Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1561,TotalNo:6212


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قسموں اور نذروں کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ان لوگوں نے پکی پکی قسمیں کھائیں۔
حدیث نمبر
6212
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أُسَامَةَ أَنَّ بِنْتًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَسَعْدٌ وَأُبَيٌّ أَنَّ ابْنِي قَدْ احْتُضِرَ فَاشْهَدْنَا فَأَرْسَلَ يَقْرَأُ السَّلَامَ وَيَقُولُ إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَمَا أَعْطَی وَکُلُّ شَيْئٍ عِنْدَهُ مُسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَتَحْتَسِبْ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ تُقْسِمُ عَلَيْهِ فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ فَلَمَّا قَعَدَ رُفِعَ إِلَيْهِ فَأَقْعَدَهُ فِي حَجْرِهِ وَنَفْسُ الصَّبِيِّ جُئِّثُ فَفَاضَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَعْدٌ مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هَذِهِ رَحْمَةٌ يَضَعُهَا اللَّهُ فِي قُلُوبِ مَنْ يَشَائُ مِنْ عِبَادِهِ وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَائَ
حفص بن عمر، شعبہ، عاصم احول، ابوعثمان، اسامہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسامہ بن زید، سعد اور ابی بیٹھے ہوئے تھے تو آپ کی صاحبزادی نے آپ کو کہلا بھیجا کہ میرابچہ مرنے کے قریب ہے اس لئے آپ میرے پاس تشریف لائیں، آپ نے جواب میں کہلا بھیجا کہ ﷲ ہی کے لئے ہے جو وہ لے اور جو وہ دے اور ہر چیز اس کے نزدیک مقرر ہے اس لئے وہ صبر کرے اور اس کوثواب سمجھے- پھر (آپکی صاحبزادی نے) قسم دے کر کہلا بھیجا کہ تشریف لائیں، آپ کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوگئے (وہاں پہنچ کر) جب آپ بیٹھے تو وہ بچہ آپ کے پاس لایا گیا، آپ نے اس کو اپنی گود میں بٹھلایا، بچے کی سانس اکھڑ رہی تھی، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے، سعد نے عرض کیا یا رسول ﷲ یہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ رحمت ہے جو ﷲ تعالی جس بندے کے دل میں چاہتا ہے رکھ دیتا ہے اور للہ تعالی صرف اپنے مہربان بندوں پر ہی رحم کرتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment