کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
ولاء کی بیع اور اس کے ہبہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2362
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ فَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلَائَهَا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْتِقِيهَا فَإِنَّ الْوَلَائَ لِمَنْ أَعْطَی الْوَرِقَ فَأَعْتَقْتُهَا فَدَعَاهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَيَّرَهَا مِنْ زَوْجِهَا فَقَالَتْ لَوْ أَعْطَانِي کَذَا وَکَذَا مَا ثَبَتُّ عِنْدَهُ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے بریرہ کو خریدا تو اس کے مالک نے شرط لگائی کہ ولاء ہم لیں گے میں نے یہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو آزاد کر دو ولاء اس کے لیے ہے جو روپیہ دے چناچہ میں نے بریرہ کو آزاد کر دیا نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو بلایا اور اس کو اس کے خاوند کے متعلق اختیار دیا تو اس نے کہا کہ اگر وہ مجھ کو اتنا اتنا مال دے تو بھی میں اس کے ساتھ نہ رہوں چناچہ وہ اپنے شوہر سے جدا ہو گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment