Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1672,TotalNo:4208


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جب تم میں سے دو جماعتوں نے جی چھوڑ دیا تھا۔ کی تفسیر۔
حدیث نمبر
4208
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ فِينَا نَزَلَتْ إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْکُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا قَالَ نَحْنُ الطَّائِفَتَانِ بَنُو حَارِثَةَ وَبَنُو سَلِمَةَ وَمَا نُحِبُّ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً وَمَا يَسُرُّنِي أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ لِقَوْلِ اللَّهِ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا
علی بن عبد ﷲ، سفیان، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ قرآن کی یہ یہ آیت ہمارے حق میں نازل کی گئی تھیں کیونکہ ہمارے ہی دو گروہ تھے- ایک بنی سلمہ، ایک بنی حارث ہم اس آیت کے نزول کو اچھا خیال کرتے ہیں اگرچہ اس میں ہماری کمزوری کا ذکر ہے مگر وﷲ ولیھما کی وجہ سے ہم خوش ہیں اور ابوسفیان کا بیان ہے کہ ہم کو اس وجہ سے خوشی ہوئی کہ ﷲ ہمارا محافظ اور مددگار ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment