Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:356


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
قمیص سراویل اور تبان اور قبا میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
356
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ أَوَکُلُّکُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ ثُمَّ سَأَلَ رَجُلٌ عُمَرَ فَقَالَ إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَأَوْسِعُوا جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ صَلَّی رَجُلٌ فِي إِزَارٍ وَرِدَائٍ فِي إِزَارٍ وَقَمِيصٍ فِي إِزَارٍ وَقَبَائٍ فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَائٍ فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَائٍ فِي تُبَّانٍ وَقَبَائٍ فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ فِي تُبَّانٍ وَرِدَائٍ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی طرف(متوجہ ہو کر) کھڑا ہوا اور اس نے آپ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا آپ نے فرمایا کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے مل جاتے ہیں؟ پھر ایک شخص نے (یہی مسئلہ) عمر سے پوچھا تو انہوں نے کہا، جب ﷲ وسعت کرے، تو تم بھی وسعت کرو، (اب) چاہے کہ ہر شخص اپنے کپڑے (دو دو) پہنے، کوئی ازار اور چادر میں نماز پڑھے، کوئی ازار وقمیص میں، کوئی ازار وقبا میں، کوئی سراویل اور چادر میں، کوئی سراویل اور قمیص میں، کوئی سراویل اور قبا میں، کوئی تبان اور قبا میں، اور کوئی تبان اور قمیص میں، ابوہریرہ کہتے ہیں میں خیال کرتا ہوں کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی تبان اور چادر میں-

No comments:

Post a Comment