کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر
201
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَائٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ
عمرو بن خالد حرانی، لیث، یحییٰ بن سعید، سعد بن ابراہیم، نافع بن جبیر، عروہ بن مغیرہ اپنے والد مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور وہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ایک دن اپنی حاجت (رفع کرنے) کے لئے تشریف لے گئے، تو مغیرہ (بھی) ایک برتن لے کر جس میں پانی تھا، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلے گئے اور جب آپ اپنی حاجت سے فارغ ہو ئے، تو مغیرہ نے آپ (کے ہاتھ، پاؤں) پر پانی ڈالا اور آپ نے وضو فرمایا اور موزوں پر مسح کیا-
No comments:
Post a Comment