کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں حلقہ باندھنے اور بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
458
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَی عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ فَأَقْبَلَ اثْنَانِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَ وَاحِدٌ فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَرَأَی فُرْجَةً فِي الْحَلْقَةِ فَجَلَسَ وَأَمَّا الْآخَرُ فَجَلَسَ خَلْفَهُمْ فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ عَنْ النَّفَرِ الثَّلَاثَةِ أَمَّا أَحَدُهُمْ فَأَوَی إِلَی اللَّهِ فَآوَاهُ اللَّهُ وَأَمَّا الْآخَرُ فَاسْتَحْيَا فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبدﷲ بن ابی طلحہ، ابومرہ (عقیل بن ابی طالب کے آزاد کردہ غلام) ابوواقد لیثی روایت کرتے ہیں کہ ایک روز رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ تین آدمی آئے (ان میں سے) دو تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے سامنے آگئے اور ایک چلا گیا، پھران دو میں سے ایک نے حلقہ میں گنجائش دیکھی اور وہاں بیٹھ گیا، اور دوسرا سب سے پیچھے بیٹھ گیا، جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وعظ سے فارغ ہوئے تو فرمایا کیا میں تمہیں ان تین آدمیوں کے متعلق خبر نہ دوں؟ کہ ان میں سے ایک ﷲ کی طرف آیا اور ﷲ نے اسے جگہ دی، اور دوسرے نے حیا کی تو ﷲ نے (بھی) اس سے حیا کی، اور تیسرے نے اعراض کیا تو ﷲ نے بھی اس سے منہ پھیر لیا-
No comments:
Post a Comment