Thursday, November 17, 2011

امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی


امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا سلسلہ نسب یہ ہے ۔
ابو عبداللہ محمد (امام بخاری) بن اسما عیل بن ابراہیم بن مغیرہ بردزبہ البخاری الجعفی ۔

امام بخاری کے والد کا نام اسماعیل رح  کو جلیل القدر علماء اور امام مالک کی شاگردی کا شرف بھی حاصل ہے امام بخاری 13شوال194ھ کو بعد از نماز جمعہ بخارہ میں پیدا ہوئے امام بخاری ابھی کم سن ہی تھے کہ شفیق باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا تعلیم وتربیت کے لیے صرف والدہ ہی کا سہارا باقی رہ گیا۔ شفیق باپ کے اٹھ جانے کے بعد ماں نے امام بخاری رح کی پرورش شروع کی اور تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا امام بخا ری رح نے ابھی اچھی طرح آنکھیں کھولی بھی نہ تھیں کہ بینائی جاتی رہی اس المناک سانحہ سے والدہ کو شدید صدمہ ہوا ۔انہو ں نے بارگاہ الہٰی میں آزاری کی، عجز ونیاز کا دامن پھیلا کر اپنے لاثانی بیٹے کی بینائی کے لیے دعائیں مانگیں ایک مضطرب، بے قرار اور بے سہارا ماں کی دعائیں قبول ہوئیں، انہوں نے ایک رات حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلا م کو خواب میں دیکھا فرما رہے تھے، جا ایک نیک خو! تیری دعائیں قبول ہوئیں۔ تمھارے نور نظر اور لخت جگر کو اللہ تعالی نے پھر نور چشم سے نواز دیا ہے صبح اٹھ کر دیکھتی ہیں کہ بیٹے کی آنکھو ں میں نور لوٹ آیا ہے۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو اپنے والد کی میراث سے کافی دولت ملی تھی ۔آپ رح اس سے تجارت کیا کرتے تھے اس آسودہ حالی سے آپ نے کبھی اپنے عیش وعشرت کا اہتمام نہیں کیا جو کچھ آمدنی ہوتی طلب علم کے لیے صرف کرتے غریب اور نادار طلبا کی امداد کر تے غریبوں اور مسکینوں کی  مشکلا ت میں ہاتھ بٹاتے۔ ہر قسم کے معاملات میں آپ رحمتہ اللہ علیہ بے حد احتیاط برتتے تھے۔

حضرت وارقہ رح فرما تے ہیں امام بخاری بہت کم خوراک لیتے تھے طا لب علموں کے ساتھ بہت احسان کرتے اور نہایت ہی سخی تھے۔ امام بخاری رح کو اللہ تعالی نے غیر معمولی حافظہ اور ذہن عطا کیا تھا۔

آپ رح  کی سب سے بلند پایہ تصنیف صحیح بخاری ہے آپ نے بخاری کی ترتیب وتالیف میں صرف علمیت زکاوت اور حفظ ہی کا زور خرچ نہیں کیا بلکہ خلوص، دیانت، تقویٰ اور طہارت کے بھی آخری مرحلے کرڈالے اور اس شان سے ترتیب وتدوین کا آغاز کیا کہ جب ایک حدیث لکھنے کا ارادہ کرتے تو پہلے غسل کرتے دو رکعت نماز استخارہ پڑ ھتے۔ سخت ترین محنت اور دیدہ ریزی کے بعد سولہ سال کی طویل مدت میں یہ کتاب زیور تکمیل سے آراستہ ہوئی اور ایک ایسی تصنیف عالم وجود میں آ گئی جس کا یہ لقب قرار پایا (اصح الکتب بعد کتاب اللہ)  یعنی اللہ تعالی کی کتاب (قرآن مجید)  کے بعد سب سے زیادہ صحیح کتاب ہے۔

امت کے ہزاروں محدثین نے سخت کسوٹی پر کسا، پرکھا اور جانچا مگر جو لقب اس  مقدس تصنیف کے لیے من جانب اللہ مقدر ہو چکا تھا وہ پتھر کی کبھی نہ مٹنے والی لکیریں بن گیا۔

آپ رح  وہی حدیث بیان کرتے تھے جس نے ثقہ سے مشہور صحابی تک روایت کی ہو اور معتبر ثقات اس حدیث میں اختلاف نہ کرتے ہوں اور سلسلہ اسناد متصل ہو اگر صحابی سے دو شخص روای ہوں تو بہتر ورنہ ایک معتبر راوی بھی کافی ہے۔

بخاری شریف کے علا وہ بھی امام صاحب کی 22 اہم اور بلند پایہ تصانیف ہیں آپ کی مجالس درس زیادہ تر بصرہ ،بغداد اور بخارہ میں رہیں لیکن دنیا کا غالبا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں امام بخاری کے شاگرد سلسلہ بسلسلہ نہ پہنچے ہوں۔

وفات۔  محمد بن ابی حغا تم وراق رح  فرماتے ہیں میں نے غالب بن جبریل سے سنا کہ امام بخاری رح  خرتنگ میں انہیں کے پاس تشریف فرما تھے۔ امام بخاری رح چند روز وہاں رہے پھر بیمار ہوگئے اس وقت ایک ایلجی آیا اور کہنے لگا کے سمرقند کے لوگوں نے آپ کو بلایا ہے امام بخاری نے قبول فرمایا موزے پہنے عمامہ باندھا بیس قدم گئے ہوں  گے کہ انہوں نے کہاں مجھ کو چھوڑ دو مجھے ضعف ہوگیا ہے۔  ہم نے چھوڑ دیا امام بخاری نے کئی دعائیں پڑھیں پھر لیٹ گئے آپ رح کے بدن سے بہت پسینہ نکلا دس شوال ٢٥٦ھ بعد نماز عشاء آپ نے داعی اجل کو لیبک کہا اگلے روز جب آپ رح کےانتقال کی خبر سمرقند اور اطراف میں مشہور ہوئی تو کہرام مچ گیا جنازہ اٹھا تو شہر کا ہر شخص جنازہ کے ساتھ تھا نماز ظہر کے بعد اس علم وعمل اور زہد اور تقویٰ کے پیکر کو سپرد خاک کردیا گیا جب قبر میں رکھا تو آپ رح کی قبر میں مشک کی طرح خو شبو پھوٹی اور بہت دنوں تک  یہ خو شبو با قی رہی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

        (کل من علیھا فان ویبقی وجہ ربک ذوالجلال والاکرام)
       (زمین پر جو ہیں سب فنا ہو نے والے ہیں صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت و عزت والی باقی رہ جائے گی)


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

4 comments:

  1. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  2. I really like this post, I search this topic to many time on web but not find best article like this, are you interest to
    the best way to invest money

    ReplyDelete
  3. your way of working is really awesome very thanks for share this good post. I am a web designer, are you interested in a affordable web developer

    ReplyDelete
  4. I am really impressed with your work. you and your way of work are great. I am a link Builder, are you interested in my work check my website croydon council pest control

    ReplyDelete