Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:124

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ وَهُوَ يُسْأَلُ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ ارْمِ وَلَا حَرَجَ قَالَ آخَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ قَالَ انْحَرْ وَلَا حَرَجَ فَمَا سُئِلَ عَنْ شَيْئٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ

ابونعیم، عبدالعزیز بن ابی سلمہ، زہری، عیسی بن طلحہ عبد ﷲ بن عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو جمرہ کے پاس دیکھا اس وقت آپ سے مسائل پوچھے جاتے تھے، ایک شخص نے کہا کہ یا رسول ﷲ میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کرلی ہے آپ نے فرمایا (اب) رمی کر لے، کچھ حرج نہیں، دوسرے نے کہا یا رسول ﷲ میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا، آپ نے فرمایا اب قربانی کر لو، کچھ حرج نہیں (اس وقت) آپ سے جس چیز کی بابت پوچھا گیا، خواہ وہ مقدم کی گئی ہو یا موخر کی گئی ہو تو آپ نے یہی فرمایا کہ (اب) کرلو اور کچھ حرج نہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = علم کا بیان
باب = رمی جمار کے وقت مسئلہ پوچھنے کا بیان
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  124

No comments:

Post a Comment