Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:712


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانے کا بیان۔
حدیث نمبر
712
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ صَلَّی لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَأَشَارَ بِيَدَيْهِ قِبَلَ قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ الْآنَ مُنْذُ صَلَّيْتُ لَکُمْ الصَّلَاةَ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ مُمَثَّلَتَيْنِ فِي قِبْلَةِ هَذَا الْجِدَارِ فَلَمْ أَرَ کَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ ثَلَاثًا
محمد بن سنان، فلیح، ھلال بن علی، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، اس کے بعد منبر پر چڑھ گئے اور اپنے دونوں ہاتھوں سے مسجد کے قبلے کی طرف اشارہ کیا پھر فرمایا کہ میں نے اس وقت جب کہ تمہیں نماز پڑھانی شروع کی جنت اور دوزخ کی مثال اس دیوار کے قبلہ میں دیکھی، میں نے آج کے دن کی طرح خیر اور شر کبھی نہیں دیکھی، یہ آپ نے تین مرتبہ (فرمایا)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment