Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:959,TotalNo:5610


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
ہمسایہ کا حق دروازے کے قرب کے لحاظ سے ہے
حدیث نمبر
5610
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَی أَيِّهِمَا أُهْدِي قَالَ إِلَی أَقْرَبِهِمَا مِنْکِ بَابًا
حجاج بن منہال، شعبہ، ابوعمران، طلحہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! میرے دو پڑوسی ہیں تو میں کس کو ان میں سے ہدیہ بھیجوں؟ تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا دروازہ تجھ سے زیادہ قریب ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:958,TotalNo:5609


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جوشخص اللہ اور قیامت کے دن پرایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے
حدیث نمبر
5609
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَأَبْصَرَتْ عَيْنَايَ حِينَ تَکَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُکْرِمْ جَارَهُ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُکْرِمْ ضَيْفَهُ جَائِزَتَهُ قَالَ وَمَا جَائِزَتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا کَانَ وَرَائَ ذَلِکَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، سعید مقبری، ابوشریح، عدوی کا بیان ہے کہ میرے دونوں کانوں نے سنا اور میری دونوں آنکھوں نے دیکھا جب کی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے اور جو شخص ﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کہ اپنے مہمان کی جائزہ سے عزت کرے، پوچھا یا رسول ﷲ اس کا جائزہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ایک دن ایک رات (جائزہ ہے) اور ضیافت تین دن ہے، جو اس سے زیادہ ہو وہ صدقہ ہے اور جوشخص ﷲ تعالی اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:957,TotalNo:5608


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جوشخص اللہ اور قیامت کے دن پرایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے
حدیث نمبر
5608
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُکْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ
قتیبہ بن سعید، ابوالاحوص، ابوحصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوشخص ﷲ اور قیامت کے دن پرایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو شخص ﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس چاہیے کہ مہمان کی ضیافت کرے اور جو شخص ﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:956,TotalNo:5607


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
کوئی عورت اپنی پڑوسن کو حقیر نہ سمجھے
حدیث نمبر
5607
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَا نِسَائَ الْمُسْلِمَاتِ لَا تَحْقِرَنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، سعید مقبری، اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ کوئی عورت اپنی ہمسائی کی بھیجی ہوئی چیز کو حقیر نہ سمجھے، اگرچہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:955,TotalNo:5606


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اس شخص کا گناہ جس کا پڑوسی اس کی تکلیف سے بے خوف نہ ہو۔
حدیث نمبر
5606
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ قِيلَ وَمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَايِقَهُ تَابَعَهُ شَبَابَةُ وَأَسَدُ بْنُ مُوسَی وَقَالَ حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
عاصم بن علی، ابن ابی ذئب، سعید، ابوشریح کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخدا وہ آدمی مو من نہیں ہے، بخدا وہ آدمی مو من نہیں ہے، بخدا وہ آدمی مومن نہیں ہے، پوچھا گیا کون یا رسول ﷲ! آپ نے فرمایا جس کا پڑوسی اس کی تکلیفوں سے بے خوف نہ ہو، شبابہ اور اسد بن موسی نے اس کی متابعت میں روایت کی ہے، حمید بن اسود، عثمان بن عمرو اور ابوبکر بن عیاش اور شعیب اور شعیب بن اسحاق نے ابن ابی ذئب سے، انہوں نے مقبری سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:954,TotalNo:5605


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
پڑوسی کے حق میں وصیت کرنے والوں کا بیان۔
حدیث نمبر
5605
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ
محمد بن منہال، یزید بن زریع، عمرو بن محمد، اپنے والد سے وہ ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام پڑوسی کے لئے مجھے مسلسل وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہوا کہ اس کو وارث بنادیں گے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:953,TotalNo:5604


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
پڑوسی کے حق میں وصیت کرنے والوں کا بیان۔
حدیث نمبر
5604
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ يُوصِينِي جِبْرِيلُ بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ
اسماعیل بن ابی اویس، مالک، یحییٰ بن سعید، ابوبکر بن محمد، عمرۃ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام پڑوسی کے لئے برابر ہمیں وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہوا کہ اس کو وارث بنادیں گے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:952,TotalNo:5603


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5603
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ
عمرو بن حفص، حفص، اعمش، زید بن وہب، جریر بن عبد ﷲ کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مہربانی نہیں کرتا اس پر بھی مہربانی نہیں کی جاتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:951,TotalNo:5602


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5602
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ غَرَسَ غَرْسًا فَأَکَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا کَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ
ابوالولید، ابوعوانہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان جب کوئی درخت لگاتا ہے اور اس سے کوئی آدمی یا جانور کھائے تو اس کے لئے صدقہ ہوتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:950,TotalNo:5601


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5601
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَی الْمُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ وَتَوَادِّهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ کَمَثَلِ الْجَسَدِ إِذَا اشْتَکَی عُضْوًا تَدَاعَی لَهُ سَائِرُ جَسَدِهِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّی
ابونعیم، زکریا، عامر، نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دوسرے پر مہربانی کرنے اور دوستی و شفقت میں مومنوں کو ایک جسم کی طرح دیکھو گے کہ جسم کے ایک حصہ کو تکلیف ہوتی ہے تو ساراجسم بیداری اور بخار میں اس کا شریک ہو جاتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.