کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
اس شخص کی دلیل، جس نے کہا کہ نماز کو کوئی چیز فاسد نہیں کرتی۔
حدیث نمبر
489
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ سَأَلَ عَمَّهُ عَنْ الصَّلَاةِ يَقْطَعُهَا شَيْئٌ فَقَالَ لَا يَقْطَعُهَا شَيْئٌ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لَقَدْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ فَيُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ وَإِنِّي لَمُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ عَلَی فِرَاشِ أَهْلِهِ
اسحق بن ابراہیم، یعقوب بن ابراہیم، ابن شہاب کے بھتیجے (محمدبن عبد ﷲ) نے اپنے چچا (ابن شہاب) سے نماز کے متعلق پوچھا کہ اس کوئی چیز توڑ دیتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ اس کوکوئی چیز نہیں توڑتی، مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہانبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی زوجہ نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم رات کو کھڑے ہوتے اور نماز پڑھتے اور میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کے فرش پر عرضا لیٹی ہوئی تھی-
No comments:
Post a Comment