Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1713,TotalNo:6364


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
مجنون مرد اور مجنون عورت کوسنگسار نہیں کیاجائے گا۔
حدیث نمبر
6364
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّی رَدَّدَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ دَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا قَالَ فَهَلْ أَحْصَنْتَ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ فَکُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّی فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ هَرَبَ فَأَدْرَکْنَاهُ بِالْحَرَّةِ فَرَجَمْنَاهُ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، ابوسلمہ وسعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اس وقت آپ مسجد میں تشریف فرما تھے اس نے آپ کو پکارا اور کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں نے زنا کیا ہے، آپ نے اس سے منہ کو پھیر لیا، یہاں تک کہ اس نے چار بار یہی کلمات دہرائے جب وہ اپنے آپ پر چار شہادتیں دے چکا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بلایا اور فرمایا کہ تو دیوانہ ہوگیا ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا کیا تو شادی شدہ ہے؟ اس نے کہا ہاں- نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسے جا کر سنگسار کر دو، ابن شہاب کا بیان ہے کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے جابر بن عبد ﷲ سے سنا کہ انہوں نے کہا میں بھی سنگسار کرنے والوں میں تھا، اور مقام مصلیٰ میں ہم نے اسے سنگسار کیا، جب اسے پتھر لگے تو وہ بھاگ کھڑا ہوا ہم نے اسے مقام حرہ میں پکڑ لیا اور سنگسار کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment