کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز باجماعت کی فضیلت کی بیان
حدیث نمبر
617
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ تُضَعَّفُ عَلَی صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ وَفِي سُوقِهِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ ضِعْفًا وَذَلِکَ أَنَّهُ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الْمَسْجِدِ لَا يُخْرِجُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلَّا رُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ فَإِذَا صَلَّی لَمْ تَزَلْ الْمَلَائِکَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ وَلَا يَزَالُ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ
موسی بن اسمعیل، عبدالواحد، اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آدمی کا جماعت سے نماز پڑھنا اس کے اپنے گھر میں اور اپنے بازار میں نماز پڑھنے سے پچیس درجہ ثواب میں زیادہ ہے کہ جب عمدہ طورپر وضو کرکے مسجد کی طرف چلے اور محض نماز ہی کے لئے چلے تو جو قدم رکھے گا اس کے عوض میں اس کا ایک درجہ بلند کرےگا اور ایک گناہ اس کا معاف ہو گا پھر جب وہ نماز پڑھ لے گا تو برابر فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے مصلی میں رہے گا کہ یا ﷲ اس پر رحمت نازل فرمایا ﷲ اس پر مہربانی فرما اور تم میں سے ہر شخص جب تک کہ نماز کا انتظار کرتا ہے نماز میں متصور ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment