Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:157

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ لَيْسَ أَبُو عُبَيْدَةَ ذَکَرَهُ وَلَکِنْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ يَقُولُ أَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغَائِطَ فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ فَوَجَدْتُ حَجَرَيْنِ وَالْتَمَسْتُ الثَّالِثَ فَلَمْ أَجِدْهُ فَأَخَذْتُ رَوْثَةً فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَأَلْقَی الرَّوْثَةَ وَقَالَ هَذَا رِکْسٌ وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ

ابونعیم، زہیر، ابواسحاق، عبدالرحمن بن اسود، اسود، عبدﷲ (ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت کے لئے گئے، مجھے حکم دیا کہ میں تین پتھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آؤں (دوپتھر تو) میں نے پائے اور تیسرے کو تلاش کیا مگر نہ پایا تو میں نے ایک (ٹکڑا خشک) گوبر کا لے لیا اور وہ آپ کے پاس لے آیا آپ نے دونوں پتھر لے لئے اور گوبر پھینک کر فرمایا یہ نجس ہے، ابراہیم بن یوسف نے بھی اپنے باپ کے واسطہ سے اسے ابواسحق سے روایت کیا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = گوبر سے استنجا نہ کرے
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  157

No comments:

Post a Comment