Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:663


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
اگر کوئی شخص امام کے بائیں جانب کھڑا ہو اور امام اس کو اپنے دائیں طرف پھیر دے تو کسی کی نماز فاسد نہ ہوگی
حدیث نمبر
663
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نِمْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا تِلْکَ اللَّيْلَةَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَلَی يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً ثُمَّ نَامَ حَتَّی نَفَخَ وَکَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ ثُمَّ أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ فَخَرَجَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ عَمْرٌو فَحَدَّثْتُ بِهِ بُکَيْرًا فَقَالَ حَدَّثَنِي کُرَيْبٌ بِذَلِکَ
احمد ابن وہب، عمرو، عبدربہ بن سعید، مخر کہ بن سلیمان، کریب، (ابن عباس کے آزاد کردہ غلام) ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ میں ایک رات میمونہ کے ہان سویا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس شب انہیں کے ہاں تھے تو میں نے دیکھا کہ آپ نے وضو فرمایا ان کے بعد آپ کھڑے ہو گئے اور نماز پڑھنے لگے میں بھی آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو آپ نے مجھے پکڑ کے اپنی داہنی جانب کر لیا اور کل تیرہ رکعت نماز آپ نے پڑھی پھر سو رہے یہاں تک کہ سانس کی آواز آنے لگی اور جب کبھی آپ سوتے تھے سانس کی آواز ضرور آنے لگتی تھے اس کے بعد موذن آپ کے پاس آیا اور آپ باہر تشریف لے گئے اور نماز فجر پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment