Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:388


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جہاں بھی ہو، قبلہ کی طرف منہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
388
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَائٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنْ يُوَجَّهَ إِلَی الْکَعْبَةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ قَدْ نَرَی تَقَلُّبَ وَجْهِکَ فِي السَّمَائِ فَتَوَجَّهَ نَحْوَ الْکَعْبَةِ وَقَالَ السُّفَهَائُ مِنْ النَّاسِ وَهُمْ الْيَهُودُ مَا وَلَّاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمْ الَّتِي کَانُوا عَلَيْهَا قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَائُ إِلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ فَصَلَّی مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ مَا صَلَّی فَمَرَّ عَلَی قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ تَوَجَّهَ نَحْوَ الْکَعْبَةِ فَتَحَرَّفَ الْقَوْمُ حَتَّی تَوَجَّهُوا نَحْوَ الْکَعْبَةِ
عبدﷲ بن رجاء، اسرائیل، ابواسحق، براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس کی طرف سولہ مہینے یا سترہ مہینے نماز پڑھی اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ کعبہ کی طرف منہ کیا جائے، تو ﷲ عز وجل نے حکم نازل فرمایا ﴿قَدْ نَرَی تَقَلُّبَ وَجْهِکَ فِي السَّمَائِ﴾، پس آپ قبلہ جدید کی طرف پھر گئے، بعض لوگوں نے جو کہ یہود تھے، کہا کہ مسلمانوں کو ان کے قبلہ سے جس پر وہ اب تک تھے، کس نے پھیر دیا؟ تب ﷲ تعالی نے فرمایا کہ کہہ دو مشرق ومغرب ﷲ ہی کا ہے وہ جسے چاہتا ہے راہ راست کی طرف ہدایت دیتا ہے، پھر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک شخص نے نماز پڑھی اور نماز پڑھنے کے بعد وہ چلا اور انصار کے کچھ لوگوں پر عصر کی نماز میں گذرا، وہ بیت المقدس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ رہے تھے، تو اس نے (اپنی نسبت) کہا کہ وہ گواہی دیتا ہے کہ اس نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھی ہے اور آپ نے کعبہ کی طرف منہ کرلیا ہے، تب سب لوگ کعبہ کی طرف پھر گئے-

No comments:

Post a Comment