Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:371


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
371
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْکَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ فَأَکَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ قُومُوا فَلِأُصَلِّ لَکُمْ قَالَ أَنَسٌ فَقُمْتُ إِلَی حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِمَائٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ وَالْيَتِيمَ وَرَائَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبدﷲ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ان کی دادی نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے کیلئے بلایا، جو (خاص) آپ کیلئے انہوں نے تیار کیا تھا، جب آپ نوش فرما چکے، تو آپ نے فرمایا اٹھو میں تمہارے گھر میں نماز پڑھوں گا، انس کہتے ہیں میں اپنی ایک چٹائی کی طرف متوجہ ہوا، جو کثرت استعمال سے سیاہ ہو گئی تھی، میں نے اسے پانی سے دھویا، پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس پر کھڑے ہو گئے، میں نے اور ایک یتیم نے آپ کے پیچھے صف باندھ لی اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سب کے ہمراہ دو رکعت ادا فرمائی، اس کے بعد آپ واپس تشریف لے گئے-

No comments:

Post a Comment