Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:420


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
گرجا میں نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ذَکَرَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَنِيسَةً رَأَتْهَا بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ يُقَالُ لَهَا مَارِيَةُ فَذَکَرَتْ لَهُ مَا رَأَتْ فِيهَا مِنْ الصُّوَرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُولَئِکَ قَوْمٌ إِذَا مَاتَ فِيهِمْ الْعَبْدُ الصَّالِحُ أَوْ الرَّجُلُ الصَّالِحُ بَنَوْا عَلَی قَبْرِهِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوا فِيهِ تِلْکَ الصُّوَرَ أُولَئِکَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ
محمد بن سلام، عبدہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے ایک گرجے کا ذکر کیا، جو انہوں نے جو انہوں نے حبشہ کی سرزمین میں دیکھا تھا، اس کو ماریا کہتے تھے، انہوں نے جو جو تصویریں اس میں دیکھیں تھیں، آپ سے بیان کیں، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ جب ان میں کوئی ایک بندہ یا (یہ فرمایا کہ) کوئی نیک مرد مر جاتا ہے، اس کی قبر پر مسجد بنا دیتے ہیں اور اس میں ان کی صورتوں کو بنا دیتے ہیں، یہ لوگ ﷲ کے نزدیک بدترین مخلوق ہیں-

No comments:

Post a Comment