کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں آواز بلند کرنے کا بیان
حدیث نمبر
454
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْجُعَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ کُنْتُ قَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ فَحَصَبَنِي رَجُلٌ فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ اذْهَبْ فَأْتِنِي بِهَذَيْنِ فَجِئْتُهُ بِهِمَا قَالَ مَنْ أَنْتُمَا أَوْ مِنْ أَيْنَ أَنْتُمَا قَالَا مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ قَالَ لَوْ کُنْتُمَا مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ لَأَوْجَعْتُکُمَا تَرْفَعَانِ أَصْوَاتَکُمَا فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
علی بن عبدﷲ بن جعفر بن نجیح مدینی، یحییٰ بن سعید قطان، جعید بن عبدالرحمن، یزید بن خصیفہ، سائب بن یزید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں مسجد میں کھڑا تھا کہ ایک شخص نے مجھے کنکری ماری، میں نے اس کی طرف دیکھا، تو وہ عمر بن خطاب تھے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ ان دونوں کو میرے پاس لاؤ چناچہ میں ان دونوں کو ان کے پاس لے گیا۔ عمران سے کہا کہ تم کس (قبیلہ) میں سے ہو یا (یہ کہا کہ) تم کس مقام کے (رہنے والے) ہو؟ انہوں نے کہا کہ (ہم) طائف کے رہنے والوں میں سے ہیں عمرنے کہا کہ اگر تم اس شہر کے رہنے والوں میں ہوتے تو میں تمہیں سزا دیتا تم رسول خداصلی ﷲ علیہ وسلم کی مسجد میں اپنی آوازیں بلند کرتے ہو۔
No comments:
Post a Comment