Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:456


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں حلقہ باندھنے اور بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
456
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ مَا تَرَی فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيَ الصُّبْحَ صَلَّی وَاحِدَةً فَأَوْتَرَتْ لَهُ مَا صَلَّی وَإِنَّهُ کَانَ يَقُولُ اجْعَلُوا آخِرَ صَلَاتِکُمْ وِتْرًا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِهِ
مسدد، بشربن مفضل، عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا اور (اس وقت) آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے، کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ دو دو رکعت (پڑھنی چاہئیں) ، پھر جب تم میں کسی کو صبح (ہو جانے) کا خوف ہو، تو ایک رکعت (اور) پڑھ لے، اور وہ ایک رکعت اس کے لئے جس قدر پڑھ چکا (سب کو) وتر کر دے گی، ابن عمر کہا کرتے کہ رات کو اپنی آخری نماز کو وتر بناو

No comments:

Post a Comment