشُونَ فَأَصَابَهُمْ الْمَطَرُ فَدَخَلُوا فِي غَارٍ فِي جَبَلٍ فَانْحَطَّتْ عَلَيْهِمْ صَخْرَةٌ قَالَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ادْعُوا اللَّهَ بِأَفْضَلِ عَمَلٍ عَمِلْتُمُوهُ فَقَالَ أَحَدُهُمْ اللَّهُمَّ إِنِّي کَانَ لِي أَبَوَانِ شَيْخَانِ کَبِيرَانِ فَکُنْتُ أَخْرُجُ فَأَرْعَی ثُمَّ أَجِيئُ فَأَحْلُبُ فَأَجِيئُ بِالْحِلَابِ فَآتِي بِهِ أَبَوَيَّ فَيَشْرَبَانِ ثُمَّ أَسْقِي الصِّبْيَةَ وَأَهْلِي وَامْرَأَتِي فَاحْتَبَسْتُ لَيْلَةً فَجِئْتُ فَإِذَا هُمَا نَائِمَانِ قَالَ فَکَرِهْتُ أَنْ أُوقِظَهُمَا وَالصِّبْيَةُ يَتَضَاغَوْنَ عِنْدَ رِجْلَيَّ فَلَمْ يَزَلْ ذَلِکَ دَأْبِي وَدَأْبَهُمَا حَتَّی طَلَعَ الْفَجْرُ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْهِکَ فَافْرُجْ عَنَّا فُرْجَةً نَرَی مِنْهَا السَّمَائَ قَالَ فَفُرِجَ عَنْهُمْ وَقَالَ الْآخَرُ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي کُنْتُ أُحِبُّ امْرَأَةً مِنْ بَنَاتِ عَمِّي کَأَشَدِّ مَا يُحِبُّ الرَّجُلُ النِّسَائَ فَقَالَتْ لَا تَنَالُ ذَلِکَ مِنْهَا حَتَّی تُعْطِيَهَا مِائَةَ دِينَارٍ فَسَعَيْتُ فِيهَا حَتَّی جَمَعْتُهَا فَلَمَّا قَعَدْتُ بَيْنَ رِجْلَيْهَا قَالَتْ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَفُضَّ الْخَاتَمَ إِلَّا بِحَقِّهِ فَقُمْتُ وَتَرَکْتُهَا فَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْهِکَ فَافْرُجْ عَنَّا فُرْجَةً قَالَ فَفَرَجَ عَنْهُمْ الثُّلُثَيْنِ وَقَالَ الْآخَرُ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي اسْتَأْجَرْتُ أَجِيرًا بِفَرَقٍ مِنْ ذُرَةٍ فَأَعْطَيْتُهُ وَأَبَی ذَاکَ أَنْ يَأْخُذَ فَعَمَدْتُ إِلَی ذَلِکَ الْفَرَقِ فَزَرَعْتُهُ حَتَّی اشْتَرَيْتُ مِنْهُ بَقَرًا وَرَاعِيهَا ثُمَّ جَائَ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَعْطِنِي حَقِّي فَقُلْتُ انْطَلِقْ إِلَی تِلْکَ الْبَقَرِ وَرَاعِيهَا فَإِنَّهَا لَکَ فَقَالَ أَتَسْتَهْزِئُ بِي قَالَ فَقُلْتُ مَا أَسْتَهْزِئُ بِکَ وَلَکِنَّهَا لَکَ اللَّهُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْهِکَ فَافْرُجْ عَنَّا فَکُشِفَ عَنْهُمْ
یعقوب بن ابراہیم، ابوعاصم، ابن جریج، موسی بن عقبہ، نافع، ابن عمر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرامایا کہ تین آدمی جا رہے تھے تو بارش ہو نے لگی وہ تینوں پہاڑ کی ایک غار میں داخل ہو گئے ایک چٹان اوپر سے گری اور غار کا منہ بند ہو گیا ایک نے دوسرے سے کہا کہ ﷲ سے کسی ایسے عمل کا واسطہ دے کر دعا کرو جو تم نے کیا ہو ان میں سے ایک نے کہا اے میرے ﷲ میرے ماں باپ بہت بوڑھے تھے چناچہ میں باہر جاتا اور جانور چراتا تھا پھر واپس آ کر دودھ دوھ کر اپنے ماں باپ کے پاس لا تا جب وہ پی لیتے تو میں بیوی بچوں اور گھر والوں کو پلا تا ایک رات مجھے دیر ہو گئی میں آیا تو دونوں سو گئے تھے مجھے نا گوار ہوا کہ میں انہیں جگاؤں اور بچے میرے پاؤں کے پاس بھوک کے مارے رو رہے تھے طلوع فجر تک میری حالت یہی رہی اے ﷲ اگر تو یہی جانتا ہے کہ میں نے صرف تیری رضا مندی کے لئے کیا ہے تو پتھر مجھ سے کچھ ہٹا دے تاکہ ہم آسمان تو دیکھ سکیں پتھر کچھ ہٹ گیا پھر دوسرے آدمی نے کہا اے ﷲ میں اپنی ایک چچا زاد بہن سے بے انتہا محبت کرتا تھا جس قدر ایک مرد عورتوں سے محبت کرتا ہے لیکن اس نے کہا تم اپنا مقصد مجھ سے حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ تم سو دینار نہ دے دو چناچہ میں نے محنت کر کے سو دینار جمع کیے جب میں اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان بیٹھا تو اس نے کہا ﷲ سے ڈر مہر ناجائز طور پر نہ توڑ میں کھڑا ہو گیا اور اسے چھوڑ دیا اے ﷲ اگر تو جانتا ہے کہ میں نے صرف تیری رضا کے لئے ایسا کیا تو اس پتھر کو کچھ ہٹا دے وہ پتھر دو تہائی ہٹ گیا پھر تیسرے آدمی نے کہا یا ﷲ میں نے ایک مزدور ایک فرق جوار کے عوض کام پر لگایا جب میں اسے دینے لگا تو اس نے لینے سے انکار کر دیا میں نے اس جوار کو کھیت میں بودیا یہاں تک کہ میں نے اس سے گائے بیل اور چرواہا خریدا پھر وہ شخص آیا اور کہا اے ﷲ کے بندے تو مجھے میرا حق دیدے میں نے کہا ان گایوں بیلوں اور چرواہے کے پاس جا اور انہیں لے لے یہ تیرے ہیں اس نے کہا کیا تم مذاق کرتے ہو میں نے اس سے کہا میں تجھ سے مذاق نہیں کر رہا وہ تیرے ہی ہیں اے میرے ﷲ اگر تو جانتا ہے کہ میں نے صرف تیری خوشنودی کے لئے ایسا کیا تو یہ پتھر ہم سے ہٹا دے چناچہ وہ پتھر ان سے ہٹ گیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2069


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مشترک زمین مکا نات اور سامان کے بیچنے کا بیان جو تقسیم نہ ہوا ہو
حدیث نمبر
2069
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي کُلِّ مَالٍ لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتْ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتْ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ
محمدبن محبوب، عبدالواحد، معمر، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے شفعہ کا ہر اس مال میں حکم دیا جو تقسیم نہ ہوا ہو جب حد بندی ہو جائے اور راستے بدل جائیں تو شفعہ نہیں ہے ہم سے مسدد نے بیان کیا کہ ہم سے عبدالواحد نے اس حدیث کو بیان کیا اور کہا ہر اس چیز میں شفعہ ہے جو تقسیم نہ ہوئی ہو، ہشام نے معمر سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے، عبدالرزاق نے کہا ہر مال میں ہے اور عبدالرحمن بن اسحاق نے زہری سے اسی طرح نقل کیا ہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2068


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ایک شریک کا دوسرے شریک کے ہاتھ بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2068
حَدَّثَنا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشُّفْعَةَ فِي کُلِّ مَالٍ لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتْ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتْ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ
محمود، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ شفعہ ہر اس مال میں قائم کیا ہے جو تقسیم نہ ہوا ہو اور جب حد بندی ہو گئی ہو اور راستے پھیر دیئے گئے ہوں تو شفعہ نہیں ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2067


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
خرید و فروخت ٹھیکہ اور ناپ تول میں ہر شہر کے لوگوں کے عرف ان کے رسم و رواج نیتوں اور مشہور طریقوں پر حکم جاری ہو گا۔
حدیث نمبر
2067
حَدَّثَنا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ فَرْقَدٍ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ وَمَنْ کَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ أُنْزِلَتْ فِي وَالِي الْيَتِيمِ الَّذِي يُقِيمُ عَلَيْهِ وَيُصْلِحُ فِي مَالِهِ إِنْ کَانَ فَقِيرًا أَکَلَ مِنْهُ بِالْمَعْرُوفِ
اسحق بن نمیر، ہشام، ح، محمد، عثمان بن فرقد، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی تھیں کہ جو شخص مالدار ہو وہ بچے اور جو شخص فقیر ہو تو وہ دستور کے موافق کھائے اور یہ آیت یتیم کے سر پرست کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو اس کی نگرانی کرتا ہے اور اس کے مال کی دیکھ بھال کرتا ہے اگر فقیر ہو تو دستور کے موافق اس سے کھا ئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2066


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
خرید و فروخت ٹھیکہ اور ناپ تول میں ہر شہر کے لوگوں کے عرف ان کے رسم و رواج نیتوں اور مشہور طریقوں پر حکم جاری ہو گا۔
حدیث نمبر
2066
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ هِنْدٌ أُمُّ مُعَاوِيَةَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ أَنْ آخُذَ مِنْ مَالِهِ سِرًّا قَالَ خُذِي أَنْتِ وَبَنُوکِ مَا يَکْفِيکِ بِالْمَعْرُوفِ
ابو نعیم، سفیا ن، ہشام، عروہ، عائشہ سے روایت کرتے ہین انہوں نے بیان کیا کہ معاویہ کی ماں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ ابوسفیان ایک بخیل آدمی ہے کیا میرے لیے جائز ہے کہ اس کے مال میں سے چپکے سے کچھ لے لوں آپ نے فرمایا تو قاعدہ کے مطابق اتنا لے لے جو تجھ کو اور تیرے بیٹوں کو کا فی ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2065


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
خرید و فروخت ٹھیکہ اور ناپ تول میں ہر شہر کے لوگوں کے عرف ان کے رسم و رواج نیتوں اور مشہور طریقوں پر حکم جاری ہو گا۔
حدیث نمبر
2065
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَجَمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو طَيْبَةَ فَأَمَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، حمید، طویل، انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ابوطیبہ نے پچھنے لگائے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ایک صاع کھجور دینے کا حکم دیا اور اپنے عمال کو حکم دیا کہ خراج کم کر دیں



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2064


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کھجور بیچنے اور اس کے کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر
2064
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَأْکُلُ جُمَّارًا فَقَالَ مِنْ الشَّجَرِ شَجَرَةٌ کَالرَّجُلِ الْمُؤْمِنِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ هِيَ النَّخْلَةُ فَإِذَا أَنَا أَحْدَثُهُمْ قَالَ هِيَ النَّخْلَةُ
ابو الولید، ہشام بن عبدالملک، ابوعوانہ، ابوبشر، مجاہد، ابن عمر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا اور آپ کھجور کی گابھ کھا رہے تھے پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا درختوں میں ایک درخت ایسا ہے جو مرد مومن کی طرح ہے میں نے چاہا کہ کہہ دوں وہ کھجور کا درخت ہے لیکن اس وقت میں کم عمر تھا آپ نے خود ہی فرمایا،وہ کجھور کا درخت ہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2063


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مخاضرہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2063
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ ثَمَرِ التَّمْرِ حَتَّی يَزْهُوَ فَقُلْنَا لِأَنَسٍ مَا زَهْوُهَا قَالَ تَحْمَرُّ وَتَصْفَرُّ أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيکَ
قتیبہ، اسمعیل بن جعفر، حمید، انس سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خشک کھجور کے عوض درخت پر لگی ہوئی کھجور کے بیچنے سے منع فرمایا جب تک کہ زرد نہ ہو جائے اچھا بتاؤ تو اگر ﷲ پھل روک لے تو کس چیز کے عوض میں اپنے بھائی کا مال کھائے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2062


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مخاضرہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2062
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُخَاضَرَةِ وَالْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ وَالْمُزَابَنَةِ
اسحق بن وہب، عمر بن یونس، یونس، اسحق بن ابی طلحہ انصاری، حضرت انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے محاقلہ مخاضرہ ملامسہ منابذہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2061


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
درخت کا جڑ سمیت بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2061
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا امْرِئٍ أَبَّرَ نَخْلًا ثُمَّ بَاعَ أَصْلَهَا فَلِلَّذِي أَبَّرَ ثَمَرُ النَّخْلِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهُ الْمُبْتَاعُ
قتیبہ بن سعید، لیث، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے کھجور کے درخت میں پیوند لگایا پھر اس کی جڑ کو بیچ دیا تو درخت کا پھل اس کا ہے جس نے لگایا ہے مگر یہ کہ مشتری اس سے شرط کرلے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Saturday, January 8, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2060


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کھیتی کا غلہ کے عوض ناپ کے حساب سے بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2060
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُزَابَنَةِ أَنْ يَبِيعَ ثَمَرَ حَائِطِهِ إِنْ کَانَ نَخْلًا بِتَمْرٍ کَيْلًا وَإِنْ کَانَ کَرْمًا أَنْ يَبِيعَهُ بِزَبِيبٍ کَيْلًا وَإِنْ کَانَ زَرْعًا أَنْ يَبِيعَهُ بِکَيْلِ طَعَامٍ وَنَهَی عَنْ ذَلِکَ کُلِّهِ
قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا یعنی باغ کا پھل اگر کھجور ہو خشک کھجور کے عوض ناپ کے حساب سے بیچنے اور اگر انگور ہو تو ناپ کے حساب سے اس کو منقی کے عوض بیچے یا کھیتی ہو تو ناپ کے حسا ب غلہ کے عوض اسے بیچے اور آپ نے ان تمام صورتوں سے منع فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2059


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو پیوند کی ہوئی کھجور یا زمین جس میں فصل لگی ہوئی ہو بیچ دے یا ٹھیکہ پر دے۔
حدیث نمبر
2059
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرُهَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے پیوند کیا ہوا کھجور کا درخت بیچا تو اس کا پھل بائع کا ہے مگر یہ کہ خریدار اس کی شرط کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2058


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اچھی کھجور کے عوض اگر کوئی خراب کھجور بیچنا چاہے۔
حدیث نمبر
2058
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَی خَيْبَرَ فَجَائَهُ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَکَذَا قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِالصَّاعَيْنِ وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلَاثَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَفْعَلْ بِعْ الْجَمْعَ بِالدَّرَاهِمِ ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا
قتبیہ، مالک، عبدا لمجید بن سہیل بن عبدالرحمن، سعید بن مسیب، حضرت ابوسعید خدری، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو خیبر کا عامل مقرر کیا وہ آپ کے پاس عمدہ قسم کی کھجور لے کر آیا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دریا فت فرمایا کہ خیبر کی تمام کھجویں ایسی ہی ہوتی ہیں اس نے عرض کیا نہیں بخدا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہم یہ کھجور ایک صاع دو صاع کے عو ض لیتے ہیں اور دو صاع تین صاع کے عو ض لیتے ہیں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو تمام کھجوروں کو درہموں کے عوض بیچ دو پھر درہموں سے عمدہ کھجوریں خرید لو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2057


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ایک مدت کے وعدے پر غلہ خریدنے کا بیان
حدیث نمبر
2057
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ ذَکَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَفِ فَقَالَ لَا بَأْسَ بِهِ ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی طَعَامًا مِنْ يَهُودِيٍّ إِلَی أَجَلٍ فَرَهَنَهُ دِرْعَهُ
عمرو بن حفص بن غیاث، حفص بن غیاث، اعمش بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ابراہیم کے پاس قرض میں گروی رکھنے کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی مضائقہ نہیں پھر بواسطہ اسود حضرت عائشہ سے نقل کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے ایک مدت کے وعدے پر غلہ خریدا اور اپنی ذرہ اس کے پاس گروی رکھ دی



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2056


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
جب کسی نے پھلوں کو قابل انتفاع ہونے سے پہلے بیچ دیا پھر اس پر کوئی آفت آجائے تو بائع کا نقصان ہو گا
حدیث نمبر
2056
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی تُزْهِيَ فَقِيلَ لَهُ وَمَا تُزْهِي قَالَ حَتَّی تَحْمَرَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ إِذَا مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ بِمَ يَأْخُذُ أَحَدُکُمْ مَالَ أَخِيهِ قَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا ابْتَاعَ ثَمَرًا قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلَاحُهُ ثُمَّ أَصَابَتْهُ عَاهَةٌ کَانَ مَا أَصَابَهُ عَلَی رَبِّهِ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَتَبَايَعُوا الثَّمَرَ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَلَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، حمید، انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے جب تک کہ زرد ہو نہ ہو جائے منع فرمایا پوچھا گیا زرد ہونا کیا ہے کہا یہاں تک کہ سرخ ہو جائے پھر فرمایا اچھا بتاؤ جب ﷲ نے پھل کو روک لیا تو کس چیز کے عوض تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا مال کھا ئے گا لیث نے کہا کہ مجھ سے یونس نے بواسطہ ابن شہاب بیان کیا ابن شہا ب نے کہا کہ اگر ایک شخص نے قابل انتفاع ہونے سے پہلے کوئی پھل خریدا پھر اس پر کوئی آفت آ گئی تو اس کی ذمہ داری اس کے مالک یعنی بائع پر ہو گی ابن شہاب کا بیان ہے مجھ سے سالم بن عبدﷲ نے بواسطہ ابن عمر بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھلوں کی خرید و فروخت نہ کرو جب تک کہ قابل انتفاع نہ ہو جائے اور سوکھی ہوئی کھجور کے عوض درخت سے لگی ہوئی کھجور کو نہ بیچو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2055


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
قابل انتفاع ہونے سے پہلے کھجور بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2055
حَدَّثَنِاعَلِيُّ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَعَنْ النَّخْلِ حَتَّی يَزْهُوَ قِيلَ وَمَا يَزْهُو قَالَ يَحْمَارُّ أَوْ يَصْفَارُّقال ابو عبد الله کتبت انا عن معلی بن منصور الا اني لم اکتب هذالحديث عنه
علی بن ہشیم، معلی، ہشیم، حمید، انس بن مالک نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپنے منع فرمایا ہے پھل کے بیچنے سے جب تک کہ قابل انتفاع نہ ہو جائے اور کھجور کے بیچنے سے جب تک زرد ہو نہ ہو جائے پوچھا گیا زرد ہو نا کیا چیز ہے کہا سرخ ہو جائے یا زرد ہو جائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2054


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
قا بل انتفاع ہونے سے پہلے پھلوں کے بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2054
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَا قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّی تُشَقِّحَ فَقِيلَ وَمَا تُشَقِّحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْکَلُ مِنْهَا
مسدد، یحیی بن سعید، سلیم بن حیان، سعید بن میناء، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا کہ پھل بیچا جائے یہاں تک کہ مشقح ہو جائے پوچھا گیا مشقح ہونا کیا ہے ؟ کہا سرخ ہو جائے اور زرد ہو جائے اور کھانے کے لائق ہو جائے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2053


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
قا بل انتفاع ہونے سے پہلے پھلوں کے بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2053
حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةُ النَّخْلِ حَتَّی تَزْهُوَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ يَعْنِي حَتَّی تَحْمَرَّ
ابن مقاتل، عبدﷲ ، حمید، طویل، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اس سے کہ کھجور کا میوہ بیچا جائے یہاں تک کہ پک جائے ابوعبد ﷲ بخاری نے کہا یعنی سرخ ہو جائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2052


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
قا بل انتفاع ہونے سے پہلے پھلوں کے بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2052
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر سے روایت ہے کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ اسکا قابل انتفاع ہونا ظاہر ہو جائے اور بائع مشتری دونوں کو آپ نے منع فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2051


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
عرایا کی تفسیر۔
حدیث نمبر
2051
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا کَيْلًا قَالَ مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ وَالْعَرَايَا نَخَلَاتٌ مَعْلُومَاتٌ تَأْتِيهَا فَتَشْتَرِيهَا
محمد بن عبدﷲ ، موسی بن عقبہ، ابن عمر، زید بن ثابت سے روایت ہے کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عرایا میں اس بات کی اجازت دی کہ ناپ کر اندازہ کر کے بیچ دے موسی بن عقبہ نے کہا عرایا ان معین درختوں کو کہتے ہیں جس کے پاس آ کر تم خرید لو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2050


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سونا چاندی کے عوض درخت پر لگی ہوئی کھجور بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2050
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ بُشَيْرًا قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا يَأْکُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَی إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ يَبِيعُهَا أَهْلُهَا بِخَرْصِهَا يَأْکُلُونَهَا رُطَبًا قَالَ هُوَ سَوَائٌ قَالَ سُفْيَانُ فَقُلْتُ لِيَحْيَی وَأَنَا غُلَامٌ إِنَّ أَهْلَ مَکَّةَ يَقُولُونَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا فَقَالَ وَمَا يُدْرِي أَهْلَ مَکَّةَ قُلْتُ إِنَّهُمْ يَرْوُونَهُ عَنْ جَابِرٍ فَسَکَتَ قَالَ سُفْيَانُ إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنَّ جَابِرًا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قِيلَ لِسُفْيَانَ وَلَيْسَ فِيهِ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ قَالَ لَا
علی بن عبدﷲ ، سفیا ن، یحیی بن سعید، بشیر، سہل بن ابی حثمہ، سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خشک کھجور کے عوض درخت سے لگی ہوئی کھجور کے بیچنے سے منع فرمایا اور عریہ میں اس کی اجازت دی کہ اندازہ کر کے بیچی جائے تاکہ اس کا مالک تازہ کھجور کھا ئے اور سفیان نے دوسری بار یہ بیان کیا مگر عریہ میں اجازت ہے کہ اس کے مالک اندازہ سے بیچیں تاکہ کھجور کھائیں مقصد ایک ہی ہے اور سفیان کا بیان ہے کہ میں کم سن تھا یحیی سے میں نے کہا کہ اہل مکہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بیع عرایا کی اجازت دی ہے انہوں نے کہا کہ مکہ والوں کو کہاں سے معلوم ہوا میں نے کہا وہ لوگ حضرت جابر سے روایت کرتے ہین یحیی خاموش ہو گئے سفیان نے کہا میرا مقصد یہ تھا کہ حضرت جابر تو اہل مدینہ میں سے ہیں سفیان سے کہا گیا اور اس میں پھل کے بیچنے سے منع نہیں کیا ہے جب تک کہ اس کا قابل انتفاع ہونا ظاہر نہ ہو انہوں نے کہا نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2049


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سونا چاندی کے عوض درخت پر لگی ہوئی کھجور بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2049
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ مَالِکًا وَسَأَلَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الرَّبِيعِ أَحَدَّثَکَ دَاوُدُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ قَالَ نَعَمْ
عبد ﷲ بن عبدالوہاب، مالک، عبید ﷲ بن ربیع، نے مالک سے پوچھا کیا تم سے داؤد نے انہوں نے ابوسفیان سے انہون نے حضرت ابوہریرہ سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ وسق یا اس سے کم میں بیع عرایا کی اجازت دی ہے انہوں نے کہا ہاں!



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2048


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سونا چاندی کے عوض درخت پر لگی ہوئی کھجور بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2048
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَطِيبَ وَلَا يُبَاعُ شَيْئٌ مِنْهُ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا
یحیی بن سلیمان، ابن وہب، ابن جریج، عطاء، ابوزبیر، جابر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کی کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو منع فرمایا اور ان میں کوئی چیز نہ بیچی جائے مگر درہم و دینار کے عوض بیچی جائے سوا عرایا کے کہ اس کی اجازت ہے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2047


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مزابنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2047
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ لِصَاحِبِ الْعَرِيَّةِ أَنْ يَبِيعَهَا بِخَرْصِهَا
عبد ﷲ بن مسلمہ مالک نافع حضرت ابن عمر حضرت زید بن ثا بت سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عریہ کے مالک کو اجازت دی ہے کہ اس کو اندازے سے بیچیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2046


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مزابنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2046
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ
مسدد، ابومعاویہ شیبانی، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2045


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مزابنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2045
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَی ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةُ اشْتِرَائُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ فِي رُئُوسِ النَّخْلِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، داؤد، حصین، ابوسفیان ابن ابی احمد کے غلام حضرت ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور خشک کے عوض درخت سے لگی ہوئی کھجور خریدے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2044


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مزابنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2044
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُزَابَنَةُ اشْتِرَائُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ کَيْلًا وَبَيْعُ الْکَرْمِ بِالزَّبِيبِ کَيْلًا
عبد ﷲ بن یوسف مالک نافع عبدﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا اور مزابنہ خشک کھجور کے عوض ناپ کر تر کھجور خریدنا اور کشمش کے عوض انگور ناپ کر بیچنا ہے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2043


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع مزابنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2043
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَلَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ قَالَ سَالِمٌ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِکَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِالرُّطَبِ أَوْ بِالتَّمْرِ وَلَمْ يُرَخِّصْ فِي غَيْرِهِ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل ابن شہاب، سالم بن عبدﷲ ، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم پھلوں کو نہ بیچو اور سالم نے بیان کیا کہ مجھ سے عبدﷲ بن عمر نے بواسطہ حضرت زید بن ثابت بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بعد تر یا خشک کھجور میں بیع عریہ کی اجازت دی اور اس کے علاوہ میں اجازت نہیں دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2042


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
چاندی کے عوض سونا بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2042
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ إِلَّا سَوَائً بِسَوَائٍ وَأَمَرَنَا أَنْ نَبْتَاعَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ کَيْفَ شِئْنَا وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ کَيْفَ شِئْنَا
عمر ان بن میسرہ، عباد بن عوام، یحیی بن ابی اسحاق، عبدالرحمن بن ابی بکرہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چاند ی کے عوض چاندی اور سونے کے عوض سونا بیچنے سے منع فرمایا ہے مگر یہ کہ برابر برابر ہو اور ہم کو حکم دیا کہ چاندی کے عوض چاندی خریدیں جس طرح چاہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2041


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سونے کے عوض چاند ی ادھار بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2041
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ قَالَ سَأَلْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ الصَّرْفِ فَکُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا يَقُولُ هَذَا خَيْرٌ مِنِّي فَکِلَاهُمَا يَقُولُ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ دَيْنًا
حفص بن عمر و، شعبہ، حبیب بن ابی ثابت، ابوالمنہال بیان کرتے ہیں کہ براء بن عازب اور زید بن ارقم سے میں نے صرف کے متعلق پوچھا ان دونوں میں سے ہر ایک یہ کہنے لگے کہ وہ مجھ سے زیادہ بہتر ہیں اور دونوں کہنے لگے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کے عوض سونا ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2040


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
دینار کے عوض دینار کو ادھار بیچنے کا بیان
حدیث نمبر
2040
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ أَبَا صَالِحٍ الزَّيَّاتَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ فَقُلْتُ لَهُ فَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ لَا يَقُولُهُ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ سَأَلْتُهُ فَقُلْتُ سَمِعْتَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ وَجَدْتَهُ فِي کِتَابِ اللَّهِ قَالَ کُلَّ ذَلِکَ لَا أَقُولُ وَأَنْتُمْ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي وَلَکِنْ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا رِبًا إِلَّا فِي النَّسِيئَةِ
علی بن عبدﷲ ضحاک بن مخلد ابن جریج عمرو بن دینار ابوصالح زیات ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ دینار کے عوض درہم بیچو میں نے ان سے کہا کہ حضرت ابن عباس سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے یا کتاب ﷲ میں دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں ان سے کوئی بات نہیں کہتا اور آپ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں لیکن مجھ سے اسامہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سود نہیں ہے مگر ادھار میں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2039


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
چاندی کے عوض چاند ی بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2039
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَی بَعْضٍ وَلَا تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَی بَعْضٍ وَلَا تَبِيعُوا مِنْهَا غَائِبًا بِنَاجِزٍ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، نافع، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سونے کے عوض سونا نہ بیچو مگر یہ کہ برابر برابر ہو اور ایک کو دوسرے سے کم یا زیادہ کر کے نہ بیچو اور ادھار کو نقد کے عوض نہ بیچو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2038


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
چاندی کے عوض چاند ی بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2038
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّي حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ مِثْلَ ذَلِکَ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَقَالَ يَا أَبَا سَعِيدٍ مَا هَذَا الَّذِي تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ فِي الصَّرْفِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَالْوَرِقُ بِالْوَرِقِ مِثْلًا بِمِثْلٍ
عبیدﷲ بن سعد، عبیدﷲ کے چچا یعقوب بن ابراہیم زہری کے بھتیجے محمد بن عبدﷲ زہری سالم بن عبدﷲ عبدﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوسعید خدری نے ان سے اس کے مثل رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث بیان کی حضرت عبدﷲ بن عمر ان سے ملے اور کہا اے ابوسعید تم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث کس طرح روایت کرتے ہو؟ ابوسعید نے بیان کی میں نے صرف کے متعلق رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ سونے کے عوض سونا اور چاندی کے عوض چاندی برابر بیچو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2037


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
سونے کے عوض سونا بیچے کا بیان۔
حدیث نمبر
2037
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا سَوَائً بِسَوَائٍ وَالْفِضَّةَ بِالْفِضَّةِ إِلَّا سَوَائً بِسَوَائٍ وَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ کَيْفَ شِئْتُمْ
صدقہ بن فضیل، اسمعیل بن عتبہ، یحیی بن ابی اسحاق، عبدالرحمن بن ابی بکرہ، حضرت ابوبکرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سونے کے عوض چاندی اور چاندی کے عوض سونا بیچو جس طرح چا ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2036


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
جو کے عوض جو بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2036
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ الْتَمَسَ صَرْفًا بِمِائَةِ دِينَارٍ فَدَعَانِي طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَتَرَاوَضْنَا حَتَّی اصْطَرَفَ مِنِّي فَأَخَذَ الذَّهَبَ يُقَلِّبُهَا فِي يَدِهِ ثُمَّ قَالَ حَتَّی يَأْتِيَ خَازِنِي مِنْ الْغَابَةِ وَعُمَرُ يَسْمَعُ ذَلِکَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا تُفَارِقُهُ حَتَّی تَأْخُذَ مِنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، مالک بن اوس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے سو اشرفیاں بھنانے کی ضرورت ہوئی مجھ کو طلحہ بن عبیدﷲ نے بلا یا ہم دونوں نے اس کے متعلق بات چیت کی یہاں تک کہ انہوں نے مجھ سے صرف کا معاملہ طے کر لیا اور دینار اپنے ہاتھ میں لے کر الٹ پلٹ کر نے لگے پھر کہا کہ جب تک میر خزانچی غابہ سے آئے انتظار کرو اور حضرت عمر اس گفتگو کو سن رہے تھے تو فرمایا تمہیں خدا کی قسم اس سے جدا نہ ہونا جب تک کہ تم اس سے روپے نہ لے لو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سونے کے عرض سونا بیچنا سود ہے مگر یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو جو کے عوض جو بیچنا سود ہے مگر یہ کہ نقد ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2035


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
منقی کے عوض منقی اور غلہ کے عوض غلہ بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2035
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُزَابَنَةِ قَالَ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يَبِيعَ الثَّمَرَ بِکَيْلٍ إِنْ زَادَ فَلِي وَإِنْ نَقَصَ فَعَلَيَّ قَالَ وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا
ابو نعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ پھل کو ناپ کر کوئی شخص اس شرط پر بیچے کہ اگر زیادہ ہے تو میرا ہے اور اگر کم ہے تو میں دوں گا اور عبدﷲ بن عمر کا بیان ہے کہ مجھ سے زید بن ثابت نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اندازہ سے عرایا کی اجازت دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2034


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
منقی کے عوض منقی اور غلہ کے عوض غلہ بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2034
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُزَابَنَةُ بَيْعُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ کَيْلًا وَبَيْعُ الزَّبِيبِ بِالْکَرْمِ کَيْلًا
اسمعیل، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہیکہ کوئی شخص تر کھجور خشک کھجور کے عوض اور کشمش انگور کے عوض ناپ کر کے بیچے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2033


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کھجور کے عوض کھجور بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2033
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
ابو الولید، لیث، ابن شہا ب، مالک بن اوس، حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا گیہوں کے عوض گہیوں بیچنا سود ہے مگر یہ کہ دست بدست ہو اور جو کے عوض جو بیچنا سود ہے مگر یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو اور کھجور کے بد لے کھجور بیچنا سود ہے مگر یہ کہ نقد ہو



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2032


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع میں ایسی شرطوں کے لگانے کا بیان جوجائز نہیں ہیں۔
حدیث نمبر
2032
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً فَتُعْتِقَهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُکِهَا عَلَی أَنَّ وَلَائَهَا لَنَا فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُکِ ذَلِکَ فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ ام المومنیں عائشہ نے چاہا کہ ایک لونڈی خرید کر آزاد کریں تو اس کے مالکوں نے کہا کہ اس شرط پر بیچتے ہیں کہ ولاء ہمارے لئے ہوگی حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا  نے یہ واقعہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ شرط تمہیں اس کے خرید نے سے نہ روکے ولاء تو اسی کی ہے جو آزاد کرے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2031


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع میں ایسی شرطوں کے لگانے کا بیان جوجائز نہیں ہیں۔
حدیث نمبر
2031
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَتْنِي بَرِيرَةُ فَقَالَتْ کَاتَبْتُ أَهْلِي عَلَی تِسْعِ أَوَاقٍ فِي کُلِّ عَامٍ وَقِيَّةٌ فَأَعِينِينِي فَقُلْتُ إِنْ أَحَبَّ أَهْلُکِ أَنْ أَعُدَّهَا لَهُمْ وَيَکُونَ وَلَاؤُکِ لِي فَعَلْتُ فَذَهَبَتْ بَرِيرَةُ إِلَی أَهْلِهَا فَقَالَتْ لَهُمْ فَأَبَوْا ذَلِکَ عَلَيْهَا فَجَائَتْ مِنْ عِنْدِهِمْ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ عَرَضْتُ ذَلِکَ عَلَيْهِمْ فَأَبَوْا إِلَّا أَنْ يَکُونَ الْوَلَائُ لَهُمْ فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ خُذِيهَا وَاشْتَرِطِي لَهُمْ الْوَلَائَ فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ فَفَعَلَتْ عَائِشَةُ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّاسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ مَا بَالُ رِجَالٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي کِتَابِ اللَّهِ مَا کَانَ مِنْ شَرْطٍ لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ وَإِنْ کَانَ مِائَةَ شَرْطٍ قَضَائُ اللَّهِ أَحَقُّ وَشَرْطُ اللَّهِ أَوْثَقُ وَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبیدﷲ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میرے پاس بریرہ آئی اور کہا کہ میں نے اپنے مالک سے نو اوقیہ چاندی کے عوض اس شرط پر مکاتبت کر لی ہے کہ ہر سال ایک اوقیہ چاندی دوں گی اس لیے روپے ان کو دیدوں اور تیری ولاء میرے لئے ہو گی بریرہ نے جا کر اپنے مالکوں سے کہا تو ان لوگوں نے اس سے انکار کیا وہ اپنے مالکوں کے پاس آئی تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے تو اس نے بیان کیا کہ میں نے اپنے مالکوں کے سامنے یہ چیز پیش کی تو ان لوگوں نے انکار کر دیا مگر یہ کہ ولاء ان کی ہو گی نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سنا تو حضرت عائشہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے حالت بیاں کی آپ نے فرمایا تم اسے لے لو اور ولاء کی شرط کر لو تو اسی کے لئے ہے جو آزاد کرے چناچہ حضرت عائشہ نے ایسا ہی کیا پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے ﷲ تعالی کی حمد و ثنا ء بیان کی پھر فرمایا اما بعد لوگوں کا کیا حال ہے کہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں- جو کتاب ﷲ میں نہیں ہیں کوئی ایسی شرط جو کتاب ﷲ میں مذکور نہیں ہے باطل ہے اگرچہ شرطیں لگائے ﷲ کا فیصلہ سب سے سچا اور ﷲ کی شرط زیادہ مضبو ط ہے ولا ء اسی کی ہے جو آزاد کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2030


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مال والوں کی پیشوائی کس مقام تک ممنوع ہے؟
حدیث نمبر
2030
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانُوا يَبْتَاعُونَ الطَّعَامَ فِي أَعْلَی السُّوقِ فَيَبِيعُونَهُ فِي مَکَانِهِ فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَکَانِهِ حَتَّی يَنْقُلُوهُ
مسدد، یحیٰ، عبیدﷲ ، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ لوگ غلہ بازار کی بلندی کی طرف خریدتے تھے، اور اس کو وہیں بیچ دیتے تھے، تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان کو منع فرمایا، کہ اسی جگہ نہ بیچیں، جب تک کہ وہ اس کو منتقل نہ کر لیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2029


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مال والوں کی پیشوائی کس مقام تک ممنوع ہے؟
حدیث نمبر
2029
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نَتَلَقَّی الرُّکْبَانَ فَنَشْتَرِي مِنْهُمْ الطَّعَامَ فَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّی يُبْلَغَ بِهِ سُوقُ الطَّعَامِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ هَذَا فِي أَعْلَی السُّوقِ يُبَيِّنُهُ حَدِيثُ عُبَيْدِ اللَّهِ
موسیٰ بن اسمعیل، جویریہ، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں ہم لوگ قافلہ والوں سے ملتے تھے، اور ان سے غلہ خریدتے تھے تو ہم لوگوں کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے منع فرما دیا کہ اس کو اپنی جگہ بیچیں، جب تک کہ وہ غلہ کے بازار میں داخل نہ ہوجائے، ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا یہ ملنا بازار کے بلند کنارے پر ہوتا تھا، جو عبدﷲ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2028


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر
2028
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِيعُ بَعْضُکُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تَلَقَّوْا السِّلَعَ حَتَّی يُهْبَطَ بِهَا إِلَی السُّوقِ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدان، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بعض بعض کی بیع پر بیع نہ کرے، اور جو سامان باہر سے آ رہا ہو، جب تک بازار میں نہ آ جائے آگے بڑھ کر اس سے نہ ملو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2027


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر
2027
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَنْ اشْتَرَی مُحَفَّلَةً فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا قَالَ وَنَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ
مسدد، یزید بن زریع، تیمی، ابوعثمان، عبدﷲ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ جس شخص نے دودھ جمع کی ہوئی بکری خریدی تو اس کو ایک صاع کے ساتھ واپس کر دے، اور بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے سے منع فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2026


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر
2026
حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَا مَعْنَی قَوْلِهِ لَا يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ فَقَالَ لَا يَکُنْ لَهُ سِمْسَارًا
عیاش بن عبدالولید، عبدالاعلی، معمر، ابن طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے پوچھا کہ آپ کے قول لَا يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ ،، کے کیا معنی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس کا دلال نہ بنے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2025


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر
2025
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّلَقِّي وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ
محمد بن بشار، عبدالوہاب، عبیدﷲ ، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے سے منع فرمایا، اور اس سے منع فرمایا، کہ شہری دیہاتی کے لئے بیچیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2024


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
شہری دیہاتی کے لئے دلالی کے ساتھ نہ بیچے
حدیث نمبر
2024
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نُهِينَا أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ
محمد بن مثنیٰ، معاذ، ابن عون، محمد، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو اس سے منع کیا جاتا تھا، کہ شہری باہر والے کے لئے بیچے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2023


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
شہری دیہاتی کے لئے دلالی کے ساتھ نہ بیچے
حدیث نمبر
2023
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَبْتَاعُ الْمَرْئُ عَلَی بَيْعِ أَخِيهِ وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ
مکی بن ابراہیم، ابن جریج، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے مول پر مول نہ کرے، اور نہ نجش کرو، اور نہ شہری کے لئے فروخت کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2022


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بعض لوگوں نے دیہاتی کے لئے شہری کی بیع کو بغیر اجر کے مکروہ سمجھا ہے۔
حدیث نمبر
2022
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَبِهِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ
عبدﷲ بن صباح، ابوعلی حنفی، عبدالرحمن بن عبدﷲ بن دینار، حضرت عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایاہے کہ شہری دیہاتی کے لئے بیچے، اور حضرت ابن عباس نے یہی کہا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2021


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کیا شہری دیہاتی کے لئے بغیر اجرت کے بیچ سکتا ہے۔
حدیث نمبر
2021
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلَقَّوْا الرُّکْبَانَ وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ قَالَ فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا قَوْلُهُ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ قَالَ لَا يَکُونُ لَهُ سِمْسَارًا
صلت بن محمد، عبدالواحد، معمر، عبدﷲ بن طاؤس، طاؤس، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا قافلہ والوں سے آگے جا کر نہ ملو، اور شہری دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے، طاؤس کا بیان ہے کہ میں نے ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے پوچھا، شہری دیہاتی کے لئے نہ بیچے، اس کا کیا مطلب ہے، انہوں نے جواب دیا کہ دلالی نہ کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2020


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کیا شہری دیہاتی کے لئے بغیر اجرت کے بیچ سکتا ہے۔
حدیث نمبر
2020
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ سَمِعْتُ جَرِيرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَالنُّصْحِ لِکُلِّ مُسْلِمٍ
علی بن عبدﷲ ، سفیان، اسمعیل، قیس، حضرت جریر رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں، کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، کی گواہی، نماز قائم کرنے، زکوٰۃ دینے سننے اور اطاعت کرنے، اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2019


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
عورتوں سے خرید و فروخت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2019
حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَاوَمَتْ بَرِيرَةَ فَخَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَمَّا جَائَ قَالَتْ إِنَّهُمْ أَبَوْا أَنْ يَبِيعُوهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطُوا الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ قُلْتُ لِنَافِعٍ حُرًّا کَانَ زَوْجُهَا أَوْ عَبْدًا فَقَالَ مَا يُدْرِينِي
حسان بن ابی عبادہ، ہمام، نافع، عبدﷲ بن عمر، سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے بریرہ کا سوال کیا، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نماز کے لئے نکلے جب واپس آئے، تو آپ سے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے بیان کیا کہ اسکے وارثوں نے بیچنے سے منع کر دیا ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ ولاء ان لوگوں کی ہے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ولاء آزاد کرنے والے کے لئے ہے میں نے نافع سے پوچھا کہ بریرہ کا شوہر آزاد تھا انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2018


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
عورتوں سے خرید و فروخت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2018
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِي وَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْعَشِيِّ فَأَثْنَی عَلَی اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ مَنْ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ وَإِنْ اشْتَرَطَ مِائَةَ شَرْطٍ شَرْطُ اللَّهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا قول نقل کیا ہے انہوں نے بیان کیا کہ میرے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ سے بریرہ کی خریداری کا تذکرہ کیا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خرید لو اور آزاد کر دو، ولاء تو اسی کا ہے جو آزاد کرے، پھر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے تو ﷲ کی تعریف کی جس کا وہ سزا وار ہے پھر فرمایا کہ لوگوں کا کیا حال ہے ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب ﷲ میں نہیں ہیں جس نے ایسی شرط لگائی جو کتاب ﷲ میں نہیں ہے وہ باطل ہے اگرچہ سو شرطیں لگائے ﷲ کی شرط زیادہ مضبوط اور سچی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2017


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
زانی غلام کی بیع کا بیان۔
حدیث نمبر
2017
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ قَالَ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لَا أَدْرِي بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ
اسمعیل، مالک، ابن شہاب، عبیدﷲ بن عبدﷲ ، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ اور زید بن خالد، سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے لونڈی کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے زنا کیا ہو اور شادی شدہ نہ ہو آپ نے فرمایا کہ اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض ہو اور ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے یاد نہیں کہ آپ نے تیسری بار یا چوتھی بار کے بعد یہ فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2016


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
زانی غلام کی بیع کا بیان۔
حدیث نمبر
2016
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زَنَتْ الْأَمَةُ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ
عبدﷲ بن یوسف، لیث، سعید، مقبری اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے تو اس کو کوڑے مارے اور اس کو ملامت نہ کرے پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے لگائے اور ملامت نہ کرے، پھر اگر تیسری بار زنا کرے تو اس کو بیچ ڈالے اگرچہ بالوں کی ایک رسی کے عوض ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2015


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اگر چاہے تو مصراۃ جانور کو واپس کرے۔
حدیث نمبر
2015
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اشْتَرَی غَنَمًا مُصَرَّاةً فَاحْتَلَبَهَا فَإِنْ رَضِيَهَا أَمْسَکَهَا وَإِنْ سَخِطَهَا فَفِي حَلْبَتِهَا صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ
محمد بن عمرو، مکی، (بن ابراہیم) ابن جریج، زیاد، ثابت عبدالرحمن بن زید کے غلام، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جس نے مصراۃ بکری خریدی پھر اس کو دوہے اگر اس کو پسند آئے تو اس کو رکھ لے اور اگر ناپسند ہے تو اسے کے دودھ کے عوض ایک صاع کھجور واپس کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2014


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بائع کے لئے منع ہے کہ اونٹ گائے اور بکری کو نہ دوہے۔
حدیث نمبر
2014
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الرُّکْبَانَ وَلَا يَبِعْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلَا تُصَرُّوا الْغَنَمَ وَمَنْ ابْتَاعَهَا فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْتَلِبَهَا إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَکَهَا وَإِنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قافلہ والوں سے آگے جاکر نہ ملو اور نہ تم میں سے بعض بعض کی بیع پر بیع کرے نجش نہ کرو اور نہ شہری دیہاتی کے ہاتھ بیچے اور نہ بکریوں کے تھن میں دودھ روکے رکھو اور جو شخص اس کو خریدے تو دوھنے کے بعد اس کو اختیار ہے اگر چاہے تو اسے روک رکھے اور اگر ناپسند ہو تو وہ جانور اور ایک صاع کھجور واپس کر دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.