کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
رہن کا بیان
باب
اگر کسی شخص کا بھائی یا چچا قید ہو گیا تو کیا مشرک ہونے کی صورت میں اس کو فدیہ دےکر چھڑایا جا سکتا ہے؟
حدیث نمبر
2363
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ الْأَنْصَارِ اسْتَأْذَنُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا ائْذَنْ لَنَا فَلْنَتْرُکْ لِابْنِ أُخْتِنَا عَبَّاسٍ فِدَائَهُ فَقَالَ لَا تَدَعُونَ مِنْهُ دِرْهَمًا
اسمٰعیل بن عبد ﷲ، اسمعیل بن ابراہیم بن عقبہ، موسیٰ ابن شہاب حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اجازت مانگی اور کہا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اجادت دیجئے تو ہم اپنے بھانجے عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا فدیہ معاف کر دیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم ایک درہم بھی نہ چھوڑو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment