کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
بغیر حدث کے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر
212
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًاح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ قُلْتُ کَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ قَالَ يُجْزِئُ أَحَدَنَا الْوُضُوئُ مَا لَمْ يُحْدِثْ
محمد بن یوسف، سفیا ن، عمروبن عامر، انس، ح، مسدد، یحییٰ، سفیا ن، عمرو بن عامر، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے، (عمروبن عامر کہتے ہیں) میں نے کہا کہ تم لوگ کس طرح کیا کرتے تھے؟ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو جب تک وہ بے وضو نہ ہو (ایک ہی) وضو کافی ہوتا تھا-
No comments:
Post a Comment