کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
لوگ امام سے کس طرح بیعت کریں؟
حدیث نمبر
6711
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ النَّاسُ عَبْدَ الْمَلِکِ کَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِلَی عَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِکِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّي أُقِرُّ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِعَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِکِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَی سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ وَإِنَّ بَنِيَّ قَدْ أَقَرُّوا بِذَلِکَ
عمرو بن علی، یحییٰ، سفیان، عبد ﷲ بن دینار سے روایت کرتے ہیں کہ جب لوگوں نے عبدالمالک کی بیعت کی تو عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے لکھ بھیجا کہ ﷲ کے بندے امیرالمومنین عبدالملک کا حکم سننے اور اطاعت کرنے کا ﷲ کی سنت اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق اقرار کرتا ہوں جس قدر مجھ سے ہو سکے گا اور میرے بیٹوں نے بھی اسکا اقرار کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment