کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
اگر کسی نے ستو کھا کر کلی کر لی اور وضو نہیں کیا
حدیث نمبر
207
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ مَوْلَی بَنِي حَارِثَةَ أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ حَتَّی إِذَا کَانُوا بِالصَّهْبَائِ وَهِيَ أَدْنَی خَيْبَرَ فَصَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِالْأَزْوَادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ فَأَکَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَکَلْنَا ثُمَّ قَامَ إِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، یحییٰ بن سعید، بشیر بن یسار، بنی حارثہ کے آزاد کر دہ غلام، سوید بن نعمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (فتح) خبیر کے سال وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جب (مقام) صہبا میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور پھر زادہ راہ منگویا، صحابہ صرف ستو آپ کے پاس لائے، آپ نے اسے گھولنے کا حکم دیا، پھر رسول ﷲ علیہ السلام صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ہم سب نے کھایا، اس کے بعد آپ مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہو گئے، اور صرف کلی کی اور ہم نے بھی کلی کر لی، اس کے بعد آپ نے نماز پڑھی اور وضو کیا-
No comments:
Post a Comment