Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:640


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب نماز کیلئے امام بلایا جائے اور اس کے ہاتھ میں وہ چیز ہو جو کھا رہا ہو۔
حدیث نمبر
640
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ  بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ ذِرَاعًا يَحْتَزُّ مِنْهَا فَدُعِيَ إِلَی الصَّلَاةِ فَقَامَ فَطَرَحَ السِّکِّينَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
عبدالعزیز بن عبدﷲ ، ابراہیم بن سعد، صالح، ابن شہاب، جعفر بن عمرو بن امیہ، عمرو بن امیہ، روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ایک شانہ کھاتے ہوئے دیکھا آپ اس میں سے گوشت کاٹ کر کھاتے تھے اتنے میں آپ کو نماز کیلئے بلایا گیا تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور چھری آپ نے نیچے ڈال دی پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں فرمایا یعنی گوشت کھانے کے بعد-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment