کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3865
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ الْحَرَّةِ وَالنَّاسُ يُبَايِعُونَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ فَقَالَ ابْنُ زَيْدٍ عَلَی مَا يُبَايِعُ ابْنُ حَنْظَلَةَ النَّاسَ قِيلَ لَهُ عَلَی الْمَوْتِ قَالَ لَا أُبَايِعُ عَلَی ذَلِکَ أَحَدًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ شَهِدَ مَعَهُ الْحُدَيْبِيَةَ
اسمٰعیل بن ابی اویس، عبدالحمید، ان کے بھائی، سلیمان، عمرو بن یحییٰ مازنی، عباد بن تمیم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ حرہ کے دن لوگ عبدﷲ بن حنظلہ سے بیعت کر رہے تھے- ابن زید نے پوچھا کہ ابن حنظلہ لوگوں سے کس چیز کی بیعت لے رہے ہیں؟ کسی نے کہا کہ یہ موت پر بعیت لے رہے ہیں ابن زید نے کہا میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اس معاملہ میں کسی سے بیعت نہ کروں گا کیونکہ ابن زید حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ حدیبیہ کی بیعت میں حاضر تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment