کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3864
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَةٍ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی
آدم بن ابی ایاس، شعبہ، عمرو بن مرہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ میں نے عبدﷲ بن ابی اوفی سے سنا جو کہ بیعت رضوان میں شامل تھے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی یہ عادت تھی کہ جب کوئی قوم آپ کے پاس صدقہ لے کر آتی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم فرماتے اے ﷲ! ان پر اپنا رحم فرما چنانچہ میرے والد بھی صدقہ لے کر حاضر ہوئے تھے تو آپ نے فرمایا اے ﷲ! تو عبدﷲ بن ابی اوفی کی اولاد پر اپنا رحم فرما-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment