Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:134

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح وَعَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ فَقَالَ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ الْوَرْسُ أَوْ الزَّعْفَرَانُ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّی يَکُونَا تَحْتَ الْکَعْبَيْنِ

آدم، ابن ابی ذئب، نافع، ابن عمر، ح، زہری، سالم، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ سے پوچھا کہ محرم کیا پہنے؟ آپ نے فرمایا نہ کرتہ پہنے اور نہ عمامہ اور نہ پائجامہ اور نہ برقع اور نہ کوئی ایسا کپڑا جس میں ورس یا زعفران لگ گئی ہو، پھر اگر نعلین نہ ملیں تو موزے پہن لے اور انہیں کاٹ دے، تاکہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = علم کا بیان
باب = سائل کو اس کے سوال سے زیا دہ بتانے کا بیان
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  134

No comments:

Post a Comment