Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:635


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
کیا امام جس قدر لوگ موجودہیں ان ہی کے ساتھ نماز پڑھ لے؟۔
حدیث نمبر
635
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ جَائَتْ سَحَابَةٌ فَمَطَرَتْ حَتَّی سَالَ السَّقْفُ وَکَانَ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي الْمَائِ وَالطِّينِ حَتَّی رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ فِي جَبْهَتِهِ
مسلم، ہشام، یحٰیی، ابوسلمہ، روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوسعید خدری سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ابر آیا اور وہ برسنے لگا یہاں تک کہ چھت ٹپکنے لگی اور چھت اس وقت تک کھجور کی شاخوں سے (پٹی ہوئی) تھی پھر نماز کی اقامت ہوئی تو میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ پانی اور مٹی میں سجدہ کرتے تھے یہاں تک کہ مٹی کا اثرمیں نے آپ کی پیشانی میں دیکھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment