Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:619


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
فجر کی نماز جماعت سے پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر
619
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمًا قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَائِ تَقُولُ دَخَلَ عَلَيَّ أَبُو الدَّرْدَائِ وَهُوَ مُغْضَبٌ فَقُلْتُ مَا أَغْضَبَکَ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُمْ يُصَلُّونَ جَمِيعًا
عمر بن حفص، حفص، اعمش، سالم، روایت کرتے ہیں کہ میں نے ام درداء کو کہتے ہوئے سنا وہ کہتی تھیں کہ ایک دن ابودرداء میرے پاس غصہ میں بھرے ہوئے آئے میں نے کہا کہ آپ کو کیوں اتنا غصہ آ گیا؟ بولے کہ ﷲ کی قسم! محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی کوئی بات اب میں نہیں دیکھتا صرف انتا ضرور ہے کہ وہ جماعت سے نماز پڑھ لیتے ہیں سو اب اس میں کوتاہی ہونے لگی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment