کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
شادی شدہ زانی کوسنگسار کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6363
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمْ أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ قَدْ زَنَی فَشَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ وَکَانَ قَدْ أُحْصِنَ
محمد بن مقاتل، عبد ﷲ بن یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عبد ﷲ انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ قبیلہ اسلم کا ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے بیان کیا کہ میں نے زنا کیا ہے اور اپنے آپ پر چار شہادتیں دیں (یعنی چار مرتبہ اپنے گناہ کا اعتراف کیا) اس کے متعلق آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سنگسار کرنے کا حکم دیا تو وہ سنگسار کیا گیا اور وہ شادی شدہ تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment