کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مساقات کا بیان
باب
چراگاہ مقرر کر لینا اللہ اور اس کے رسول کے سوا کسی کے لئے جائز نہیں۔
حدیث نمبر
2207
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا حِمَی إِلَّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ يَحْيَی وَقَالَ بَلَغَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَی النَّقِيعَ وَأَنَّ عُمَرَ حَمَی السَّرَفَ وَالرَّبَذَةَ
یحٰیی بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، عبید ﷲ بن عبدﷲ بن عتبہ، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں، کہ صعب بن جثامہ نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ چراگاہ مقرر کرنے کا حق صرف ﷲ اور اس کے رسول کو ہے، اور انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بقیع کو اور حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے شرف اور ربذہ کو چراگاہ مقرر فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment