Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:178

حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَطَائَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِذَا جَامَعَ وَلَمْ يُمْنِ قَالَ عُثْمَانُ يَتَوَضَّأُ کَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَيَغْسِلُ ذَکَرَهُ قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ وَطَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَأَمَرُوهُ بِذَلِکَ

سعد بن حفص، شیبا ن، یحییٰ، ابوسلمہ، عطاء بن یسار، زید بن خالد نے عثمان بن عفان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا (کہتے ہیں) میں نے کہا کہ بتاؤ اگر کوئی شخص جماع کرے اور منی کا اخراج نہ ہو، تو عثما ن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا جس طرح نماز کے لئے وضو کرتا ہے، وضو کرلے، اور اپنے عضو خاص کو دھو ڈال، عثمان کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، زید کہتے ہیں، تو میں نے یہ مسئلہ علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور زبیر اور طلحہ اور ابی کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا انہوں نے بھی اس شخص کو یہی حکم دیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = سلف میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو صرف پاخانہ پیشاب کے بعد وضو کو فرض سمجھتے ہیں۔
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  178

No comments:

Post a Comment