Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:618


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
فجر کی نماز جماعت سے پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر
618
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ صَلَاةَ أَحَدِکُمْ وَحْدَهُ بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ جُزْئًا وَتَجْتَمِعُ مَلَائِکَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِکَةُ النَّهَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ فَاقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا قَالَ شُعَيْبٌ وَحَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ تَفْضُلُهَا بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً
ابوالیمان، شعیب، زہری، سعید بن مسیب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ تم میں سے ہر شخص کی جماعت کی نماز تنہا نماز سے پچیس درجے ثواب میں زیادہ ہے اور رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے فجر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں اس کے بعد ابوہریرہ کہا کرتے تھے کہ اگر چاہو تو اس کی دلیل میں (إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا ) پڑھ لو، شعیب کہتے ہیں مجھ سے نافع نے عبدﷲ بن عمر سے نقل کیا کہ جماعت کی نماز تنہا سے ستائیس درجے ثواب میں زیادہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment