Saturday, November 20, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1020


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
منیٰ میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1020
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمَنَ مَا کَانَ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ
ابوالولید، شعبہ، ابواسحاق، حارثہ، وہب سے روایت کرتے ہیں وہب نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں حالت امن میں دو رکعت نماز پڑھائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1019


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
منیٰ میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
1019
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَمَعَ عُثْمَانَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ ثُمَّ أَتَمَّهَا
مسدد، یحییٰ، عبیدﷲ ، نافع عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں عبدﷲ نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ وعمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے ابتدائی دور میں منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں پھر عثمان پوری نماز پڑھنے لگے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1018


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نماز قصر کرنے کے متعلق جو روایتیں آئی ہیں ان کا بیان
حدیث نمبر
1018
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَی مَکَّةَ فَکَانَ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ رَکْعَتَيْنِ حَتَّی رَجَعْنَا إِلَی الْمَدِينَةِ قُلْتُ أَقَمْتُمْ بِمَکَّةَ شَيْئًا قَالَ أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا
ابومعمر، عبدالوارث، یحییٰ بن ابی اسحاق روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کی طرف نکلے تو دو رکعت پڑھتے یہاں تک کہ ہم مدینہ واپس ہوئے، میں نے کہا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں کتنے دن ٹھہرے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم دس دن ٹھہرے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1017


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نماز قصر کرنے کے متعلق جو روایتیں آئی ہیں ان کا بیان
حدیث نمبر
1017
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمٍ وَحُصَيْنٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَةَ عَشَرَ يَقْصُرُ فَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا تِسْعَةَ عَشَرَ قَصَرْنَا وَإِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا
موسیٰ بن اسمعیل، ابوعوانہ، عاصم وحصین، عکرمہ ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ابن عباس نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم انیس دن ٹھہرے اور قصر کرتے رہے، چناچہ جب ہم بھی سفر کرتے تو انیس دن تک قصر کرتے اور اگر اس سے زیادہ ٹھہرتے تو پوری نماز پڑھتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1016


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
ہجوم کی وجہ سے سجدہ کی جگہ نہ پائے تو کیا کرے
حدیث نمبر
1016
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ حدثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السُّورَةَ الَّتِي فِيهَا السَّجْدَةُ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ حَتَّی مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَکَانًا لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ
صدقہ بن فضل، یحییٰ بن سعید، عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وہ سورۃ پڑھتے جس میں سجدہ ہوتا، تو سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم لوگوں کو پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1015


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
نماز میں آ یت سجدہ تلاوت کرنے پر سجدہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
1015
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي بَکْرٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّی أَلْقَاهُ
مسدد، معتمر، معتمر کے والد، بکر ابورافع سے روایت کرتے ہیں ابورافع نے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نےإِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ پڑھی اور سجدہ کیا میں نے کہا یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اس (سورہ) میں ابوالقاسم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ کیا اس لئے برابر سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ میں آپ سے مل جاوں



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1014


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
ان لوگوں کا بیان جو اس کے قائل کہ ﷲ بزرگ وبرتر نے سجدہ واجب نہیں کیا
حدیث نمبر
1014
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهُدَيْرِ التَّيْمِيِّ قَالَ أَبُو بَکْرٍ وَکَانَ رَبِيعَةُ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ عَمَّا حَضَرَ رَبِيعَةُ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی الْمِنْبَرِ بِسُورَةِ النَّحْلِ حَتَّی إِذَا جَائَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ حَتَّی إِذَا کَانَتْ الْجُمُعَةُ الْقَابِلَةُ قَرَأَ بِهَا حَتَّی إِذَا جَائَ السَّجْدَةَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا نَمُرُّ بِالسُّجُودِ فَمَنْ سَجَدَ فَقَدْ أَصَابَ وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَسْجُدْ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَزَادَ نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضْ السُّجُودَ إِلَّا أَنْ نَشَائَ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام، بن یوسف، ابن جریج، ابوبکر بن ابی ملیکہ، عثمان بن عبدالرحمن تیمی، ربیعہ بن عبدﷲ بن ہدیر تیمی، ابوبکر نے کہا کہ ربیعہ بہتر لوگوں میں تھے اور انہوں نے عمر بن خطاب کی مجلس کا وہ حال بیان کیا جو انہوں نے دیکھا تھا کہ انہوں نے منبر پر سورہ نحل پڑھی یہاں تک کہ جب سجدے کی آیت تک پہنچے تو اترے اور سجدہ کیا اور تمام لوگوں نے سجدہ کیا یہاں تک کہ جب دوسرا جمعہ آیا اور وہی سورت پڑھی یہاں تک کہ جب سجدے کی آیت آئی تو فرمایا کہ اے لوگو ہم سجدہ کی آیت پڑھ کر گزر جاتے ہیں جس نے سجدہ کیا تو اس نے درست کیا اور جس نے سجدہ نہیں کیا اس پر کوئی گناہ نہیں اور عمر نے سجدہ نہیں کیا اور نافع نے ابن عمر سے روایت کیا کہ ﷲ تعالی نے سجدہ فرض نہیں کیا بجز اس کے کہ ہماری مرضی پر منحصر ہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1013


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
امام کے سجدہ کی آیت پڑھتے وقت لوگوں کے ازدحام کرنے کا بیان
حدیث نمبر
1013
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ فَنَزْدَحِمُ حَتَّی مَا يَجِدُ أَحَدُنَا لِجَبْهَتِهِ مَوْضِعًا يَسْجُدُ عَلَيْهِ
بشیر بن آدم، علی بن مسہر، عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کی آیت تلاوت کرتے اور ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہوتے، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو ہم بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے، تو اتنا ہجوم ہوتا تھا کہ ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کی (سجدہ کرنے کی) جگہ نہ ملتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1012


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
قاری کے سجدہ پرسجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1012
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ هَذَا يَوْمٌ يُشْتَهَی فِيهِ اللَّحْمُ وَذَکَرَ مِنْ جِيرَانِهِ فَکَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَّقَهُ قَالَ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَرَخَّصَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي أَبَلَغَتْ الرُّخْصَةُ مَنْ سِوَاهُ أَمْ لَا
مسدد، یحییٰ عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہمارے سامنے وہ سورۃ تلاوت فرماتے جس میں سجدہ ہوتا تو وہ سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کی جگہ نہ تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1011


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
سورت اذالسماءانشقت میں سجدہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
1011
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَا أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ بِهَا فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَلَمْ أَرَکَ تَسْجُدُ قَالَ لَوْ لَمْ أَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ لَمْ أَسْجُدْ
مسلم بن ابراہیم ، ومعاذ بن فضالہ، ہشام، یحییٰ، ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ پڑھتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس میں سجدہ کیا، میں نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کیا میں نے تمہیں سجدہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ کرتے ہوئے نہ دیکھتا تو میں سجدہ نہ کرتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.