کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
حدیث نمبر
6813
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ذَکْوَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ الرِّجَالُ بِحَدِيثِکَ فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِکَ يَوْمًا نَأْتِيکَ فِيهِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَکَ اللَّهُ فَقَالَ اجْتَمِعْنَ فِي يَوْمِ کَذَا وَکَذَا فِي مَکَانِ کَذَا وَکَذَا فَاجْتَمَعْنَ فَأَتَاهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَّمَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ مَا مِنْکُنَّ امْرَأَةٌ تُقَدِّمُ بَيْنَ يَدَيْهَا مِنْ وَلَدِهَا ثَلَاثَةً إِلَّا کَانَ لَهَا حِجَابًا مِنْ النَّارِ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْ اثْنَيْنِ قَالَ فَأَعَادَتْهَا مَرَّتَيْنِ ثُمَّ قَالَ وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ
مسدد، ابوعوانہ، عبدالرحمن بن اصبہانی، ذکوان، ابوسعید سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مرد تو آپ کی باتیں سن کر چلے جاتے ہیں اس لئے آپ ہمارے لئے اپنی طرف سے کوئی دن مقرر کریں کہ ہم بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ ہمیں سکھائیں، جو ﷲ نے آپ کو سکھایا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ فلاں فلاں دن میں فلاں فلاں مقام پر حاضر ہو جایا کرو، چناچہ عورتیں جمع ہوئیں اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور انہیں اس چیز سے سکھایا جو آپ کو ﷲ نے سکھایا تھا، پھر فرمایا کہ تم میں سے جو عورت اپنے آگے اپنے بچوں میں سے تین کو بھیجے، تو وہ اس کے لئے جہنم سے حجاب کا سبب ہوں گے، ان عورتوں میں سے ایک عورت نے کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دو بھی، یہ کلمات اس نے دو بار دہرائے، پھر آپ نے فرمایا کہ اور دو بھی، دو بھی، دو بھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment