Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:755


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کو جو رکوع کو پورا نہ کرے۔
حدیث نمبر
755
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ السَّلَامَ فَقَالَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ ثَلَاثًا فَقَالَ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ فَمَا أُحْسِنُ غَيْرَهُ فَعَلِّمْنِي قَالَ إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلَاةِ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَعْتَدِلَ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ افْعَلْ ذَلِکَ فِي صَلَاتِکَ کُلِّهَا
مسدد، یحیی بن سعید، عبید ﷲ ، سعید مقبری، ابوسعید ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبی صلی ﷲ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھی اس کے بعد نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر اس نے سلام عرض کیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیکر فرمایا کہ جا نماز پڑھ اس لئے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی اس نے پھر نماز پڑھی اس کے بعد آیا اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو سلام کیا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جا نماز پڑھ اس لئے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی اس نے پھر نماز پڑھی اسی طرح مرتبہ (آپ نے فرمایا) تب اس نے کہا جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے اس ذات کی قسم! میں اس سے بہتر نہیں پڑھ سکتا لہذا آپ مجھے تعلیم فرما دیجئے تو آپ نے فرمایا کہ جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو تکبیر کہہ، بعد اس کے جس قدر تجھے قرآن یاد ہو پڑھ، اس کے بعد رکوع کر جب اطمینان سے رکوع کر لے تو اس کے بعد سر اٹھا کر کھڑا ہو جا اس کے بعد سجدہ کر جب اطمینان سے سجدہ کر چکے تو اس کے بعد سر اٹھا کر اطمینان سے بیٹھ جا اس کے بعد (دوسرا) سجدہ کر جب اطمینان سے سجدہ کرچکے تو اپنی پوری نماز میں اسی طرح کر-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment