کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز میں خشوع کا بیان
حدیث نمبر
704
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَلْ تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَا هُنَا وَاللَّهِ مَا يَخْفَی عَلَيَّ رُکُوعُکُمْ وَلَا خُشُوعُکُمْ وَإِنِّي لأَرَاکُمْ وَرَائَ ظَهْرِي
اسمٰعیل، مالک، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک روز ہم لوگوں سے) فرمایا، تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میرا منہ (قبلے کی) طرف ہے، لیکن خدا کی قسم! تمھارا رکوع اور تمھارا سجدہ اور تمھارا خشوع اپنی پس پشت سے بھی (میں ایسا دیکھتا ہوں جیسا سامنے) سے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment