Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:156

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَکِّيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْمَکِّيُّ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اتَّبَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجَ لِحَاجَتِهِ وَکَانَ لَا يَلْتَفِتُ فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَقَالَ ابْغِنِي أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضْ بِهَا أَوْ نَحْوَهُ وَلَا تَأْتِنِي بِعَظْمٍ وَلَا رَوْثٍ فَأَتَيْتُهُ بِأَحْجَارٍ بِطَرَفِ ثِيَابِي فَوَضَعْتُهَا إِلَی جَنْبِهِ وَأَعْرَضْتُ عَنْهُ فَلَمَّا قَضَی أَتْبَعَهُ بِهِنَّ

احمد بن محمد مکی، عمرو بن یحییٰ بن سعید بن عمرو مکی، سعید بن عمرو، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم حاجت کے لئے نکلے اور آپ کی عادت تھی کہ ادھر ادھر نہ دیکھتے تھے، تو میں بھی آپ کے پیچھے ہو کر قریب پہنچ گیا، آپ نے مجھ سے فرمایا پتھر تلاش کردو، تاکہ میں ان سے پاکی حاصل کروں، یا اس کی مثل کوئی لفظ فرمایا، اور ہڈی اور گوبر نہ لانا، چناچہ میں اپنے کپڑے میں پتھر رکھ کر آپ کے پاس لے گیا اور ان کو میں نے آپ کے پہلو میں رکھ دیا اور میں آپ کے پاس سے ہٹ آیا، پس جب آپ قضائے حاجت کر چکے تو ان پتھروں کو استعمال کیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = پیشاب کرتے وقت اپنے عضو خاص کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  156

No comments:

Post a Comment