Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:648


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
کسی عذر کی بناء پر مقتدی کا امام کے پہلو میں کھڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر
648
حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَکْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِهِ فَکَانَ يُصَلِّي بِهِمْ قَالَ عُرْوَةُ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ فَإِذَا أَبُو بَکْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَکْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَنْ کَمَا أَنْتَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِذَائَ أَبِي بَکْرٍ إِلَی جَنْبِهِ فَکَانَ أَبُو بَکْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَکْرٍ
زکریا بن یحیی، ابن نمیر، ہشام، عروہ، عروہ، حضرت عائشہ، روایت کرتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیماری میں حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں چناچہ وہ لوگوں کو نماز پڑھانے لگے عروہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جسم میں مرض کی کچھ خفت دیکھی تو باہر تشریف لائے اس وقت ابوبکر لوگوں کے امام تھے لیکن جب ابوبکر نے آپ کو دیکھا تو پیچھے ہٹنا چاہا آپ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ تم اسی طرح رہو پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ابوبکر کے برابر ان کے پہلو میں کھڑے ہو گئے پس ابوبکر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی اقتدا کرتے تھے اور لوگ ابوبکر کی نماز کی اقتدا کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment