Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1881,TotalNo:6532


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
دن کوخواب دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر
6532
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَی أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ وَکَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ وَجَعَلَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَکُ قَالَتْ فَقُلْتُ مَا يُضْحِکُکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْکَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوکًا عَلَی الْأَسِرَّةِ أَوْ مِثْلَ الْمُلُوکِ عَلَی الْأَسِرَّةِ شَکَّ إِسْحَاقُ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَکُ فَقُلْتُ مَا يُضْحِکُکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ کَمَا قَالَ فِي الْأُولَی قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ قَالَ أَنْتِ مِنْ الْأَوَّلِينَ فَرَکِبَتْ الْبَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنْ الْبَحْرِ فَهَلَکَتْ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبد ﷲ بن ابی طلحہ، انس سے روایت کرتے ہیں ان کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ام حرام بنت ملحان کے پاس جوعبادہ بن صامت کے نکاح میں تھیں تشریف لے جایا کرتے تھے، ایک دن ان کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کو کھانا کھلایا اور آپ کے سر کو سہلانے لگیں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نیند آگئی، پھرآپ بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے؟ آپ نے فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو ﷲ کی راہ میں جہاد کر رہے تھے، سمندر کے بیچوں کے بیچ جہاز پر سوار بادشاہوں کی طرح تختوں پربیٹھے ہوئے تھے، (اسحق کوشک ہوا کہ ملوکا علی الاسرۃ یامثل الملوک علی الاسرۃ فرمایا) ام حرام نے کہا کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ ﷲ سے دعا کریں کہ مجھ کو ان میں شامل کردے، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی، پھر آپ نے اپنا سر مبارک رکھا اور سوگئے، پھر بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے میں نے پوچھا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں، آپ نے فرمایا میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو خدا کی راہ میں جہاد کر رہے تھے، جیسے پہلی بار فرمایا تھا، ام حرام نے کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دعا کریں کہ ﷲ مجھ کو ان میں شامل کردے آپ نے فرمایا تو پہلے لوگوں میں سے ہے، چناچہ ام حرام معاویہ بن ابی سفیان کے زمانہ میں جہاز پر سوار ہوئیں تو سمندر سے نکلتے وقت اپنی سواری سے گرپڑیں اور وفات پاگئیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1880,TotalNo:6531


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
رات کوخواب دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر
6531
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أُرِيتُ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَتَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ کَثِيرٍ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَوْ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ شُعَيْبٌ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَی عَنْ الزُّهْرِيِّ کَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ مَعْمَرٌ لَا يُسْنِدُهُ حَتَّی کَانَ بَعْدُ
یحییٰ، لیث، یونس، ابن شہاب، عبید ﷲ بن عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میں نے رات کو ایک خواب دیکھا ہے اور حدیث بیان کی اور سفیان بن کثیر اور زہری عبید ﷲ ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی متابعت روایت کی ہے، اور زبیدی نے بواسطہ زہری عبید ﷲ ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ یا حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے اور شعیب اور اسحق بن یحییٰ نے زہری سے نقل کیا ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث روایت کرتے ہیں اور معمر پہلے اس کی سند بیان نہیں کرتے تھے مگر بعد میں کرنے لگے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1879,TotalNo:6530


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
رات کوخواب دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر
6530
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْکَعْبَةِ فَرَأَيْتُ رَجُلًا آدَمَ کَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَائٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ لَهُ لِمَّةٌ کَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَائٍ مِنْ اللِّمَمِ قَدْ رَجَّلَهَا تَقْطُرُ مَائً مُتَّکِئًا عَلَی رَجُلَيْنِ أَوْ عَلَی عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ثُمَّ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ قَطَطٍ أَعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَی کَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، نافع، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایک رات کعبہ کے پاس خواب دکھلایا گیا، میں نے ایک گندم گوں آدمی کودیکھا تم ایک حسین گندم گوں آدمی دیکھتے ہو، اس کے بڑے بڑے بال خوبصورت تھے جس میں وہ کنگھی کئے ہوئے تھا جیسا کہ تم میں سے کوئی شخص دیکھنے والا دیکھتا ہے اور ان بالوں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، اور وہ آدمیوں کے سہارے یا آدمیوں کے کاندھے کے سہارے خانہ کعبہ کا طوا ف کر رہا تھا میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو کہا گیا کہ مسیح بن مریم، پھر میں نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے بال گنگھریالے تھے اور دائیں آنکھ کانی تھی اور انگور کی طرح بے نور تھی، میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ کہا گیا کہ مسیح دجال ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1878,TotalNo:6529


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
رات کوخواب دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر
6529
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْکَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَبَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ الْبَارِحَةَ إِذْ أُتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ حَتَّی وُضِعَتْ فِي يَدِي قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتُمْ تَنْتَقِلُونَهَا
احمد بن مقدام عجلی، محمد بن عبدالرحمن طفاوی، ایوب، محمد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو مفاتیح الکلم دئے گئے اور رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی، اور ایک رات جب کہ میں سورہا تھا تو میرے پاس زمین کے خزانوں کی کنجیاں لائی گئیں یہاں تک کہ میرے ہاتھ میں رکھ دی گئی، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تو تشریف لے گئے اور تم کو ان خزانوں کو منتقل کر رہے ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1877,TotalNo:6528


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھا
حدیث نمبر
6528
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَی الْحَقَّ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَکَوَّنُنِي
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، ابن ہاد، عبد ﷲ بن خباب، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے مجھے (خواب میں دیکھا) تو ٹھیک دیکھا اس لئے کہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1876,TotalNo:6527


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھا
حدیث نمبر
6527
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَی الْحَقَّ تَابَعَهُ يُونُسُ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ
خالد بن خلی، محمد بن حرب، زبیدی، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوقتادہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے سچا خواب دیکھا یوسف اور زہری کے برادر زادہ نے اس کی متابعت میں روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1875,TotalNo:6526


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھا
حدیث نمبر
6526
حدثنا يحی بن بکير حدثنا الليث عن عبيدالله بن ابی جعفر قال اخبرنی ابو سلمة عن ابی قتادة قال قال النبی صلی الله عليه وسلم الرؤيا الصالحة من الله والحلم من الشيطان فمن رأی شئ يکرهه فلينفس عن شماله ثلاثا وليتعوذ من الشيطان فانها لا تضره وان الشيطان لا يترا ای بي
یحییٰ بن بکیر، لیث، عبید ﷲ بن ابی جعفر، ابوسلمہ، حضرت ابوقتادہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا خواب ﷲ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے پس جوشخص خواب میں کوئی بری چیز دیکھے تو اپنے بائیں طرف تھتکار دے اور شیطان سے پناہ مانگے تو اس کوکوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، اور شیطان میرا ہم شکل نہیں بن سکتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1874,TotalNo:6525


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھا
حدیث نمبر
6525
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَخَيَّلُ بِي وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ
معلی بن اسد، عبدالعزیز بن مختار، ثابت بنانی، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا تو اس نے مجھ کو دیکھا اس لئے کہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1873,TotalNo:6524


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھا
حدیث نمبر
6524
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي
عبدان، عبد ﷲ ، یونس، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو عنقریب مجھے حالت بیداری میں دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا ابوعبد ﷲ (بخاری) نے بیان کیا کہ ابن سیرین نے کہا کہ جب آپ کو آپ کی صورت میں دیکھے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1872,TotalNo:6523


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
قیدیوں اور مفسدوں اور مشرکوں کے خواب دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر
6523
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ وَأَبَا عُبَيْدٍ أَخْبَرَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ مَا لَبِثَ يُوسُفُ ثُمَّ أَتَانِي الدَّاعِي لَأَجَبْتُهُ قال ابوعبد الله يعنی لوکنت لاجبته  فی اول ما دعيت لم أؤخره
عبد ﷲ ، جویریہ، مالک، زہری، سعید بن مسیب، وابوعبیدہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگرمیں قید خانہ میں اتنی مدت رہتا جتنی مدت حضرت یوسف اور میرے پاس بادشاہ کا قاصد آتا تو میں بلاشرط اسکی دعوت کو قبول کرلیتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.