کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں حلقہ باندھنے اور بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
457
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَالَ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ فَقَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ تُوتِرُ لَکَ مَا قَدْ صَلَّيْتَ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَجُلًا نَادَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ
ابوالنعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبی صلی ﷲ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے حاضر ہو کرعرض کیا کہ رات کی نماز کس طرح پڑھی جائے؟ آپ نے فرمایا کہ دو دو رکعت اور جس وقت تمہیں صبح (ہو جانے) کا خوف ہو تو ایک رکعت (اور) پڑھ لو، وہ آپ کے ساری نماز کو وتر بنادے گی، اور ولید بن کثیر نے کہا کہ مجھ سے عبیدﷲ بن عبدﷲ نے کہا کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ ایک شخص نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو پکارا، اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے-
No comments:
Post a Comment