کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
تکبیر تحریمہ کے واجب ہونے اور نماز شروع کرنے کا بیان
حدیث نمبر
695
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکِبَ فَرَسًا فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَصَلَّی لَنَا يَوْمَئِذٍ صَلَاةً مِنْ الصَّلَوَاتِ وَهُوَ قَاعِدٌ فَصَلَّيْنَا وَرَائَهُ قُعُودًا ثُمَّ قَالَ لَمَّا سَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ
ابو الیمان، شعیب، زہری، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ انصاری روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (ایک مرتبہ) گھوڑے پر سوار ہوئے اور گر پڑے، تو آپ کی بائیں جانب کچھ زخمی ہو گئی، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اس دن آپ نے کوئی سی نماز ہمیں بیٹھ کر پڑھائی، تو ہم نے بھی آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی، پھر جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ امام اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، لہٰذا جب وہ کھڑے ہو کر پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب وہ سر اٹھا ئے تو تم بھی اٹھاؤ، اور جب وہ سجدے کرے تو تم سجدہ کرو اور جب وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment