Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:146

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُنَّ يَخْرُجْنَ بِاللَّيْلِ إِذَا تَبَرَّزْنَ إِلَی الْمَنَاصِعِ وَهِيَ صَعِيدٌ أَفْيَحُ وَکَانَ عُمَرُ يَقُولُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْجُبْ نِسَائَکَ فَلَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ فَخَرَجَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً مِنْ اللَّيَالِي عِشَائً وَکَانَتْ امْرَأَةً طَوِيلَةً فَنَادَاهَا عُمَرُ أَلَا قَدْ عَرَفْنَاکِ يَا سَوْدَةُ حِرْصًا عَلَی أَنْ يَنْزِلَ الْحِجَابُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ

یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیویاں رات کو جب قضائے حاجت کے لئے نکلتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں (اور منا صع فراخ ٹیلہ ہے، عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کرتے تھے، کہ آپ بیویوں کو پردہ میں بٹھلا ئیی، مگر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایسا نہ کرتے تھے، ایک شب عشاء کے وقت سودہ بنت زمعہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں تو انہیں عمر نے اس خواہش سے کہ پردہ (کاحکم نازل ہوجائے پکارا) کہ اے سودہ! ہم نے تمہیں پہچان لیا، تب ﷲ نے پردہ (کا حکم) نازل فرمایا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = عورتوں کا پاخانہ پھرنے کے لئے باہر نکلنے کا بیان
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  146

No comments:

Post a Comment