کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جب کوئی شخص سجدہ پورا نہ کرے
حدیث نمبر
380
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَأَی رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُکُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَهُ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ مَا صَلَّيْتَ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ لَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَی غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
صلت بن محمد، مہدی، واصل، ابووائل، حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنا رکوع اور سجدہ مکمل نہ کرتا تھا، جب وہ اپنی نماز ختم کرچکا، تو اس سے حذیفہ نے کہا تو نے نماز نہیں پڑھی (مسروق کہتے ہیں میں سمجھتاہوں کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ) اگر تو مر جائے گا، تو محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ پر نہ مرے گا-
No comments:
Post a Comment