کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمان کہ مقام ابراہیم کو مصلی بناو
حدیث نمبر
386
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سَيْفٍ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا قَالَ أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَةَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ وَأَجِدُ بِلَالًا قَائِمًا بَيْنَ الْبَابَيْنِ فَسَأَلْتُ بِلَالًا فَقُلْتُ أَصَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْکَعْبَةِ قَالَ نَعَمْ رَکْعَتَيْنِ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ اللَّتَيْنِ عَلَی يَسَارِهِ إِذَا دَخَلْتَ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی فِي وَجْهِ الْکَعْبَةِ رَکْعَتَيْنِ
مسدد، یحییٰ، سیف بن ابی سلیمان، مجاہد روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس کوئی آیا اور ان سے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے ہیں، ابن عمر کہتے ہیں میں بھی وہاں پہنچا، مگر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نکل چکے تھے، میں نے بلال کو دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہوئے پایا تو ان سے پوچھا، کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے کعبہ میں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا کہ ہاں، ان دونوں ستونوں کے درمیان میں دورکعت نماز پڑھی، جو کعبہ میں آتے وقت بائیں جانب پڑتے ہیں، پھر آپ باہر نکل آئے اور آپ نے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی-
No comments:
Post a Comment