کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز شب کا بیان
حدیث نمبر
694
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ حُجْرَةً قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ مِنْ حَصِيرٍ فِي رَمَضَانَ فَصَلَّی فِيهَا لَيَالِيَ فَصَلَّی بِصَلَاتِهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا عَلِمَ بِهِمْ جَعَلَ يَقْعُدُ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ قَدْ عَرَفْتُ الَّذِي رَأَيْتُ مِنْ صَنِيعِکُمْ فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِکُمْ فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ صَلَاةُ الْمَرْئِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الْمَکْتُوبَةَ قَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَی سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ عَنْ بُسْرٍ عَنْ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبدالاعلیٰ بن حماد، وہیب، موسیٰ بن عقبہ، سالم، ابوالنضر، بسر بن سعید، زید بن ثابت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان میں ایک حجرہ بنایا تھا (سعید کہتے ہیں مجھے خیال آتا ہے کہ زید بن ثابت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ کہا تھا کہ وہ چٹائی کا تھا) اور اس میں چند شب آپ نے نماز پڑھی، اس کا علم آپ کے اصحاب کو ہو گیا اس لئے انہوں نے اپ کی نماز کی اقتداء کی مگر جب آپ کو ان کا علم ہوا تو بیٹھ رہے، پھر صبح کو ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میں نے تمہارا فعل دیکھا، اسے سمجھ لیا (یعنی تم کو عبادت کا شوق ہے) تو اے لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھو کیونکہ فرض نماز کے علاوہ آدمی کی نمازوں میں افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو، اور عفان نے بہ سند وہیب، موسیٰ ابوالنضر، بسر، زید، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment